DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The existence of bogus persons registered under the Benazir Income Support Program raised questions on the transparency of the scheme

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بوگس افراد کی موجودگی سے اسکیم کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, مارچ,2024ء)—وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بوگس افراد کی موجودگی سے اسکیم کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔خوشحال متمول افراد ہی نہیں بیرون ملک مقیم افراد اور اندرون ملک بڑے بڑے بزنس چلانے والے بھی اس اسکیم کے تحت درج ہیں 2008 میں تیار کی جانے والی مستحقین کی فہرستوں میں بڑی تعداد غیر مستحق افراد کی درج ہے جن کے ناموں کے اخراج پر کبھی توجہ نہ دی گئی۔ حال ہی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی رمضان پیکج کی مستحقین کے گھروں تک پہنچانے کے لیئے اربوں کا بجٹ مختص کیا مگر اس سے اصل حقدار ایک بار پھر محروم رہ گئے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے کلر سیداں کے نواحی گاؤں چک ستھوانی کے رہائشی ماسٹر عبدالجبار نے بتایا کہ انہیں گزشتہ روز ٹیلیفون کال موصول ہوئی کہ آپ کے بیٹے احتشام جبار کا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہے لہذا وہ فوری طور پر اپنا مفت راشن وصول کرلے جس پر انہیں بتایا گیا کہ ہمیں مفت راشن کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا بیٹا احتشام جبار گزشتہ چار برسوں سے بیرون ملک مقیم ہے۔ اسی طرح چوآ خالصہ کے رہائشی سجاد ولد محمد اختر کو بھی اطلاع دی گئی کہ وہ آ کر اپنا راشن وصول کر لیں جس پر انہوں نے فون کرنے والے کو بتایا کہ وہ راشن لیتے نہیں دینے والوں میں شامل ہیں اور میں نے کچھ دن ہی قبل ایک لاکھ روپے مالیت کا مفت راشن مستحقین میں تقسیم کیا ہے۔کلرسیداں کے کئی جیولرز بھی مستقین کی فہرست میں درج ہیں پیپلز پارٹی کے رہنما کو بھی کال کرکے مفت راشن وصول کرنے کو کہاگیا جس کے جواب میں انہیں بتایا گیا کہ لینے والوں میں نہیں دینے والوں میں شامل ہیں دریں اثناء بیشتر اوورسیز پاکستانیوں کے نام بھی مستحقین میں شامل کر دیئے گئے ہیں جبکہ اصل مفت راشن وصول کرنے کے اصل حقدار دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 09, March 2024)- The presence of bogus persons registered under the Benazir Income Support Program on the instructions of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has raised questions on the transparency of the scheme. Not only rich people, people living abroad and domestic big business operators are also listed under this scheme. In the lists of beneficiaries prepared in 2008, a large number of undeserving persons are listed whose names were never noticed. Recently, Chief Minister Punjab Maryam Nawaz also allocated a budget of billions to deliver the Ramadan package to the homes of the beneficiaries, but the original beneficiaries were once again deprived of it. On behalf of the Benazir Income Support Program, Master Abdul Jabbar, a resident of Chak Sathwani, a village in the suburbs of Kallar Syedan, said that he received a telephone call yesterday that his son Ehtisham Jabbar’s name was registered under the Benazir Income Support Program, so he immediately received his free ration on which he was told that we do not need free ration as our son Ehtisham Jabbar is living abroad for the last four years. Similarly, Sajjad son of Muhammad Akhtar, a resident of Choa Khalsa, was also informed to come and collect his ration, on which he told the caller that he was one of those who do not need to take ration and I had just a few days ago given Free ration worth one lakh rupees. Several jewelers of Kallar Syedan are also included in the list of beneficiaries. Meanwhile, the names of most overseas Pakistanis have also been added to the list of beneficiaries, while those who are entitled to receive free rations are forced to stumble.

شوہر نے بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔

Husband attacks wife with axe

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, مارچ,2024ء)—مسمات (ک) نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ گزشتہ روز میں اپنے دیور پیراں دتہ کے ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے دوا لے کر گھر پہنچی تو میرے خاوند نے مجھ پر شک کیا کہ تم کسی اور لڑکے کیساتھ ہسپتال گئی تھی اور ساتھ ہی میرے خاوند نے کلہاڑی اٹھا کر سیدھے وار میرے سر پر کئے اور پھر بیلچے کے متعدد وار کئے جو میرے پیٹ،اور ٹانگ کے گھٹنے پر لگے جس سے میں شدید زخمی ہو گئی۔شور شرابے کی آوازیں سن کر میری والدہ اور ہمشیرہ نے بیچ بچاؤ کروا کر میری جان بخشی کروائی اور مضروبی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔

باغ جمیری سے نوعمر لڑکی اغوا

Teenage girl abducted from Baghjimiri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, مارچ,2024ء)—باغ جمیری کے ایک شخص نے مقدمہ درج کروایا کہ میری 16سالہ بیٹی (ا) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں زیر تعلیم ہے گزشتہ روز صبح 7بجے بس سٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک کیری ڈبہ جس میں سوار دو افراد نے میری بیٹی کے سر پر پسٹل رکھ کر اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔میں اور مسمی اظہر محمود اس وقت چند گز کے فاصلے پر موجود تھے کیونکہ ہم مارکیٹ کی طرف آ رہے تھے۔جن دونوں افراد نے میری بیٹی کو اغواء کیا ان میں سے ایک ابرار ہے۔

چیف کنزرویٹر آفیسر عابد حسین عابد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

Chief Conservator Officer Abid Hussain Abid addressed a function organized at Government Associate College for Women, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, مارچ,2024ء)—چیف کنزرویٹر آفیسر عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ ملک میں موسمی تبدیلیوں،زمینی فضائی اور آبی آلودگی،شہروں میں آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور جنگلات پر خصوصی توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہمیں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔درخت ایک زندگی ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور فضا کو سانس لینے کے قابل بنانے کیلئے درخت لگانے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔عالمی ماحول کے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ”گلوبل وارمنگ ”کہلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے کردار سے کسی کوانکار نہیں،ہماری اسلامی تاریخ اس دن کے حوالے سے بھری پڑی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خواتین کیلئے کسی رول ماڈل سے کم نہیں۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی نے کہا ہے کہ درختوں کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے سب سے زیادہ متاثرہمارا ملک ہوا ہے۔ان مسائل کو شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ختم کیا جا سکتا ہے۔ درخت خوراک کی پیداوار بڑھانے اور زندہ رہنے کیلئے آکسیجن کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے سرکل میں ساڑھے پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے جبکہ کلر سیداں میں محکمہ گزارہ جات اور پرائیویٹ لوگوں کو پچاس ہزار کے قریب پودے تقسیم کئے گئے ہیں۔تقریب سے ایس ڈی ایف او کلر سیداں ارم منیر اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں کی وائس پرنسپل شمع نورین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر کالج کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

مقامی نوجوان صحافی و شاعر حافظ کامران حشر کے پہلے ادبی مجموعے لہو لکیراں کی تقریب رونمائی کلر سیداں میں ہوئی

The book launch ceremony of local young journalist and poet Hafiz Kamran Hashar’s first literary collection, Lahu Lakiran, was held at Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, مارچ,2024ء)—مقامی نوجوان صحافی و شاعر حافظ کامران حشر کے پہلے ادبی مجموعے لہو لکیراں کی تقریب رونمائی کلر سیداں میں ہوئی۔کشمیر و پوٹھوہار سے آئے شعراء ادیب مفکر حضرات نے لہو لکیراں کو بے حد سراہا۔معروف دانشور سید سیماب حیدر نے شاعر کامران کو کلر سیداں کا فخر قرار دیتے ہوئے ان کی کتاب لہو لکیراں کو تصوف کا گلدستہ قرار دیا۔پروفیسر سید ثاقب امام رضوی نے شاعر کامران حشر کے بارے میں کہا کہ شاعر ہونے کے ساتھ ہم نے اس نوجوان کو پیکرِ وفا بھی پایا،کامران حشر فطرتاً ایک درویش انسان ہیں۔پروفیسر خواجہ خورشید نے کامران حشر کے کلام کو صوفیانہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی کاوش پر فخر ہے۔ماہرِ لسانیات مرزا یاسر کیانی نے شاعر کو ایک نئی سوچ نئے مضامین نئی بحر و رمض استعمال کرنے والا شاعر ٹھہرایا اور کہا کہ شاعر نے لہو لکیراں کو کھینچ کے حرفوں کے سینے تک لاتے ہوئے مصرہ کی شکل دے کر دنیاء ادب میں ایک نیا نکھار پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسر سفیر،چوہدری عابد حسین عابد،راجہ تیمور اکبر جنجوعہ،پیر منظور رامش،عظمت مغل، سلیم ناصر کیانی،نجف علی زرقا،راجہ نثار یاور، نوشو سچیار دربارِ عالیہ کے جانشین صاحب زادہ عمران اختر نوشاہی،بابو وحید مراد،عابد جنجوعہ، باوا جان محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

چوہدری محمد غالب کی نماز جنازہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ بھلاکھر میں ادا کردی گئی

The funeral prayer of Chaudhry Muhammad Ghalib was performed at Dera Chaudhry Hayat Ali Chakiala Bhalakhar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, مارچ,2024ء)—جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کے چچا زاد بھائی چوہدری محمد غالب کی نماز جنازہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ بھلاکھر میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شیخ حسن ریاض،راجہ صفدر کیانی،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس، مسعوداحمدبھٹی،راجہ مجید احمد، چوہدری شاہد اکبر گجر،سردار محمدآصف،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی، صوبیدار غلام ربانی،راجہ عاصم صدیق،عثمان وڑائچ،چوہدری طارق تاج،عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری عبدالحلیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button