DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Wanted criminal arrested using modern technical means and locked up in Kallar Syedan police station.

ایک سال سے مطلوب اشتہاری مجرم دوران ناکہ بندی جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں میں بند کروا دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مارچ,2024ء)—کلر سیداں کے قریب واقع پٹرولنگ چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے تھانہ کورال کو ایک سال سے مطلوب اشتہاری مجرم چارسدہ کے رہائشی فضل معبود کو سب انسپکٹر زاہد محمود، فرقان مسعود،محمد سعید اور فرخ کیانی نے دوران ناکہ بندی جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں میں بند کروا دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 08, March 2024)-In a significant breakthrough, Inspector Chaudhry Aamir Ali, in charge of the patrolling check post in Chauk Pindori, revealed that Islamabad Police successfully apprehended the wanted fugitive Fazal Maabood, a resident of Charsadda, during a recent operation.

According to Inspector Zahir Mahmood, Inspector Farqan Masood, Muhammad Saeed, and Farukh Kayani, using advanced techniques during a routine checkpoint operation, managed to arrest Fazal Maabood, who had been wanted for related crimes for the past year. The suspect had been elusive, taking refuge in the Koral area within the jurisdiction of the Islamabad Police Station.

The law enforcement officers employed innovative methods during the routine checkpoint operation, leading to the successful capture of Fazal Maabood. The suspect is now in custody at the Kallar Syedan police station.

This achievement showcases the commitment of Islamabad Police to ensuring the safety and security of the community by employing modern techniques to apprehend individuals involved in criminal activities. Inspector Chaudhry Aamir Ali commended the efforts of his team and emphasized the importance of utilizing advanced technology to enhance law enforcement capabilities in the region.

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بوگس افراد کی موجودگی سے اسکیم کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے

The existence of bogus persons registered under the Benazir Income Support Program raised questions on the transparency of the scheme

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مارچ,2024ء)— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بوگس افراد کی موجودگی سے اسکیم کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ چک ستھوانی کے رہائشی ماسٹر جبار نے بتایا کہ انہیں گزشتہ روز ٹیلیفون موصول ہوا کہ آپ کے بیٹے احتشام جبار کا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہے لہذا وہ فوری طور پر اپنا مفت راشن وصول کرلیں جس پر انہیں بتایا کہ ہمیں مفت راشن کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا بیٹا احتشام جبار گزشتہ چار سال سے بیرون ملک مقیم ہے۔ اسی طرح چوآ خالصہ کے رہائشی سجاد ولد محمد اختر کو بھی اطلاع دی گئی کہ وہ آ کر اپنا راشن وصول کر لیں جس پر انہوں نے فون کرنے والے کو بتایا کہ وہ راشن لیتے نہیں دینے والوں میں شامل ہیں اور میں نے ابھی کچھ دن قبل ایک لاکھ روپے مالیت کا مفت راشن مستحقین میں تقسیم کیا ہے۔دریں اثناء بیشتر اوورسیز پاکستانیوں کے نام بھی مستحقین میں شامل کر دیئے گئے جبکہ حقیقی مستحقین کے نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہی نہیں اور یہ راشن وصول کرنے کے لیئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

رمضان کی آمد کے ساتھ اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ

With the arrival of Ramadan, the prices of daily commodities have increased sharply

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مارچ,2024ء)—رمضان کی آمد کے ساتھ اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ،تمام اشیائے ضروریہ میں کئی گنا اضافے پر اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے قانون کی عملداری نہ ہونے سے شہریوں کے مسائل میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے پوری انتظامیہ پہلے الیکشن اور اب پنجاب حکومت کے مفت آٹے کی فراہمی میں مصروف ہے جس سے ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں روزمرہ کی بنیاد پر تمام اشیائے روزمرہ میں بھاری اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رھا ہر دوکاندار کا اپنا الگ نرخ ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پندرہ روپے کے عوض روزانہ دوکانداروں کو نرخ نامے کی فہرست سپلائی کی جاتی ہے جس پر کبھی بھی عملدرامد نہیں ہوا انتظامیہ بھی ڈنگ ٹپاؤ کام کرتی دکھائئ دیتی ہے جس سے لاکھوں شہریوں کے مسائل میں بدترین اضافہ ہو رھا ہے۔

پولیس نے اغوا ہونے والی نوعمر لڑکی پر مقدمہ درج کر لیا۔

Police case registered over an abducted teenage girl

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مارچ,2024ء)—حسن خان نے مقدمہ درج کروایا کہ میری سوتیلی ہمشیرہ مسماۃ(ش) جس کی عمر 17برس ہے اور اس کا نکاح امیر خان سکنہ گولڑہ کیساتھ ہوا تھا رخصتی ہونا باقی تھی۔ وہ گزشتہ روز گوجرخاں روڈ کے دینی مدرسے میں محفل میں شرکت کے لیئے گئی اور واپس نہ آئی مجھے قوی یقین ہے کہ اسے ہمارا ہمسایہ عبدالقادر سکنہ آزاد کشمیر ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گیا ہے۔کلرپولیس مصروف تفتیش ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button