مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2024) کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے کی من مانیاں،دفتری اوقات صبح 9 بجے ہے لیکن عملہ روزانہ کی بنیاد پر لیٹ آنے لگا،سروے کے مطابق دور دراز سے پاسپورٹ بنوانے کی غرض سے آئے بزرگ اور خواتین بچے خوار ہونے لگے اگر کوئی عملے سے اس ضمن میں بازپرس کرے تو عملہ بدتمیزی پر اتر آتا ہے اور بازپرس کرنے والوں کو مختلف اعتراضات لگا کر دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں مشاہدے میں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ دفتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا بھی سرگرم ہے جو بندہ ان سے رابطہ کرے اور پیسوں کا لین دین کرے تو اس کا کام عملہ جلدی کر دیتا ہے عوام نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ عملے کو یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے اور ایماندار مہذب عملے کو کہوٹہ پاسپورٹ آفس میں تعینات کیا جائے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, March 8, 2024) The arbitrariness of Kahuta passport office staff, office hours are 9 am but the staff started coming late daily, according to the survey, the elderly and women who came from far away to get passports started to get tired of waiting for late arrival of staff.The staff misbehavior and the investigators are made to go around the office with various objections. The taut mafia is also active outside the office. If the money is to be transacted, the staff will speed up the work. The people have demanded from the authorities that the current staff should be transferred from here and honest and polite staff should be posted in Kahuta Passport Office.
رمضان پیکیج ”کہوٹہ میں تقسیم شروع
Ramadan package distribution started in Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2024) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنواز شریف کی جانب سے شروع کئے جانے والے ”نگہبان رمضان پیکیج ”کہوٹہ میں تقسیم شروع، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن اور تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید کے احکامات کی روشنی میں گرد آور و پٹوار حلقہ کہوٹہ عامر حسین کی نگرانی میں ”نگہبان رمضان پیکیج ”کی تقسیم احسن طریقے سے جاری ہے،تقسیم کئے جانے والے راشن کے ہر تھیلے میں دس کلو آٹا،دو کلوچاول،دو کلوبیسن،دو کلو چینی اور دو کلو گھی شامل ہے۔نگہبان رمضان پیکج کے تحت تحصیل کہوٹہ میں رجسٹرڈ غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیلپرز ان کی دہلیز پر مفت تقسیم کر رہے ہیں عوام علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنواز شریف کے اس احسن اقدامات کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن، تحصیلدار کہوٹہ ملک سعیداور گرد آور و پٹوار حلقہ کہوٹہ عامر حسین کی کاکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔
الصُفہ اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
Al Saffa School Annual Prize Distribution Ceremony
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2024) الصُفہ اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات، سابق امیدوار ایم پی اے راجہ ندیم احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کی حوصلہ افزاء کی،طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی پرمعروف مائر تعلیم پرنسپل چوہدری آصف نورانی اور اساتذہ کرام کی شاندار کاکر دگی کو سراہا ہے اپنے خطاب میں راجہ ندیم احمد نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔