DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: A sports award ceremony was held at Government Higher Secondary School Bewal

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں سپورٹس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,06, مارچ,2024ء)—گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں سپورٹس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہائیر سیکنڈری سکول بیول کی کبڈی اور رسہ کشی کی ٹیموں نے تحصیل سطح پر اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ انٹر ڈسٹرکٹ بورڈ کی سطح پر رنر اپ رہی ہیں۔اسی طرح بیول سکول کی کبڈی ٹیم نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے انٹرا بورڈ مقابلوں میں راولپنڈی بورڈ کی نمائندگی کی ہے۔

ان کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو شیلڈز، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے گئے۔ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اور پنجاب ٹیچر یونین کی جانب سے ونر اور رنر اپ کی شیلڈز دی گئی۔

جبکہ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وسیم ( حال مقیم فرانس ) کی جانب سے ٹرافیاں اور نقد انعام دیے گئے۔اس تقریب میں چوہدری ابرار، عبدالجبار بھٹی،مرزا عابد محمود صدر پی ٹی یو حلقہ قاضیاں، چوہدری عبدالخطیب، چوہدری طارق پرویز( یو۔ کے )، بشیر وارثی،شوکت شاہ ،حنیف ملنگی، عاطف عاطی،سکول کمیٹی کے ممبران اور سابقہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پرنسپل محمد افتخار نے چوہدری وسیم( فرانس) کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

Bewal (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 06, March 2024)- The sports award ceremony was held at Government Higher Secondary School Bewal.

Kabaddi and Tug of War teams of Higher Secondary School Bewal won the first position at the tehsil level. while being the runner-up at the inter-district board level.

Likewise, the Kabaddi team of Bevel School has represented the Rawalpindi board in the intra-board competitions held at Sports Complex Islamabad. All the students who participated in these games, A function was organized to encourage the players in which shields, trophies certificates, and cash prizes were awarded to the players.

Shields were awarded to the winners and runners-up by the Head Master Association and by the Punjab Teachers Union. Trophies and cash prizes were given by political and social personality Chaudhry Waseem (currently living in France).

In this event, Chaudhry Ibrar, Abdul Jabbar Bhatti, Mirza Abid Mehmood, President of PTU Circle Qazian, Chaudhry Abdul Khatib, Chaudhry Tariq Parvez (UK) ), Bashir Warsi, Shaukat Shah, Hanif Malangi, Atif Ati, school committee members and former players participated. Principal Mohammad Iftikhar thanked Chaudhry Waseem (France) who encouraged the players.

Show More

Related Articles

One Comment

  1. ،آداب و تسلیمات
    !جناب مُدیر
    ایک عرصہ سے اِس ویب سائیٹ کا قاری ہوں۔ ایسا کیوں لگتا ہے کہ یہ ویب سائیٹ کلر سیداں، اورکہوٹہ
    کی خبروں پر قدرے زیادہ توجہ دیتی ہے جبکہ تحصیل گوجرخان کے متعلق ہفتے میں زیادہ تر ایک ہی خبر شائع ہوتی ہے
    مثال کےطورپرایک خبر 11فروری کی ہے اس کے بعد 14 فروری، اس کے بعد 19 فروری2 کی خبریں، 28فروری، 29 فروری اور آخری 6 خبر مارچ کی ہے۔ گوجرخان تحصیل، جس کی ایک بہت بڑی آبادی ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کئی کئی دنوں کے بعد کوئی ایسی بات وقوع پذیر ہوتی ہے جو خبر کے درجےپر فائز ہوتے ہوئےقارئین کی توجہ حاصل کر سکے۔
    برائے مہربانی تمام علاقوں کو یکساں طور پر اہمیت دیجئیے۔
    امجد محمود

Back to top button