مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2024) پولیس تھانہ کہوٹہ کی شاندار کار کر دگی، بھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار،باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے، عوام کا اطمنان کا اظہار،تفصیل کے مطابق سی پی اور راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی کہوٹہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیاز ی نے اے ایس آئی رستم علی اور چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کر کے بھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ہمایوں سعید اور عمرانصر کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی تیز کر دی، اہلیان علاقہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکر دگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, March 3, 2024) The excellent performance of police station Kahuta, two suspects involved in robbery incidents on Bhoon, Loona Road were arrested, raids were conducted to arrest the rest of the accused, and the public expressed satisfaction, according to the details, on the special instructions of CPO and Rawalpindi In the light of the orders of SP Kahuta, SHO Police Station Kahuta Aziz Aslam Niaz along with ASI Rustam Ali and the raiding team worked day and night to find two accused Humayun Saeed and Umar Ansar involved in robbery were arrested while the operation to arrest the other accused was speeded up.
راجہ عتیق جنجوعہ کا اپنے دوستوں کے ہمراہ،غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدکے مزار پر حاضری
Raja Atiq Janjua along with his friends visit the tomb of Ghazi Malik Mumtaz Hussain Qadri Shaheed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2024) جنجوعہ راجپوت مکھیالہ راجگان کی نوجوان شخصیت راجہ عتیق جنجوعہ کا اپنے دوستوں کے ہمراہ،غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدکے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی بھی کی گئی، غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدکے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی،تفصیل کے مطابق راجگان مکھیالہ جنجوعہ راجپوت کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عتیق جنجوعہ نے گذشتہ روزاپنے دیگر دوستوں را جہ سمیر جنجوعہ، راجہ زبیر جنجوعہ، ملک عامرکے ہمراہ عظیم عاشق رسول ﷺ غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدکے مزار اقدس پر حاضری دی اور ان کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی، راجہ عتیق جنجوعہ نے غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدکے صاحبزادے ملک محمد علی سے بھی ملاقات کی اور انہیں فرماہش کی کہ وہ کوئی نعتیہ کلام سناہیں جب پر غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدکے صاحبزادے ملک محمد علی نے ان کو ایک خوبصورت نعت شریف سنائی۔