DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police arrests a PTI activist for no reason and taken him to police station and made to sign on blank paper

کلر سیداں پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن کو بلا وجہ گرفتار کر کے تھانے لے جا کر خالی کاغذ پر دستخط کرائے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مارچ,2024ء)—کلرسیداں پولیس کی مایوس کن کارکردگی،نوجوان شہری کو ہوٹل سے اٹھا کر تھانے لے گئی۔تم انتشار پھیلاتے ہو تمہیں کسی کے غنڈے قتل کر دیں گے پولیس کی زیرحراست نوجوان شہری کو دھمکی۔رات گئے مزید کسی کاروائی کے بغیر سادہ کاغذ پر دستخط کروا کے رھا کر دیا گیا۔شہریوں کا کلرسیداں پولیس کے رویئے کے خلاف شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس گزشتہ شام مرید چوک کے ایک ہوٹل پر بیٹھے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اور نوجوان سماجی رہنما شیخ برھان علی کو گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گئی پانچ گھنٹوں تک نوجوان کو حبس بیجا میں رکھا گیا پولیس نوجوان کو خوف زدہ کرنے کے لیئے بار بار اسے کہتی رہی کہ تم انتشار پھیلاتے ہو تمہیں کسی کے غنڈے قتل کردیں گے زیرحراست نوجوان کا موقف تھا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں اپنے اور عام لوگوں کے حقوق کی بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔پولیس نے نوجوان کو پانچ گھنٹوں تک اپنی تحویل میں رکھا اور پھر رات گئے اس سے سادہ کاغذ پر دستخط کروا کر اسے رھا کر دیا گیا۔کلرسیداں کے شہریوں نے کلرسیداں پولیس کے ایکشن پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ناتجربہ کارانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان کسی بھی جرم میں پولیس کو مطلوب تھا تو وہ اسے فون کرکے بھی تھانے طلب کرسکتی تھی مگر پولیس نے جو کمانڈو ایکشن کیا اس سے بظاہر یہی لگ رھا تھا کہ اس نے کوئی بہت بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے مگر پھر خود ہی اپنے ذیرحراست نوجوان سے سادہ کاغذ پر دستخط لے کر اسے چھوڑ دیا۔ یہ سارا عمل پولیس گردی کی علامت ہے جس پر کلرسیداں کا ہر شہری سراپا احتجاج ہے شہریوں کے مطابق مقامی پولیس خود امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کے لیئے بہانے تلاش کر رہی ہے جس کا راستہ روکنا ہر ذمہ دار شہری کا فرض اولین ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, March 2024) – Disappointing performance of the Kallar Syedan police, Sheikh Burhan Ali was picked up from the hotel and taken to the police station. You are spreading chaos, someone’s goons will kill you he was told by the police. Sheikh Burhan Ali under arrest was threatened. He was released after signing a blank paper late at night without any further action. Citizens strongly protested against the behavior of the Kallar Syedan police. PTI activist and young social leader Sheikh Burhan Ali was put in a car and taken to the police station. The young man was kept in custody for five hours. The youth in custody said that he was not involved in any illegal activity, it is not a crime to speak about his rights and the rights of the common people. He was released after signing a blank paper. Citizens of Kallar Syedan strongly protested against the action of the police, calling it extremely irresponsible and inexperienced, and said that if the youth was wanted by the police for any crime. So she could have called him to the police station, but instead, commando action was taken by the police. This whole process is a sign of police brutality, which every citizen of Kallar Syedan is strongly protesting. According to the citizens, the local police are looking for excuses to create the problem of peace and order, which is the first duty of every responsible citizen to stop.

شیخ برہان علی کی گرفتاری کی شدید مذمت

Strong condemnation of the arrest of Sheikh Burhan Ali

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مارچ,2024ء)—مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کلرسیداں کے نوجوان شیخ برہان علی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام انکوائری کریں کہ کلرسیداں پولیس نے اسے ہوٹل سے ملزمان کی طرح کیوں اٹھایا۔اگر اس نے کوئی جرم کیا تھا تو پھر پولیس نے کیا کاروائی کی؟کوئی ایف آئی آر درج ہوئی؟اگر کچھ بھی نہ ہوا تو پولیس وضاحت کرے کہ اس نے برہان علی شیخ کو ملزمان کی طرح کیوں اٹھایا؟اگر وہ ملزم تھا تو پھر چھوڑا کیوں؟کچھ بھی نہ تھا تو پانچ گھنٹے حراست میں کیوں رکھا؟پولیس کو اس طرح کے آپریشن کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

کلرسیداں سے منتخب ہونے والے دو ارکان قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور انجینئر قمراسلام راجہ نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی رکنیت کے حلف اٹھا لیئے۔

Two members of the National Assembly, Raja Osama Sarwar and Engineer Qamar Islam Raja, who were elected from Kallar Syedan, took the oath of membership of the National Assembly on Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مارچ,2024ء)—کلرسیداں سے منتخب ہونے والے دو ارکان قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور انجینئر قمراسلام راجہ نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی رکنیت کے حلف اٹھا لیئے۔دونوں پہلی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔راجہ اسامہ سرور کے دادا راجہ غلام سرور بھی یہاں سے رکن اسمبلی رہے۔ان کے بعد راجہ اسامہ کے والد راجہ اشفاق سرور متعدد بار مری سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور حالیہ عام انتخابات میں راجہ اسامہ سرور پہلی بار امیدوار بنے اور کامیاب قرار پائے۔34 سالہ راجہ اسامہ سرور کا یہ پہلا انتخابی معرکہ تھا جس میں انہوں نے حصہ لیا اور کامیابی سمیٹ لی، اس طرح انہوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے منتخب رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کا تعلق بھی کلرسیداں کے گاؤں بھکڑال سے ہے۔ پہلی بار یہ کلرسیداں سے 1988 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے پھر 2013 میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ 2018 کے الیکشن میں یہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لے کر لاہور سے راولپنڈی کے لیئے روانہ ہی ہوئے تھے کہ نیب لاہور نے انہیں گرفتار کر لیا یہ صاف پانی کیس میں 8 ماہ تک گرفتار رہے اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عدالت نے انہیں مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی یہ پہلی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

راجہ صغیر احمد نے پنجاب اسمبلی لاہور میں نومنتخب وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات کی

Raja Sagheer Ahmed met newly elected Chief Minister Maryam Nawaz at Punjab Assembly Lahore

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مارچ,2024ء)—کلرسیداں کہوٹہ سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے پنجاب اسمبلی لاہور میں نومنتخب وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات کی اور انہیں بھاری اکثریت سے وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پرمبارکباد دی اور اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ان کی وزارت اعلی میں پنجاب کے محروم و پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے کر ان کے مسائل حل کیئے جائیں گے۔

چوہدری منیر احمد کی اہلیہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں

Chaudhry Munir Ahmed’s wife passed away in UK

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مارچ,2024ء)—)مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق کی بھابھی اور چوہدری منیر احمد کی اہلیہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں،نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ دن 3 بجے ڈھوک سہالہ چوہدریاں موضع ٹکال نزد چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button