DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: MPA Raja Sagheer Ahmad meeting with Punjab Chief Minister Maryam Nawaz

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2024)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، سی ایم پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، مریم نواز نے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے مسلم لیگ ن کی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے ملاقات کی اور ان کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپنے حلقے کے مسائل سے آگا ہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون کے تمام مسائل تر جیہی بنیادوں پر حل ہونگے انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام نے اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا ووٹ ن لیگ کے امیدواروں کو دیے انشاء اللہ ہم ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور عوام کے تمام بنیادی مسائل ترجہی بنیادوں پر حل ہونگے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, March 1, 2024)
MPA Raja Sagheer Ahmed met Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, and congratulated her on being elected CM Punjab, Maryam Nawaz thanked MPA Raja Sagheer Ahmed, according to details, last day PML-N member provincial Assembly Punjab Constituency PP7 Raja Sagheer Ahmad met the PML-N Chief Minister Punjab Ms. Maryam Nawaz and congratulated her on being elected as the Chief Minister of Punjab. informed about the problems of his constituency, upon which Chief Minister Punjab Ms. Maryam Nawaz assured MPA Raja Sagheer Ahmad that God willing, all the problems of PP7 Constituency will be solved on a communal basis, she said that the people of the constituency Proving love for their leader Mian Muhammad Nawaz Sharif, and gave the vote to the PML-N candidates.

پاکستان گکھڑ فیڈریشن اور الخدمت فاونڈیشن کا مشترکہ اجلاس

Joint meeting of Pakistan Gakhar Federation and Al Khidmat Foundation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2024)
پاکستان گکھڑ فیڈریشن اور الخدمت فاونڈیشن کا مشترکہ اجلاس ملکر انسایت کی خدمت کرنے کا عزن پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی دفتر میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران اور سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن اسلام اباد کے درمیان ایک ملاقات میں خدمت انسانیت کے موضوع پہ مختلف تجاویز پر گفتگو ہوئی اجلاس میں کرنل راجہ محمد طارق کمال، چیئرمین کیپٹن فائز اختر کیانی چیف آرگنائزر، محمد منیر راجہ وائس چیئرمین، راجہ تسلیم احمد کیانی سیکرٹری جنرل،زبیر کامران کیانی جوائنٹ سیکرٹری، محمد عمر افضل کیانی۔ سینٹرل کوآرڈینیٹر الخدمت فاونڈیشن اسلام اباد کی طرف سے سیکرٹری جنرل محمد الطاف شیر شامل تھے.ابتداء خطاب میں سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن اسلام اباد محمد الطاف شیر نے فیڈریشن کے عہدیداران کو خدمت انسانیت کے حوالے سے فاونڈیشن کے مختلف پراجیکٹس کی بابت تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے روز گار،مختلف تربیتی پروگرامز،یتیموں کی کفالت وغیرہ کے لئے بھی مختلف تجاویز سے آگاہ کیا انھوں نے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی فلاحی سرگرمیوں اور خصوصا نوجوان نسل کے لئے کی جانے والی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا اور تجویز پیش کی کہ وہ فیڈریشن کے ساتھ مل کر ان سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھا سکتے ھیں۔ انھوں نے پاکستان گکھڑ فیڈریشن سے خدمت انسانیت کے مشن میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یاد رھے کہ بلوچستان میں گزشتہ تباہ کن سیلاب کے نقصانات کے دوران پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے الخدمت فاونڈیشن کے ذریعے کروڑوں روپے کی گارمنٹس اور لاکھوں روپے کی نقد رقوم سیلاب زدگان کے لئے پیش کی تھیں۔چیرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انھیں یقین دلایا کہ بہت جلد پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اج زیر بحث آنے والے تمام امور پر مکمل مشاورت کے ساتھ ایک قابل عمل طریقہ کار مرتب کیا جائے گا اجلاس میں چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں اور الخدمت فاونڈیشن کی خدمت انسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور منصوبہ جات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا

جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی اختیار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے

Jamaat-e-Islami is struggling to free the people from the slavery and adopt the slavery of Allah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2024)
جماعت تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم آنر پاکیزہ سویٹ ہاؤس چھنی بازار کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی اختیار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے فرسودہ نظام نے عوام کو جکڑا ہوا ہے، حقیقی کامیابی اللہ کے دئیے گئے نظام کے لیے جدوجہد ہی ہے راستہ کٹھن اور مشکل ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی حکومت کبھی بھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button