DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Bar Associations are home to Judges, Senior Judge Sardar Tariq Masood of the Supreme Court of Pakistan

بار ایسوسی ایشنز ججز کے گھر ہیں, سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج سردار طارق مسعود

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, فروری,2024ء)— سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج سردار طارق مسعود نے کہا ہے کہ بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں، بار ایسوسی ایشنز ججز کے گھر ہیں۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ بنچ کی عزت اور احترام کو مقدم رکھا اور بنچ کے درمیان کوئی غلط فہمی پیدا نہ کی۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے قانون و آئین کی بالادستی کے قیام اور انصاف کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور عدلیہ کے ادارے کو مضبوط بنانے کیلئے اسی روایت کو نہ صرف قائم رکھا بلکہ دیگر بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کے عہدیداروں کیساتھ گہرے روابط بھی قائم کئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کے مابین گہرا تعلق ہے کیونکہ یہ دونوں ہی انصاف کی فراہمی کے نظام کا اہم ترین حصہ ہیں۔اس موقع صدر یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے کلر سیداں بار کے مسائل اور چیمبرز کے قیام کے حوالے سے درخواست پیش کی جس پر معزز جج نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ، اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ،،نائب صدر راجہ خالد محبوب،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹریزراجہ عابد حسین ایڈووکیٹ اورنعمان ظفر بھٹی،عامر حسین بھٹی اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 28, February 2024)- Senior Judge Sardar Tariq Masood of the Supreme Court of Pakistan and Kallar Syedan, has said that bar and bench are inseparable, bar associations are the home of judges. The Bar Association always prioritized the honor and respect of the Bench and did not create any misunderstandings among the Bench. The Kallar Syedan Bar Association played a key role in establishing the supremacy of law and constitution and providing justice and the judiciary. To strengthen the bar association, not only maintained the same tradition but also established deep connections with the officials of other bar associations and bar councils. These views were expressed while meeting the President of Kallar Syedan Bar Association Yasir Bashir Raja Advocate and General Secretary Chaudhry Asad. Talking to a delegation headed by Qayyum Advocate. He said that there is a close relationship between the bench and the bar because both are the most important part of the justice delivery system. On this occasion, President Yasir Bashir Raja advocated. Presented a request regarding the problems of the Kallar Syedan Bar and the establishment of chambers, which the honorable judge assured to solve. Khalid Mehboob, Chaudhry Asadur Rehman Advocate, former General Secretary Raja Abid Hussain Advocate Numan Zaffar Bhatti, Aamir Hussain Bhatti and others were also included in the delegation.

دفتر کی توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی سامان کو نقصان پہنچانے اور دو افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 20افراد کیخلام مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against 20 people for vandalizing the office and damaging valuables and injuring two people.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, فروری,2024ء)—دفتر کی توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی سامان کو نقصان پہنچانے اور دو افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 20افراد کیخلام مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسمی محمد بدر الاسلام اور کامران محمود نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہم سرصوبہ شاہ میں اپنی ویڈیو پروڈکشن پر موجود تھے کہ اسی دوران نبیل ہمراہ محمد افضال بھٹی،عمر بھٹی،جہانزیب سردار،اویس گھٹی،سہیل بھٹی،کاشف بھٹی،فیضان بھٹی،دانیال بھٹی،اویس بھٹی اور دس نامعلوم افراد جو کہ مسلح تھے ہمارے آفس میں داخل ہو کر ہم پر حملہ کر دیا اور اس دوران انہوں نے کھڑکیاں دروازے،کمپیوٹر کی ایل سی ڈی توڑ ڈالی اور دو عدد موبائل فونز اوردو عدد لیپ ٹاپ چھین لئے اورہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ایک عدد موبائل فون میں ایک سیلولر موبائل کمپنی کا لوڈ بھی تھا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button