مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2024) ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی پچھلے دو ماہ سے گیس کے بلوں میں بے انتہا اضافہ دیکھا گیا متوسط طبقے کیلئے جینا محال ہو چکا ہے موجودہ نگران حکومت مسلم لیگ ن کے 16 ماہ کا تسلسل ہے وہی پالیسیاں جاری ہیں عوام گیس کے بلوں پر سراپا احتجاج ہیں سروے کے دوران عوام علاقہ نے بتایا کہ گیس اور بجلی کے ہزاروں روپے بلوں کی وجہ سے لوگ اپنی گھر کی اشیاء بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں غریب عوام پر کبھی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کبھی بجلی گیس کے بلوں میں اضافہ اور کبھی اشیائے خورد و نوش میں اضافہ سے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے عوام مہنگاہی کی چکی میں پس چکی ہے اگر یہی حال رہا تو ایک دن عوام مجبور ہو سڑکوں پر آئیں گے جس سے حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں لہزا حکومتوں کو چاہیے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی خاطر پاکستانی عوام کا خون نہ نچوڑا جائے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 February 2024) Like the rest of the country, the gas bills in Kahuta also raised the cries of the people. The last two months have seen a huge increase in the gas bills. It has become impossible for the middle class to live. The policies are ongoing. People are protesting against the gas bills. During the survey, the people of the area said that people have been forced to sell their household goods because of the bills of thousands of rupees for gas and electricity. The people are being burdened by the increase in gas bills and sometimes the increase in the price of food items. Institutions may also face difficulties, so governments should not squeeze the blood of the Pakistani people to please the IMF.
راجہ عتیق جنجوعہ کا کہوٹہ کادورہ
Raja Atiq Janjua’s visit to Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2024) خاندا ن جنجوعہ راجپوت مکھیالہ راجگان کے عظیم سپوت راجہ عتیق جنجوعہ کا کہوٹہ کادورہ،مٹور دادا پیر کالا کے مزار پر بھی حاضری دی اور دوستوں سے بھی ملاقات کی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر تکلف لنچ کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز خاندا ن جنجوعہ راجپوت مکھیالہ راجگان کے عظیم سپوت راجہ عتیق جنجوعہ نے ہمراہ راجہ مجید جنجوعہ اور ملک جمال اعوان کے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مٹور کا دورہ کیا انہوں نے مٹور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر لنچ کیا اور راجہ سمیر جنجوعہ مٹور، راجہ اویس جنجوعہ مٹور،راجہ علی جنجوعہ مٹور، راجہ ارتضیٰ جنجوعہ مٹور کے ہمراہ کہوٹہ، کلر میں جنجوعہ راجپوت کے 84گاؤں کے جد امجد راجہ دادا پیر جنجوعہ کے دربار پر حاضری دی اور ان کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی، راجہ عتیق جنجوعہ نے کہوٹہ میں اپنے قریبی ساتھی صحافی کبیر احمد جنجوعہ،راجہ اشتیاق جنجوعہ اور راجہ طیب جنجوعہ سے بھی ملاقات کی انہوں نے مٹور راجہ وہاب جنجوعہ اور راجہ اکبر جنجوعہ کے معروف ریسٹورینٹ (دیسی ڈیرہ) میں بھی اور چائے بھی پی۔
جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن میں شب برات کے موقع پر منعقدہ محفل
A gathering organized on the occasion of Shab-e-Barat at Jamia Masjid al-Khalil grid station
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2024) جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن میں شب برات کے موقع پر منعقدہ محفل، ممتاز سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی سرپر ست اعلیٰ الخلیل فلائی مرکزسمیت علمائے کرام کی شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزرات کو شب برات کے موقع پرجامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن میں علامہ صغیر احمد، صاحبزادہ فرید احمد اور کبیر احمد جنجوعہ کے زیر انتظام محفل پاک اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی سرپر ست اعلیٰ الخلیل فلائی مرکز،علامہ قاری انوار سمیت بڑھی تعداد اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ وہ برکتوں والی رات ہے۔جس میں پوری دنیا کی مخلوق کے رزق اور نشیب و فراز کا اعمال نامہ تیار ہوتا ہے۔ پوری قوم شب برات کی رات نوافل کی ادائیگی کرے اور اللہ کی خوب عبادت کرے بزرگان دین کا فرمان ہے عبادت اور دعاء انسان کی قسمت بدل دیتی ہے۔ اس رات تبارک و تعالیٰ کے حضور میں ہم سب کے اعمال نامے پیش ہوتے ہیں۔ جب سچے دل سے توبہ اور دعا کی جاتی ہے تو اللہ پاک اسے ضرور پورا کرتے ہیں۔ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ اللہ پاک اس کی شہہ رگ سے بھی قریب ہے آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی، صلوۃ تسبیح بھی پڑھی گئی اور شرکاء کو سحری بھی کرائی۔