Kallar Syedan: The Chief Justice has formally approved the appointment of Muhammad Waris Javed as Additional District and Sessions Judge in Judicial Complex Kallar Syedan
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محمد وارث جاوید کو جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں میں بطورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, فروری,2024ء)—چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محمد وارث جاوید کو مستقل بنیادوں پر جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں میں بطورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جو 28فروری سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کی جانب سے کلر سیداں میں کیمپ سیشن کورٹ قائم کی گئی تھی جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہفتہ میں ایک دن اپنی خدمات سرانجام دیتے تھے جس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں سائلین کو راولپنڈی کی عدالتوں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔کلر سیداں میں مستقل سیشن کورٹ کی سہولت میسر آنے پر سائلین اور وکلاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, February 26, 2024)- The Chief Justice Lahore High Court has formally approved the appointment of Muhammad Waris Javed as Additional District and Sessions Judge in Judicial Complex Kallar Syedan on February 28. Earlier, a Camp Sessions Court was established by District Headquarters Rawalpindi at Kallar Syedan, where Additional District and Sessions Judges used to perform their services one day a week, after which hundreds of cases had to turn to the courts of Rawalpindi. lawyers have expressed their happiness for the facility of a permanent session court in Kallar Syedan and expressed their special gratitude to the Chief Justice of Lahore High Court.
قانون کی عمل داری اور جمہوری روایات کا فروغ ہم سب کا نصب العین ہونا چاہیئے۔
Rule of law and promotion of democratic traditions should be the motto of all of us
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, فروری,2024ء)—پنجاب کے نومنتخب اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے پنجاب کی نئی حکومت مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی تعمیر و ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی جہاں سے شہباز شریف نے چھوڑا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 6 سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنہوں نے انہیں بھاری کامیابی پر اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے ماضی کے پانچ برسوں میں وسیم اکرم پلس کے ذریعے ملک کی اکثریتی آبادی کے صوبہ کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا مسائل کی بجائے کمیشن پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیر جانندارانہ ماحول میں ایوان چلائیں گے کوشش کریں کے کہ ایوان کا ماحول خوشگوار رہے مگر اس کے لیئے سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گے۔قانون کی عمل داری اور جمہوری روایات کا فروغ ہم سب کا نصب العین ہونا چاہیئے۔
مسلم لیگ ن اتحادیوں سے مل کر مسائل کے حل پر توجہ دے گی
PML-N will focus on solving the problems together with the allies
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی نئی حکومتیں عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دیں گی اور لوگوں کی امیدوں پر پوری اتریں گی۔انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام نے وفاق میں اتحادی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کو اکثریت دی ہے مسلم لیگ ن اتحادیوں سے مل کر مسائل کے حل پر توجہ دے گی عوام کی نئی حکومت سے بڑی توقعات ہیں۔امید ہے کہ نئی حکومت انہیں مایوس نہیں کریں گی ہم سب نے مل کر ملک کو گرداب سے نکالنا ہے۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی
Action against those possessing illegal weapons
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, فروری,2024ء)—پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس شاہ خاکی چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر عتیق الرحمن کیانی نے عملے کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کلرسیداں میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کروادئیے۔ غیر قانونی طور پر تیتروں کا شکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی اورقبضہ میں لیے گئے تیتروں کومحکمہ وائلڈ لائف کے ذریعے بھاری جرمانہ کروایا۔اس دوران انہوں نے متعدد افراد کی ہیلپ کی جبکہ متعدد گاڑیوں موٹرسائیکلوں کو جدید ترین طریقے ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیا گیااور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد ڈرائیوروں کے چالان کر کے جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی۔
ڈہوک بسیرا میں معمر خاتون کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
A centenary celebration of the elderly woman was held in Duhok Basira
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, فروری,2024ء)—کلر سیداں کی یوسی منیاندہ کی ڈہوک بسیرا میں معمر خاتون کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے عزیز رشتہ داروں نے انہیں تحائف دیئے اور زندگی کی سنچری مکمل کرنے پر مبارکبادیں پیش کیں۔موضع سکرانہ کی ڈھوک بسیرا کی رہائشی معمر خاتون مسماۃ رخمت جان نے اپنی زندگی کے سو سال مکمل کر لیئے ہیں یاد رہے کہ معمر خاتون نثار احمد کیانی کی والدہ، مسلم لیگ ن کے ظفر اقبال ظفری کی خالہ اور مبصر بشیر کیانی ایڈووکیٹ کی دادی ہیں جن کی ہر سال باقاعدگی کیساتھ سالگرہ منائی جاتی ہے۔