کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،25, فروری,2024ء)— کلرسیداں پولیس کی اہم کارروائی،گھر میں ڈکیتی کے دوران شہری کو زخمی کرنے والے دو ڈکیت گرفتار، ڈکیتی میں چھینے گئے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات،واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔واردات کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی عمر ہلاک ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کے دوران شہری کو زخمی کرنے والے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت سلیمان اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان سے ڈکیتی میں چھینے گئے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔دونوں گرفتار ڈاکو آپس میں سگے بھائی ہیں، ملزمان نوکری کے بہانے گھر میں آئے اور واردات کی۔ سنگین واردات میں ملوث ڈاکؤوں کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، ڈی ایس پی کہوٹہ اور کلرسیداں پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 25, February 2024)- Important operation by Kallar Syedan police, two dacoits who injured a citizen during a robbery in a house arrested, stolen gold jewelry worth millions of rupees in the robbery, also recovered. The used motorcycle and weapons were recovered. During the incident, one of the gang members Umar was killed by the firing of the dacoits. According to the details, the Kallar police arrested the two dacoits who injured the citizen during the robbery at the house. The arrested robbers have been identified as Suliman and Zeeshan. Gold ornaments worth lakhs of rupees, the motorcycle used in the incident, and weapons have been recovered from the accused. The pair of dacoits Came into the house for a job and committed the crime. CPO Syed Khalid Hamdani congratulated the SP Sadar, DSP Kahuta, and Kallar Syedan police team for arresting the bandits involved in the serious incident.
کلر سیداں میں دو مسلح ملزمان نے ایک شخص سے ہزاروں روپے کی رقم،موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ لیں
In Kallar Syedan, two armed suspects robbed a person of thousands of rupees, mobile phone and other items
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،25, فروری,2024ء)—کلر سیداں میں دو مسلح ملزمان نے ایک شخص سے ہزاروں روپے کی رقم،موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ لیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔دانش محمود سکنہ نمبل نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شام قریب چھ بجے منگال بائی پاس (کلر سیداں)اترا اور وہاں سے پیدل ہی محلہ صادق آباد جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھے روکا اور گن پوائنٹ پر میری تلاشی شروع کر دی اور مجھ سے 27000ہزار روپے کی نقدی،موبائل فون،شناختی کارڈ اور لائسنس چھین کر فرار ہو گئے۔
سابق کونسلر راجہ جبران صفدر کیانی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے
Former councilor Raja Jabran Safdar Kayani returned home after attaining the happiness of Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،25, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن یوسی بھلاکھر کے رہنما سابق کونسلر راجہ جبران صفدر کیانی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کے عزیز رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔