Kahuta: In Kahuta’s school, a student opened shot and injured his fellow classmate.
کہوٹہ کے نجی سکول وکالج میں طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے ہی دوکلاس فیلو کو زخمی کر دیا
Kabir Ahmed JanjuaFebruary 24, 2024
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2024) والدین اور اساتذہ کی عدم توجہی آئے روز سکول کے بچوں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گیا،کہوٹہ کےہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے ہی دوکلاس فیلو کو زخمی کر دیا،ہسپتال منتقل، والدین اور اہل علاقہ کا سکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج،تفصیل کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقع سیکنڈ ائیر کے طالب علم زین طارق نے اپنی ہی کلاس کے دو اسٹوڈٹس عبدالرافع اور افضال منیر پر کلاس میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنہیں شدید زخمی حالت میں THQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سٹاف انتظامیہ کی نا اہلی اسلحہ لیکر بچے سکول جانے لگے والدین بچے شہری حوف و ہراس میں مبتلا، والدین اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 February 2024) Inattention of parents and teachers day by day fighting among school children has become a norm, in the grounds of Kahuta High School, a student shot and injured two of his classmates. According to the details, this tragic incident of firing happened when a second-year student, Zain Tariq, shot two students of his class, Abdul Rafi and Afzal Munir. They were shot and injured in the class and were shifted to THQ Hospital in a serious condition. The incompetence of the staff and the administration made the children go to school with weapons.
آغا سید مشتاق نقوی نے بطور سر پر ست اعلی کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس حسن شاہ روڈ اپنے آفس میں بیٹھنا شروع کردیا،
Agha Syed Mushtaq Naqvi as the head of IT Business College Taiba Mushtaq Campus Hasan Shah Road started sitting in his office
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2024) معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے بطور سر پر ست اعلی کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس حسن شاہ روڈ اپنے آفس میں بیٹھنا شروع کردیا، سر پر ست اعلی کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس حسن شاہ روڈآغا سید مشتاق نقوی روزانہ کی بنیاد میں کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس حسن شاہ روڈمیں بھی بیٹھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے فلاحی کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں یاد رہے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے کے آئی ٹی کالج کو کروڑوں روپے مالیت کی بلڈنگ عطیہ کی ہے جہاں پر بچوں اور بچیوں کے لیے نئی کلاسیں شروع کی گئی ہیں۔
راجہ رازق آف علیوٹ کی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور سے ملاقات
Raja Razaq of Aliot meeting with MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2024) معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ رازق آف علیوٹ کی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی، تفصیل کے مطابق روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ علیوٹ کی معروف سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت راجہ رازق آف علیوٹ نے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ اسامہ اشفاق سرور سے ملاقات کی اور ان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہرکی کہ وہ حلقہ این اے اکاون میں تعلیم، صحت سمیت دیگر ترقیاتی کام کرانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاہیں گے، ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ رازق آف علیوٹ کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ عوام جس اعتماد کے ساتھ مجھے اپنا ووٹ دیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا۔
اظہار تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2024) بزرگ صحافی حاجی اصغر کیانی کے بڑھے بھائی تصدق کیانی کی وفات پر اظہار تعزیت، پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی،پی ایم ایل این کے راجہ رفاقت جنجوعہ، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن(رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان،جماعت اسلامی کے ملک عبد القیوم،صحافی اشرف کیانی، سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، راجہ مجیب اللہ ستی،اخبار فروش یونین تحصیل کہوٹہ طاہر چوہان، شمس چوہا ن، راجہ تنویر احمداور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ہے۔