DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: The 51st Martyrdom Day of London Martyrs from Plaque and Mirpur district was observed with devotion and respect.
پلاک اور ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے شہدائے لندن کی 51واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔25, فروری,2024ء) — پلاک اور ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے شہدائے لندن کی 51واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ بشارت حسین شہید کے مزار پر پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور چودھری یاسر ریاض کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سید یاسر آفتاب،ڈی ایس پی ڈڈیال چودھری عنصر محمود،نائب تحصیلدار باؤ الطاف احمد،ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری چودھری نوید حسین سمیت دیگر انتظامی آفیسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر سید یاسر آفتاب نے کہا کہ شہدائے لندن کی جنگی قیدیوں کیلئے دی گئی قربانی بلا شبہ ایک عظیم قربانی ہے۔اس میں بھی شک نہیں کہ جو جذبہ ان کم سن شہداء میں تھا وہ ہم میں نہیں اور نہ ہی ہم انھیں وہ عزت و احترام دے سکتے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ آج بھی ڈپٹی کمشنر چودھری یاسر ریاض نے ہمیں خصوصی تاکید کی کہ بشارت حسین شہید کے مزار پر حاضر ی دینی ہے۔ محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ آج کے دن ضلع میرپور کے سکولوں میں صبح اسمبلی میں یا کسی بھی وقت ایک آدھ گھنٹے کا لیکچر دیا جائے جس میں ان شہیدوں کے جذبہ اور قربانی کا تذکرہ کیا جائے۔ہمارے یہاں اکثر اہم شخصیات کے یوم شہادت یا برسی کے موقع پر چھٹی دی جاتی ہے جو سر ا سر زیادتی ہے۔اس دن کو منانا چاہیے اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس قربانی کو بچوں کے ذہنوں میں بٹھایا جائے۔ان شہداء کا مقصد بچوں کو بتایا جائے۔تقریب کا آغٓز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بشارت حسین شہید ہائی سکول کے طلباء نے سلامی دی اور قومی و ریاستی ترانے پیش کئے گئے۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سید یاسر آفتاب گردیزی،ڈی ایس پی چودھری عنصر محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری آصف علی اور دیگر نے بشارت حسین شہید کے مزار پر چادریں چڑھائیں۔شہداء لندن کے درجات کی بلندی،ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز پاکستان کے استحاکم کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ دعا مولانا شبیر احمد نقشبندی نے فرمائی۔ بشارت حسین شہید کے برادر اکبر حاجی غلام رسول پلاکوی نے تمام مہمانون کا شکریہ ادا کیا۔مہمانوں کی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ بشارت حسین شہید کی 51 ویں برسی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید یاسر آفتاب گردیزی، ڈی ایس پی چودھری عنصر محمود نائب تحصیلدار چودھری الطاف احمد،ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال چودھری آصف علی، برادر اکبر بشارت حسین شہید غلام رسول پلاکوی،چودھری عبدالقیوم صدر معلم بشارت شہید ہائی سکول پلاک، اے ای او شفقات عزیز،گرداور چودھری نثار احمد، چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ،باؤ فرید حسین،چودھری یعقوب حسین پلاکوی،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی نائب صدر چودھری محبوب حسین بھگوروی،کونسلر ندیم تاسب چودھری،حاجی چودھری تاسب،سیکشن آفیسر چودھری آفتاب حسین،راشد محمود پلاکوی،چئیرمین واجد پلاکوی،سید مظفر حسین شاہ اور سینکڑوں افراد نے چادر چڑھائی اور شہدائے لندن کے درجات کی بلندی ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کی دعا کی۔

Chakswari: (Pothwar.com, Special Representative Allah Ditta Bismill. 25, February 2024) — The 51st Martyrdom Day of London Martyrs from Plak and Mirpur district was observed with reverence and respect. A dignified ceremony was held at the shrine of Basharat Hussain Shaheed. On the special instructions of Deputy Commissioner District Mirpur Chaudhry Yasir Riaz, Assistant Commissioner Syed Yasir Aftab, DSP Dadyal Chaudhry Nisram Mehmood, Deputy Tehsildar Altaf Ahmed, SHO Police Station Chakswari Chaudhry Naveed Hussain and other administrative officers participated.




