مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2024) پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی تقریب حلف برداری، حلقہ پی پی سیون سے منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے بھی شرکت کی،پنجاب اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف اٹھانے پر حلقے بھر سے ان کے ووٹروں، سپورٹروں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے، راجہ صغیر احمد کو حلف اٹھانے پر ان کے دوستوں،شہزادہ پوٹھوہار سردار منیب سدزوئی،کونسلر راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ)،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ،ٹھیکیدار قمر عباسی،ماسٹر انور عباسی، ٹھیکیدار راجہ جلیل آف لونہ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، راجہ حامد ممتاز جنجوعہ،راجہ طلعت عباس موہڑہ لنگڑیال،باسط کیانی،راجہ نذاکت پپو موہڑہ لنگڑیال،راجہ تنویر موہڑہ لنگڑیال حال مقیم اٹلی,راجہ طیب کلیال حال مقیم اٹلی،حافظ محمد اسرار جٹ آف ٹکال،صبور بٹ موہڑہ لنگڑیال،قیصر ششماد،عثمان کیانی،راجہ حمزہ،راجہ لقمان عباس نے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ انشاء اللہ راجہ صغیر احمد حلقے میں ایک بار ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 24 February 2024) MPA Raja Sagheer Ahmad also participated in the oath-taking ceremony of the members of the assembly in the Punjab Assembly. His voters and supporters from all over the constituency congratulated him for taking oath as an MPA in the Punjab Assembly. Sardar Moneeb Sadzoi, Councilor Raja Irfan Sarwar (Chairman Sarwar Group), Contractor Raja Sajid Mehmood of Hothla, Contractor Qamar Abbasi, Master Anwar Abbasi, Contractor Raja Jalil of Loona, Raja Imran Maino of Mohra Langriyal, Raja Hamid Mumtaz Janjua, Raja Talat Abbas Mohra Langriyal, Basit Kayani, Raja Nazakat Pappu Mohra Langriyal, Raja Tanveer Mohra Langriyal currently residing in Italy, Raja Tayyab Kalyal currently residing in Italy, Hafiz Muhammad Asrar Jatt of Takal, Saboor Butt of Mohra Langriyal, Qaiser Shashmad, Usman Kayani, Raja Hamza, Raja Luqman Abbas have congratulated and said that God willing, Raja Sagheer Ahmed will once again start the series of development works in the constituency.
کہوٹہ کے قریبی شہر ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم
Dera Mushtaq Shah City, a nearby city of Kahuta, is deprived of Sui gas facilities even in modern times
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2024) کہوٹہ کے قریبی شہر ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم،جس کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اوراسکے گردونواح کے رہائشی مہنگے داموں گیس سلینڈر خریدنے پر مجبور ہیں،کئی بار تقریبات کے دوران سیاسی رہنماؤں نے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کو سوئی گیس فراہم کرنے کے وعدے کیے جو آج تک وفا نہ ہو سکے،ستم ظریفی یہ ہے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی سے ڈیڈھ کلو میٹر کے فاصلے پر عوام علاقہ سوئی گیس سے مستعفید ہو رہے ہیں مگر نہ جانے کیوں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی عوام کو اس جدید دور میں بھی اس سہولت محروم رکھا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ
PTI leader former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan visit to Tehsil Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2024) پی ٹی آئی رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ، ووٹروں سپورٹروں،معززین علاقہ سے ملاقاتیں، فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی، انہوں نے اپنے اس دورے کے موقع پر کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ والے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمود ستی کے بہنوئی کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی،کہوٹہ دھپری کے مقام پر ٹی ایچ کیو ہسپتال والے اظہر ستی کی وفات پر ان کے بھائی اسد ستی اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی، کہوٹہ محلہ جامع مسجد مکی میں ملک احمد نواز، ملک لقمان کے والد محترم اور شہاب انٹر نیٹ والے راشد صدیق کے سسر ملک غلام رسول کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ سابق نائب ناظم تحصیل کہوٹہ راجہ ریاض، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر، چیئرمین کوکب جرال، عدیل افضل، نوید حسین اور ارشد مجید بھی ہمراہ موجود تھے،کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے ان کے پاس فارم 45 اور 47 دونوں موجود ہیں میں جیت چکا تھا جس کا اعلان بھی کر دیا گیامگرمسلم لیگ ن میں شمولیت سے انکارپر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی اور میری تیرہ ہزار ووٹوں پر ڈبل اسٹمپ اور انگوٹھے لگا کر انہیں ضائع کردیا اور جو نشست میں نے ساڑھے چھ ہزار سے زائد ووٹوں سے جیتی تھی اس میں مجھے ساڑھے تین ہزار سے زائد ووٹوں سے ہروا کر میرے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔
سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Former candidate for MPA Raja Nadeem Ahmed visited various union councils of the constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2024) سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،اپنے ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقاتیں کیں،شادی تقریبات اور فوتگی والے گھروں میں بھی ھاضری دی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ ندیم احمد نے اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلو ں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورے کے موقع پر دوبیرن کلاں کی ڈہوک پلونی والے ملک محمد رجب مرحوم کے قل کی دعا میں شرکت کی او ر لواحقین سے اظہار تعزیت کی انہوں نے سینتھہ محمد نصیر کی اہلیہ کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے نلہ مسلماناں کی ڈھوک کھنڈوٹ والے حاجی محمد تاج کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے یو سی نلہ مسلماناں میں چوہدری محمد عقیل کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی شادی کی مبارکباد پیش کی راجہ ندیم احمد نے یو سی نلہ مسلماناں پنڈ بھینسو ملک محمد خرم کی والدہ مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی یوسی دوبیرن سکوٹ والے محمد آمین کی صاحبزادی کی رخصتی میں شرکت کی اورراجہ مظہر آف ممیام کی صاحبزادی کی رخصتی میں شرکت کی راجہ ندیم احمد نیاپنے ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کا شکر یہ بھی ادا کیا۔