مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23فروری2024) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن راجہ ندیم احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں کل بھی عوام کے ساتھ تھا آج بھی اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ہوں،اپنے دوستوں،ووٹروں، سپورٹروں سے مشاورت کر کے آئندہ کا مثبت فیصلہ کروں گا،دکھ کی بات ہے کہ جتنی دھندلی ان الیکشنوں میں ہوئی ہے ماضی میں اس مثال نہیں ملتی،جیتے ہوئے ہار گے ہیں اور ہارے ہوئے افراد کو جتوا دیا گیا ہے،ہمارے حلقے سے جو کانیڈیٹ الیکشن حقیقی معنوں میں جیتا ہے میں نے ان کو باضابطہ مبارک دے دی ہے میرا الیکشن لڑنے کا مقصد کسی ہرانا نہیں ہے بلکہ اپنی تحصیل کی عوام کے حق کے لیے کھڑا ہوا تھا اور انشاء اللہ کھڑا رہوں گا،اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا میرے گھر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں عوام کا خادم ہوں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن راجہ ندیم احمد نے اپنی رہا ئش گاہ پرمیڈیا اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرع کا کا پریشر مجھ پر اور میرے ووٹروں،سپورٹروں پر تھا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی میرے ووٹروں، سپورٹروں کا تھرڈ کیا جا تا رہا اور میرے چھاپے لیے بھی روزانہ چار سے پانچ گاڑیاں آتی رہیں مگر اللہ کا شکر ہے میر ی والدہ ماجدہ کی دعا اور حلقے کی عوام کی دعاؤں سے مجھ میں استقامت رہی انشاء اللہ میں اس میدان سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہونگا انشاء اللہ بہت جلداپنے تما م ووٹروں، سپورٹروں کا گھر گھر جا شکر یہ بھی ادا کروں اور ان کی مشاورت سے کوئی سیاسی فیصلہ بھی کروں گا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 23 February 2024) Former candidate for Punjab Provincial Assembly, PP7 Constituency, Raja Nadeem Ahmed said in his statement that I was with the people yesterday and today I am with the people of my constituency, after consulting my friends, voters, and supporters, about the future. I will make a positive decision, it is sad that the fraud that has happened in these elections has not been seen in the past. My purpose of contesting the election is not to defeat anyone, but I stood up for the rights of the people of my tehsil and I will stand up, God willing, I will not leave my people alone. The doors of my house are open 24 hours. These views were expressed by a well-known political and social personality, the former candidate for the Provincial Assembly of Punjab, PP7 Constituency, Raja Nadeem Ahmed, while talking to the media and local dignitaries at his residence.
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات نےراجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کامیابی پر مبارکباد
Young political personalities of PP7 Constituency congratulate Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed on their success
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23فروری2024) حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات راجہ عمران مینوں، راجہ حامد ممتاز جنجوعہ اور راجہ نذاکت پپو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کامیابی سے حلقے کی سیاست میں تبدیلی آ گئی،انشاء اللہ ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا راجہ صغیر احمد نے اپنے سابقہ دور میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اب راجہ اسامہ اور راجہ صغیر احمد مل کر حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، راجہ حامد ممتاز جنجوعہ،راجہ طلعت عباس موہڑہ لنگڑیال،باسط کیانی،راجہ نذاکت پپو موہڑہ لنگڑیال،راجہ تنویر موہڑہ لنگڑیال حال مقیم اٹلی,راجہ طیب کلیال حال مقیم اٹلی،حافظ محمد اسرار جٹ آف ٹکال،صبور بٹ موہڑہ لنگڑیال،قیصر ششماد،عثمان کیانی،راجہ حمزہ،راجہ لقمان عباس نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دونوں امیدوار اپنا ایک سیاسی بیک راوئنڈ رکھتے ہیں راجہ صغیر احمد نے اپنے سابقہ دور میں اور راجہ اسامہ کے والد راجہ اشفاق سرور نے اپنے دور میں کروڑوں روپے کے کام کراہیں انشاء اللہ یہ جیتنے کے بعد دوبارہ عوام کے مسائل حل کریں گے۔