کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،22, فروری,2024ء)—کلر سیداں پولیس نے دس ایام قبل شاہ باغ کے قریب غزن آباد میں ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے مقدمے میں ملوث تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔مدعی خاور خان نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم ذیشان اور محمد عمر جو میرے جاننے والے تھے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور مجھے اور میری بیوی بیٹے کو یرغمال بنا کر میری بیوی سے طلائی چوڑیاں اتروا لیں اور مجھ سے دس ہزار روپے کی رقم چھین لی جبکہ مزاحمت کی کوشش کرنے پر ملزم محمد عمر نے اپنی ڈب سے چاقو نکال کر مجھ پر پے در پے وار کئے جس سے میں زخمی ہو گیا،ملزمان گھر سے نکل کر بھاگے تو میں نے تعاقب کر کے ملزم عمر کو قابو کر لیا اتنے میں ملزم محمد عثمان نے اپنے پسٹل سے گولی چلا دی جو اسی کے ساتھ محمد عمر کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گر پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس مرکزی ملزم محمد عثمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔دریں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں دو ملزمان سبحان صفدر اور نعمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے 20دسمبر 2023کو حکیم اکمل کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 52ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 22, February 2024) – Kallar Syedan police have arrested two of the three involved in the case of a dacoit who was shot dead during a robbery in Ghazanabad near Shah Bagh ten days ago. The accused were arrested and remanded for three days. Plaintiff Khawar Khan had filed a case that accused Zeeshan and Mohammad Umar, who were my acquaintances, entered the house with the intention of robbing and taking me and my wife and son hostage. They took off the gold bangles from my wife and took ten thousand rupees from me, while when I tried to resist, the accused Mohammad Umar took out a knife from his box and stabbed me repeatedly, injuring me. When he ran away, I chased and overpowered the accused Umar, Meanwhile, the accused Muhammad Usman fired a shot from his pistol, which hit Muhammad Umar, causing him serious injuries and he fell down and died on the spot. The police are conducting raids to arrest the main accused Mohammad Usman. Meanwhile, in another incident of robbery, two accused Subhan Safdar and Nauman have been arrested. On December 20, 2023, the accused entered the house of Hakeem Akmal and took the family hostage and looted cash and gold ornaments worth Rs 152,000.
بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ 24/7 سہولت سنٹر میں تعنیاتی کے بعد ایک دن بھی خدمات سر انجام نہ دینے والی اور جنرل ڈیوٹی پر راولپنڈی تعینات رہ کر تنخواہیں وصول کرنے والی خاتون ڈاکٹر اذکٰی بشیر کو نوکری سے نکال دیا،
Dr. Azqi Bashir, who did not perform a single day of service at the primary health center Choa Khalsa 24/7 Facility Center and was stationed in Rawalpindi on general duty and receiving salaries, was fired from her job
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،22, فروری,2024ء)—صوبائی سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ 24/7 سہولت سنٹر میں تعنیاتی کے بعد ایک دن بھی خدمات سر انجام نہ دینے والی اور جنرل ڈیوٹی پر راولپنڈی تعینات رہ کر تنخواہیں وصول کرنے والی خاتون ڈاکٹر اذکٰی بشیر کو نوکری سے نکال دیا،محکمہ صحت نے انہیں تقریبا دو برس قبل ہفتہ کے ساتوں ایام دن رات زچہ بچہ بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ تعنیات کیا تھاجہاں وہ بالکل گئی ہی نہیں اور اپنے اثررسوخ کے بل بوتے پر جنرل ڈیوٹی کے نام پر راولپنڈی میں کام کرتی رہیں اس دوران مرکز صحت سے میڈیکل آفیسر،ڈسپنسر اور وارڈ بوائے بھی من پسند مقامات پر تبادلے کروا کر چلے گئے اس طرح بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو لیڈی ہیلتھ وزیٹر چلا رہی ہیں جس سے ہسپتال میں علاج معالجے کا کام ٹھپ ہو چکا یے محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بارہامرتبہ کی یقین دھانیوں کے باوجود ویمن میڈیکل آفیسر چوآخالصہ نہ پہنچیں جس پر صوبائی سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے انہیں نوکری سے ہی نکال دیا یے ادھرمحکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کا عمل جاری ہے بہت جلد مرکز صحت چوآخالصہ میں میڈیکل آفیسر،ویمن میڈیکل افیسر سمیت تمام اسامیوں پر نئی تقرریاں کرکے ادارے کو فعال بنا دیا جائے گا۔
کسان مختلف علاقون سے بلیک میں 6200 میں یوریا کھاد فی بیگ خرید رہے ہیں
Farmers are buying urea fertilizer from various regions in Black market at 6200 per bag
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،22, فروری,2024ء)—کلرسیداں و گردونواح میں کسانوں کے لییے یوریا کھاد کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ٹھہرا کہیں بھی سرکاری نرخوں پر یوریا کھادسدستیاب نہیں مقامی ڈیلروں کے مطابق انہیں کمپنی نے 3846 روپے میں بیگ دیا جبکہ ہم نے سرکاری نرخوں کے مطابق 3620. روپے میں فروخت کر کے بھاری نقصان اٹھا لیا تمام کھاد محکمہ زراعت کے نمائندوں کی موجودگی میں زمین کے فرد اور شناختی کارڈ کی فراہمی پر فروخت کی گئی آٹھ کنال پر ایک بیگ دیا گیا اور تمام ڈیلروں نے کھاد فروخت کر کے سیزن کا سب سے بڑا مالی نقصان برداشت کیا ہم نے تمام کھاد قوت خرید سے بھی کم نرخوں پر فروخت کر کے اپنے لیئے مالی نقصان اٹھایا اب جبکہ بارش کے بعد کھاد کی ضرورت میں شدید اضافہ ہوا ہے تو ہمارے پاس کھاد موجود نہیں اور کسان مختلف علاقون سے بلیک میں 6200 میں فی بیگ خرید رہے ہیں ڈیلروں نے نقصان اٹھایا اور بلیک کا دھندا کرنے والے مقررہ نرخون سے دو گنا اضافہ کر کے بھاری منافع کما رہے ہیں۔
پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران شراب، پتنگیں اور اسلحہ برآمد کر لیا
Police recovered liquor, kites and weapons during three separate operations
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،22, فروری,2024ء)—کلر سیداں پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران شراب، پتنگیں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس نے دوران گشت ندیم الحسن سکنہ چوآخالصہ کے قبضہ سے 20عدد پتنگیں برآمد کر لیں،عثمان سکنہ کھڈ کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 30بور بمعہ دو عدد زندہ روند جبکہ توقیر سکنہ چوآخالصہ کے قبضے سے چار عدد آدھیہ بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔