DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Certificates were given to 17 female students from the Sewing Center managed by Al-Khalil Organization Grid Station
الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کے زیر انتظام سلائی سنٹر سے 17طالبات کو سند اور فری ٹیویشن سنٹر میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے 10بچوں کا ٹرافی دی گئی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2024)
الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کے زیر انتظام سلائی سنٹر سے 17طالبات کو سند اور فری ٹیویشن سنٹر میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے 10بچوں کا ٹرافی دی گئی،ممتاز سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت سرپرست اعلی الخلیل فلائی ادارہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں،دینی خدمات پر صاحبزادہ فرید احمد، صاحبزادہ صغیر احمد اور صحافی کبیر جنجوعہ کی خدمات کو سراہا،اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی تعلیم کی اہمیت و فضیلت مسلم ہے، قرآن و حدیث میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے متعلق بہت تاکید آئی ہے اور اس کی اہمیت و فضیلت کو ہمارے نبی پاک ﷺ نے خوب اجاگر کیا ہے، دینی تعلیم جہاں نعمت خداوندی ہے وہیں رحمت ربانی بھی ہے، جہاں ذریعہ برکت ہے تو وہیں باعث نجات اور وجہِ سربلندی ہے، اصل علم تو دینی تعلیم ہے،یہی علم ِدین انسان کو گمراہی سے ہدایت تک پہنچاتا ہے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 February 2024)
17 female students from the sewing center managed by Al-Khalil Organization Grid Station were given certificates and trophies for 10 children who obtained prominent positions in the free training center. distributed, Sahibzada Farid Ahmed, Sahibzada Sagheer Ahmed and journalist Kabir Janjua for their services.
باران رحمت،کسانوں زمینداروں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے
Rainfall brings the faces of farmers with smile
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور گردونواح میں باران رحمت،کسانوں زمینداروں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ساتھ ہی مزید بارش کیلئے دعا ئیں حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات کی توقع کی جا رہی ہے وقفے وقفے سے لگا تار دو دن سے جاری بارش کی وجہ سے گردوغبار بیٹھ گئی اور فضائی آلودگی کم ہونے سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا بارش سے کسانوں کے چہرے چمک اٹھے گندم کی فصل بہتر ہونیکی امید پیدا ہوئی بارش شروع ہوتے ہی بجلی غا ئب جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
راجہ احمد فیاض ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس مل گیا
Raja Ahmed Fayyaz Advocate got license from Supreme Court of Pakistan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2024)
راجہ احمد فیاض ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس مل گیا،بطور وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس ملنے پر سابق امیدوار برائے MPA حلقہ پی پی سیون راجہ ندیم احمدنے گھر جا کر مبارکباد پیش کی، تفصیل کے مطابق موضع سکوٹ والے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت حاجی فیاض کے صاحبزادے راجہ احمد فیاض کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس مل گیا جس پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ ندیم احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، پھولوں کی مالا بھی ڈالی اور مبارکباد پیش کی اور کہا کہ راجہ احمد فیاض کا سپریم کورٹ آف پاکستان کا وکیل ہونا ہمارے علاقے کے لیے باعث فخر ہے اس موقع پر حاجی فیاض احمد اور دیگر نے راجہ ندیم احمد کا شکر یہ ادا کیا۔
کہوٹہ کے معروف تجارتی مر کز اے کے مال کہوٹہ میں پانچ ویں قرعہ اندازی
5th draw at AK Mall, Kahuta’s leading commercial center
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2024)
کہوٹہ کے معروف تجارتی مر کز اے کے مال کہوٹہ میں پانچ ویں قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ، موٹر سائیکل اور لاتعداد انعامات کی بارش ہوئی کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا بھرپور فیملی شو اور لا تعداد انعامات دینے پر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے اے کے مال کے اونرز چوہدری خضران لطیف، چوہدری وقاص الحسن، اور راجہ اذکار احمد کو سراہاتفصیلات کے مطابق اے کے مال کہوٹہ میں گرینڈ قرعہ اندازی کی گئی جس حوالے سے بہترین فیملی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بے شمار مرد و خواتین فیملیز نے شرکت کی اور قرعہ اندازی میں بھرپور حصہ لیا قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ، موٹر سائیکل سمیت قیمتی 50سے زائد انعامات بذریعہ قرعہ اندازی، سوالات کے درست جواب دینے والوں اور کھیل میں حصہ لیکر جیتنے والوں کو دیے گے اس موقع پر کہوٹہ کلر سیداں کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات مہمانان گرامی علامہ حافظ عبدالصور سیفی، سیاسی وسماجی راہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، حاجی محمد ظریف، چوہدری عنصر، راجہ وقار احمد، سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اونر اے کے مال چوہدری خضران لطیف نے اے کے مال کے اغراض و مقاصد آمدہ کے اقدامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اے کے مال دو سال سے کہوٹہ میں عوام علاقہ کو نہ صرف ایک چھت تلے تمام سہولیات مناسب قیمت پر مہیا کر رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں سینکڑوں افراد اس میں کام کر رہے ہیں ہم مختلف آفرز کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں جبکہ بہت جلد ایک اور سیکشن اور ایک جدید قسم کی سویٹ اینڈ بیکرز کی اوپننگ کرنے جا رہے ہیں میرے والد محتر م خواہش ہوا کرتی تھی کے قرعہ اندازی میں عمرے کا ٹکٹ دیا جائے انشااللہ کہوٹہ کے عوام سے پیار ہے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے عوام سے تعاون کی درخواست ہے اس موقع پرتمام مہمانان گرامی نے اے کے مال کی شاندار کامیابیوں اور ایک چھت تلے تمام معیاری سہولیات مہیا کرنے اور قرعہ اندازی کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا جبکہ آخر میں چوہدری خضران لطیف، راجہ اذکار احمد اور چوہدری وقاس الحسن نے مہمانان گرامی، عوام علاقہ اور سٹاف کا شکریہ ادا کیااور ان کو کھانا کھلایا۔
غلام ربانی قریشی فری کڈنی اینڈ ڈائلاسز سنٹر جہاں ماہابہ 1500 سے 2 ہزار تک ڈائلاسز بلکل مفت کیے جا رہے ہیں
Ghulam Rabbani Qureshi Free Kidney and Dialysis Center where dialysis is being done completely free of cost from 1500 to 2000 per month