DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: A large number of scholars and dignitaries including Javed Abbas given a reception by Colonel (retd) Waseem Ahmed Janjua.
کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی طرف سے سپورٹروں کے اعزاز میں دیے گے استقبالیے میں جاوید عباسی سمیت بڑھی تعداد میں علما اور معززین کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2024)
سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی طرف سے اپنی یوسی صدور، ووٹروں،سپورٹروں کے اعزاز میں دیے گے استقبالیے میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی جاوید عباسی سمیت بڑھی تعداد میں علما اور معززین کی شرکت ٹی ایل پی کہوٹہ اور کلرسیداں کے عہدیداران وکلاء صحافیوں کی بھرپور شرکت زبردست تعاون پر کرنل وسیم جنجوعہ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی جاوید اختر عباسی، علامہ ادریس ہاشمی، علامہ ندیم سیرانی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی اور دیگر علمائے کرام سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ کے ہمارا منڈیٹ چوری کیا گیا ہماری کمپین فارم 45 ہو ہمارے ووٹ تیس ہزار سے زائد تھے 22 ہزار نہیں تھے انھوں نے کہا کہ میں سبز باغ دیکھانے والا سیاسی نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کریں گے آج پروگرام کا مقصد اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے ہاں شکر بجا لانا کے انھوں نے ہمیں نیک مقصد کے لیے چنا اور سرخرو کیا انشااللہ عوامی رابطہ مہم ہو عوامی مسائل ہوں پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لونگا اپوزیشن ایسی کریں گے کہ منتخب نمائندے مسائل حل کرنے پر مجبور ہوں کرنل وسیم احمدجنجوعہ نے اس موقع پر اساتذہ پر پولیس دباو اور صحافیوں سے بدتمیزی پر مذمت کی اور مکنل ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا کرنل وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر آئے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا تقریب سے راجہ عمران ضمیر، حاجی اصغر حسین کیانی، ادریس ہاشمی، علامہ سیرانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔




