DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Senior teacher of Government High School Kallar Syedan Ch Tasawar Hussain retired on completion of his tenure

گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے سینیئر معلم اور پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما چوہدری تصور حسین مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،17, فروری,2024ء)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے سینیئر معلم اور پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما چوہدری تصور حسین مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔اس موقع پر سکول سٹاف نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب سے پنجاب ٹیچرز ہونین کے رہنماؤں ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم،قاضی محمد عمران،ہیڈماسٹر خالد عباسی،زاہد فاروق،یوسف بھٹی، مرزا محمد عباس،مسعود بھٹی، چوہدری عبد الوحید,، چوہدری ظہیر الحق اور دیگر نے چوہدری تصور حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تدریسی اور کھلیوں کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا بھی خصوصی ذکر کیا۔

Kallar Syedan, Ikram Ul Haq Qureshi, Pothwar.com, February 17, 2024 – Chaudhry Tasawar Hussain, Senior Teacher at Government High School Kallar Syedan and leader of the Punjab Teachers Union, bid farewell upon completing his dedicated service. The school staff organized a farewell ceremony to celebrate his retirement, recognizing his contributions to the field of education.

During the ceremony, prominent figures from the Punjab Teachers Union, including Dr. Chaudhry Sagheer Alam, Qazi Muhammad Imran, Headmaster Khalid Abbasi, Zahid Farooq, Yousaf Bhatti, Mirza Muhammad Abbas, Masood Bhatti, Chaudhry Abdul Wahid, Chaudhry Zahir-ul-Haq, and others, acknowledged Chaudhry Tasawar Hussain’s services. They expressed their appreciation for his remarkable performance in the realms of teaching and extracurricular activities.

Chaudhry Tasawar Hussain, who served as a senior teacher at Government High School , received accolades for his outstanding dedication to education. The speakers highlighted his significant contributions, praising his exemplary work in the field of teaching and his commitment to fostering a positive learning environment.

As a token of appreciation, the school staff presented Chaudhry Tasawar Hussain with a commendation for his remarkable services and achievements. The retirement ceremony served as a moment to honor his legacy and to express gratitude for his tireless efforts in shaping the educational landscape in Kallar Syedan.

کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے

Unknown thieves stole goods worth lakhs of rupees in different incidents of theft in the limits of Kallar Syedan in a single night

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،17, فروری,2024ء)—کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔جنید عرفان سکنہ محلہ غوثیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ شب دس بجے کے قریب سنوکر کلب بند کر کے گھر چلا گیا اور جب صبح سنوکر کلب پر پہنچا تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ مزید پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ 28عدد ایل سی ڈیز،ڈرائیور ڈیٹا سسٹم،بیٹری 250وولٹیج،یوپی ایس اور سنوکر سٹکس غائب تھیں۔نقصان کا مجموعی اندازہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے لگایا جاتا ہے۔چوری کے ایک اور واقعہ میں نامعلوم چور مویشیوں کے ڈیرے میں بندی بھینس چوری کر کے لے گئے ہیں۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 28سالہ ذیشان عرف شانی کو کلرسیداں شہر کے قریب موہڑہ پھڈیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

28-year-old Zeeshan alias Shani, who was killed in the firing yesterday, was buried in Mohra Phadyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،17, فروری,2024ء)—گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 28سالہ ذیشان عرف شانی کو کلرسیداں شہر کے قریب موہڑہ پھڈیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،سردار وسیم احمد،راجہ محمد مسعود،صوفی محمد ارشد،صوبیدار غلام ربانی،محسن نوید سیٹھی،ٹھیکیدار نزاکت حسین،ماسٹر محمد ظہیر،تنویر اختر شیرازی،راجہ طارق سلیم،نمبراد مسعود،راجہ محمد ثقلین،راجہ نعمان ظفر و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ادہر پولیس نے واردات کے دوران استعمال ہونے والی ایکس ایل آئی کار جسے ملزمان گوجر خان کی حدود میں واقع گاؤں سنگھنی کے مقام پر چھور کر فرار ہو گئے تھے پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔

شیخ حسن سرائیکی,سردار وسیم احمد نے راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کو مبارکباد

Sheikh Hassan Saraiki, Sardar Waseem Ahmed congratulated Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،17, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر نومنتخب لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کی عوام نے انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر نوازشریف سے اپنی محبت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،17, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی نے مانکیالہ کے معروف صحافی سید آصف علی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button