DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Daylight firing in Kallar, Zeeshan Shani of Mohra Phadyal shot dead

کلرسیداں شہر میں دن دیہاڑے فائرنگ, زیشان شانی ولد محمد طارق سکنہ موہڑہ پھڈیال قتل کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،16, فروری,2024ء)—کلرسیداں شہر میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے 28 سالہ نوجوان زیشان شانی ولد محمد طارق سکنہ موہڑہ پھڈیال کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول کے بھائی نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ دن ساڑھے گیارہ بجے اپنے بھائی زیشان کے ہمراہ موجود تھا کہ سفید رنگ کی ایکس ایل آئی گاڑی ہمارے قریب آ کر رکی ڈرائیونگ سیٹ کی جانب سے زعفران علی سکنہ چھپر تحصیل گوجرخان مسلح کلاشن کوف اترا اور اس کے ہمراہ واحد یاسین مسلح پستول تھا اس نے۔للکارا کہ آج زیشان بچ کر نہ جائے تو زعفران نے کلاشنکوف سے میرے بھائی پر سیدھے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر گیا اس دوران واحد یاسین نے بھی فائر کیئے جس سے میرا بھائی زیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا کلرسیداں پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

 

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, February 16, 2024)- 28-year-old Zeeshan Shani, son of Muhammad Tariq of Mohra Phadyal, was shot dead in broad daylight in Mureed Chauk. According to the brother of the victim, said that he was present along with his brother Zeeshan at 11:30 a.m. when a white XLI vehicle stopped near us, On the driving seat, Zafaran Ali of Chappar Tehsil Gujarkhan armed with Kalashnikov got off and Yasin armed with a pistol was with him and Zafaran fired directly at my brother with a Kalashnikov, which seriously injured him and he fell and died. Kallar Syedan police registered a case of murder and started an investigation.

مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا مخالفین اسے زبردستی اپنے کھاتے میں نہیں ڈال سکتے

The decision was made in favor of PML-N, the opponents cannot forcefully put it in their account

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 16 فروری 2024) –مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق چیئر مین چوہدری صداقت حسین، محمد زبیر کیانی، ظفر عباس مغل، محمد تاج کیانی، توفیق تاج کیانی، سابق ارکان بلدیہ،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، جنید بھٹی، عابد حسین زاہدی، پرویز اختر منہاس، زین العابدین عباس، چوہدری طارق تاج، نمبر دار اسد عزیز، سردار محمد آصف، نمبر دار عصمت اللہ نے حلقہ پی پی 7کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیاب مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کو کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا مخالفین اسے زبردستی اپنے کھاتے میں نہیں ڈال سکتے۔مسلم لیگ ن ماضی کی طرح اس بار بھی کامیاب ہوئی ہے جو عوام حلقہ کا مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

فیصل عرفان کی مرتب کردہ تیسری پوٹھوہاری کتاب”ہوشے“شائع ہوگئی

The third Pothwari book “Hoshe” compiled by Faisal Irfan has been published

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،16, فروری,2024ء)—فیصل عرفان کی مرتب کردہ تیسری پوٹھوہاری کتاب”ہوشے“شائع ہوگئی , شادی بیاہ پر گائے جانیوالے درجنوں پوٹھوہاری لوک گیت کتاب کا حصہ ہیں ,کتاب کی اشاعت پرپوٹھوہاربھرکے علمی وادبی حلقوں کی فیصل عرفان کو مبارکباد,صحافی و شاعر فیصل عرفان کی مرتب کردہ تیسری پوٹھوہاری کتاب”ہوشے“شائع ہوگئی،پوٹھوہار رہتل اُسار پبلی کیشنزراولپنڈی کے زیر اہتمام شائع ہونیوالی 240صفحات پر مشتمل کتاب میں خطہ پوٹھوہارمیں شادی بیاہ کی مختلف رسومات مہندی،مایوں،گھڑولی،بارات اوررخصتی کے علاوہ مختلف مواقع پر گائے جانیوالے درجنوں پوٹھوہاری لوک گیت اور سٹھنیاں موجود ہیں،قبل ازیں بھی فیصل عرفان کی دو کتب”پوٹھوہاری اکھانڑ تے محاورے“اور ”پرجہھات مہھاڑی انھیں“شائع ہوکر داد وتحسین سمیٹ چکی ہیں اور پوٹھوہاری لوریوں پر مشتمل چوتھی کتاب ”چہھوٹے لارے“بھی زیر ترتیب ہے،ہوشے کی اشاعت پرپوٹھوہاربھرکے علمی،ادبی وصحافتی حلقوں نے فیصل عرفان کو مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے قوت گویائی سے محروم 24 سالہ محنت کش کو نئی سلائی مشین،موٹر،استری،قینچی اور دیگر متعلقہ سامان مہیا کرکے اسے اپنے گھر کے اندر ہی ٹیلرنگ کا کام کرنا ممکن بنا دیا ہے

Al-Khidmat Foundation has provided a 24-year-old speech-impaired laborer with a new sewing machine and other related equipment

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،16, فروری,2024ء)—الخدمت فاؤنڈیشن نے قوت گویائی سے محروم 24 سالہ محنت کش کو نئی سلائی مشین،موٹر،استری،قینچی اور دیگر متعلقہ سامان مہیا کرکے اسے اپنے گھر کے اندر ہی ٹیلرنگ کا کام کرنا ممکن بنا دیا ہے۔تل خالصہ کے علاقہ کا یہ قوت گویائی سے محروم محمد تصور گھر کے گزر بسر کے لیئے دوکان میں ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا جس کے لیئے اس نے دو سلائی مشینیں رکھی ہوئی تھیں کہ گزشتہ ماہ کسی ظالم نے اس کی دوکان کا تالا توڑ کر دونوں سلائی مشینیں تیرہ جوڑے ملبوسات موٹر اور دیگر سامان چوری کر لیا تھا جس کے بعد یہ یہ نوجوان نہ صرف بے روزگار تھا بلکہ شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،صدر محمد توقیر اعوان نے اسے نئی سلائی مشین استری موٹر قینچی و دیگر ضروری سامان خرید کر مہیا کردیا جس پر وہ بول تو نہ سکا مگر خوشی اس کے چہرے سے عیاں تھی۔ اس نے اب ٹیلرنگ کا کام کسی دوکان کی بجائے اپنے گھر کے اندر ہی کرنا شروع کردیا ہے۔االخدمت کی کوشش سے ایک بے روزگار نوجوان کو روزگار مل گیا۔

نامعلوم چوروں نے کلرسیداں کے قریب بیول روڈ پر نصب بجلی کے پچاس کیوی کے ٹرانسفارمر کو چوری کر لیا۔

Unknown thieves stole a 50 KV transformer installed on Bewal Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،16, فروری,2024ء)—نامعلوم چوروں نے کلرسیداں کے قریب بیول روڈ پر نصب بجلی کے پچاس کیوی کے ٹرانسفارمر کو چوری کر لیا۔رات گئے ملزمان نے سڑک کے کنارے نصب لاکھوں روپے مالیت کے پچاس کے وی کے ٹرانسفارمر کو اتارنے کے لیئے پہلے بجلی منقطع کی اور پھر ٹرانسفارمر کو سڑک کنارے پھینک کر اس کے اندر سیکوائلیں نکال کر فرار ہو گئے۔ایس ڈی او ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے کلرسیداں پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لیئے درخواست دے دی ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے انسپکٹر سجاد الحسن کو تھانہ کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا ہے

CPO Rawalpindi has appointed Inspector Sajjad ul Hasan as the new SHO of Kallar Syedan police station

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،16, فروری,2024ء)—سی پی او راولپنڈی نے انسپکٹر سجاد الحسن کو تھانہ کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا ہے جبکہ ان کے پیشرو سب انسپکٹر سبطین الحسنین کو تھانہ پیرودھائی راولپنڈی کا ایس ایچ او تعنیات کیا ہے۔سبطین الحسنین گزشتہ اگست میں کلرسیداں تعنیات ہوئے تھے وہ ہمہ وقت کلرسیداں دستیاب ہوتے انہوں نے پولیس گشت کے نظام کو بڑا مستحکم بھی کیا۔

حلیم اختر کی دختر اور وقاص رضا کی ہمشیرہ انتقال کر گئی

Haleem Akhtar’s daughter and Waqas Raza’s sister passed away in Sahot Baghyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،16, فروری,2024ء)—حلیم اختر کی دختر اور وقاص رضا کی ہمشیرہ انتقال کر گئی نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بگیال میں ادا کی گئی جس میں صوبیدار میجر عبدالرزاق،چوہدرہ توقیر اسلم،شیخ کلب عباس جعفری،راجہ علی نقی،شیخ غلام شبیر،شیخ مستحسن علی،چوہدری الفت حسین،ساجد حسین،الحاج خالد رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،16, فروری,2024ء)—پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت دلنواز فیصل خان منعقد ہوا جس میں روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عزیز علوی کی خوش دامن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button