DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: One injured in a gas explosion in village Dhok Makk
کلرسیداں شہر کی ڈہوک مک میں سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،12, فروری,2024ء)—-کلرسیداں شہر کی ڈہوک مک میں سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیاجبکہ کمرے میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور کمروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔شہبان نامی شخص صبح نیند سے بیدار ہوا اور اس نے لائٹ آن کی تو گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس سے شہبان جھلس گیا اور کمرے میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں بدل گیا،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, February 2024)—- As a result of an explosion due to Sui gas leakage in Dhok Makk of Kallar Syedan city, one person was burnt and injured, while the valuables in the room were burnt. There were cracks in the walls of the rooms due to the explosion. A person named Shaban woke up in the morning and turned on the light, there was a loud explosion due to gas leakage and a fire broke out, which burnt Shaban, and all the belongings in the room were burnt. The room turned into a pile of ashes, the injured was shifted to the hospital.
میں پی ٹی آئی میں تھا ہوں اور رہوں گا,نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان
I was in PTI and will remain, a newly elected independent member of the Punjab Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،12, فروری,2024ء)—-کلرسیداں کہوٹہ کے صوبائی حلقہ پی پی 7 کے نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں تھے ہیں اور رہیں گے کسی کو اس بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مجھے نامزد کیا تھا پارٹی نشان نہ مل سکا ڈرل کے نشان پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی میری کامیابی میں عمران خان اور کارکنوں کی حمایت نے اہم کردار ادا کیا مگر سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں مگر میں واضع کرتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی میں تھا ہوں اور رہوں گا اور پارٹی قائد عمران خان کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔
مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور کا دورہ کلرسیداں،کارکنوں نے زبردست خیر مقدم کیا
Newly elected Member of National Assembly of Muslim League-N, Osama Ashfaq Sarwar, visited Kaler Syedan, the workers gave him a warm welcome




