کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،10, فروری,2024ء)—2024 کے عام انتخابات میں این اے 51 سے مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ کامیاب،کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے بلال یامین ستی نے ن لیگ کے ٹکٹ پر مری کوٹلی ستیاں پر مشتمل حلقہ پی پی 6 سے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سب کو ششدر کر دیا جبکہ کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی 7 میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان نے معرکہ سر کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔یہاں سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کرنے میں ناکام رہے۔این اے 51 میں مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور نے 1 لاکھ 49 ہزار 250 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی یہ اس سے قبل خود کبھی یہاں سے کونسلر کا الیکشن بھی نہ لڑے تھے یہ پی پی 6 کے امیدوار تھے مگر مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے بعد انہیں یہاں سے قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا۔ ان کے قریب ترین حریف پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سابق رکن پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی 1 لاکھ 13ہزار843 ووٹ حاصل کرکے بھی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ یہاں ٹی ایل پی کے جاوید اقبال عباسی 31 ہزار 809 ووٹوں کے ساتھ تیسرے،پاکستان پیپلز پارٹی کی مہرین انور راجہ 16 ہزار 451 ووٹوں کے ساتھ چوتھے،کلرسیداں کے آزاد امیدوار محمود شوکت بھٹی 14 ہزار 834 ووٹوں کے ساتھ پانچویں، جماعت اسلامی کے محمد سفیان عباسی دس ہزار ووٹوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر رہے۔پاکستان عوامی تحریک،جے یو آئی،پاکستان راہ حق پارٹی قابل ذکر ووٹ حاصل میں ناکام رہیں اور زرضمانت ضبط کروا بیٹھیں۔پی پی 6 میں کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر مری کوٹلی ستیاں سے الیکشن لڑا اور یکطرفہ مقابلہ میں فتح یاب رہے انہوں نے 31ہزار 581 ووٹوں کی برتری سے آزاد امیدوار زین العابدین کو شکست فاش دی وہ چونتیس ہزار سے بھی کم ووٹ لے پائے یہاں جماعت اسلامی کے محمد سفیان تیسرے،ٹی ایل پی کے ممتاز علی چوتھے پاکستان راہ حق پارٹی کے ناصر محمود عباسی پانچویں پیپلز پارٹی کے نزیر عباسی چھٹے نمبر پر رہے جبکہ کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی 7 میں پی ٹی آئی کے ازاد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان نے ساڑھے چھ ہزار کی ووٹوں کی برتری سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کو کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کرنے سے محروم کردیا یہاں پر ٹی ایل پی کے راجہ وسیم احمد تیسرے راجہ ندیم احمد چوتھے پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود پانچویں جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد چھٹے نمبر پر رہے پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان ایک ہزار ووٹ لے سکے۔یہاں مسلم لیگ ن کی شکست کے دو اہم اسباب تھے ایک تو پی ٹی آئی نے ایم سی کلرسیداں میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کلرسیداں ماضی کی طرح ایک بار پھر بدترین شکست سے دوچار ہوئی اس کے علاوہ مسلم لیگ ن یوسی کنوہا،چوآخالصہ،دوبیرن،سموٹ میں اپنی ووٹیں برقرار رکھنے میں ناکام رہی اسے یوسی منیاندہ،غزن آباد،گف،بشندوٹ سے بھی قابل ذکر ووٹ پڑے مگر مسلم لیگ ن کے آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد نے 8952 ووٹ حاصل کرکے ن لیگ کی شکست اور پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کی راہ ہموار کردی۔ یہاں پیپلز پارٹی بھی ماضی کی نسبت کمزور ثابت ھوئی اور اس کے ووٹرز بھی سمٹ کر سات ہزار سے بھی کم رہ گئے اور پابندیوں کے باوجود پی ٹی آئی نے تمام مخالفین کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے چاروں شانے چت کر ڈالا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کلرسیداں شہر میں جشن منایا ریلی نکالی اور فتح کا خوب جشن منایا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, February 10, 2024)—In the 2024 general elections, Raja Usama Sarwar of Muslim League-N secured success from NA-51, accumulating a significant number of votes. Meanwhile, Bilal Yameen Satti from Kahuta clinched victory for PML-N from PP-6, defeating Murree Kotli Sattian stronghold. In PP-7, Colonel Muhammad Shabbir Awan of PTI emerged victorious, leaving behind Raja Sagheer Ahmed of PML-N.
Raja Sagheer Ahmed failed to make an impact amidst PML-N’s victories. Raja Usama Sarwar secured 149,250 votes in NA-51, a significant win considering he had never contested councilor elections from there before. In PP-6, Bilal Yameen Satti garnered 31,581 votes, defeating independent candidate Zain-ul-Abideen.
PTI’s candidate Colonel Shabbir Awan secured victory with a lead of 6,500 votes in PP-7, overshadowing PML-N’s Raja Sagheer Ahmed. The celebrations ensued in Kallar Syedan as PTI supporters rejoiced over their victories.
The defeat of PML-N can be attributed to PTI’s successful electoral campaign led by Colonel Shabir Awan, especially in securing record votes in Murree Kotli Sattian. Furthermore, PML-N faced setbacks in other constituencies like Khanoha, Choa Khalsa, and Doberan.
Despite PTI’s triumphs, PPP witnessed a decline in its voter base, with fewer votes compared to previous elections. Nonetheless, PTI managed to rally its supporters effectively, displaying dominance over its rivals.
PTI supporters celebrated their victory in Kallar Syedan with fervor, showcasing their enthusiasm for the party’s success.
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں نصف درجن سے بھی زائدامیدوار اپنے پولنگ اسٹیشنوں سے بھی بدترین شکست سے دوچار ہو گئے
More than half a dozen candidates in Provincial Assembly Constituency PP-7 faced worst defeat even from their polling stations
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،10, فروری,2024ء)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں نصف درجن سے بھی زائدامیدوار اپنے پولنگ اسٹیشنوں سے بھی بدترین شکست سے دوچار ہو گئے۔پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان اپنے پولنگ اسٹیشن پر صرف 75 ووٹ حاصل کر سکے، بلدیہ کلر کے سابق رکن راجہ طارق محمود نے 176،شہناز بیگم نے 465، جے یو آئی کے حافظ ہارون نے 269، پاکستان عوامی تحریک کے امجد ارباب عباسی 213 ووٹ حاصل کے زرضمانت ضبط کروا بیٹھے۔