DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PTI completed its hat-trick of victories by once again defeating its opponents in Kallar Syedan

کلرسیداں میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنے مخالفین کو شکست فاش دے کر اپنی کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،09, فروری,2024ء)— 2024 کے عام انتخابات میں ابتدائی نتائج میں تمام تر پابندیوں کے باوجود پی ٹی ائی نے تمام مخالفین کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے چاروں شانے چت کر ڈالا۔بڑے بڑے برج الٹ گئے پیشنگوئیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ایم۔سی کلرسیداں میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنے مخالفین کو شکست فاش دے کر اپنی کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی،یوسی چوآخالصہ میں پیپلز پارٹی اپنے قیام کے بعد پہلی بار شکست سے دوچار ہوئی،یوسی سموٹ سے پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود امیدوار تھے یہاں سے کرنل شبیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے اور چوہدری ظہیر صرف اپنا پولنگ اسٹیشن ہی جیت سکے یوسی سموٹ میں ن لیگ دوسرے نمبر پر رہی یوسی کنوہا میں بھی پی ٹی ائی نے میدان مار لیا۔یوسی دوبیرن میں ازاد امیدوار راجہ ندیم احمد کامیاب رہے،آزاد امیدوار راجہ طارق اور شہناز بیگم کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا مسلم لیگ ن کے ازاد امیدوار محمود شوکت بھٹی اپنے پولنگ اسٹیشن کے علاوہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر قابل ذکر ووٹ حاصل نہ کر سکے،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی ائی کے کرنل شبیر اعوان نے پہلی ٹی ایل پی کے کرنل وسیم نے دوسری مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد نے تیسری پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور حافظ محمد احسان صرف 75 ووٹ حاصل کرسکے اس طرح ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحصیل کلرسیداں سے پی ٹی ائی کے دونوں حمایت یافتہ امیدوار میجت لطاسب ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کو واضح برتری حاصل تھی،پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے دورہ کہوٹہ کے بعد بھی اپنی پوزیشن بہتر کرنے پر ناکام رہی۔ابتدائی نتائج کے بعد پی ٹی ائی کے کارکنوں نے کلرسیداں شہر میں جشن منایا ریلی نکالی اور انتخابی رکاوٹوں اور پابندیوں کا بدلہ زبردست جشن منا کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،09, فروری,2024ء)—ملک بھر کی طرح کلرسیداں میں بھی جمعرات کو عام انتخابات کا انعقاد ہوا سارا دن تمام پولنگ اسٹیشنوں پر انتہائی پرامن پولنگ ہوئی کسی بھی جگہ سے کوئی قابل ذکر شکایت سامنے نہ آئی تمام امیدوار نیٹ اور موبائل سروس کی بندش پر سخت نالاں اور شاکی تھے۔سارا دن امیدواروں کے حامی پرجوش انداز میں ووٹر کو گھروں سے اٹھا کر لاتے رہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, February 9, 2024) — Despite all restrictions, in the preliminary results of the 2024 general elections, the PTI managed to sweep aside all its opponents by casting their votes in all four directions through ballot papers. The grand predictions turned upside down as the forecasts remained unchanged.

In Kallar Syedan, PTI once again reaffirmed its dominance by revealing its victory over opponents, with the People’s Party facing defeat for the first time since its inception. From here, Colonel Mohammad Shabbir Awan of PTI won with a significant majority, while Chaudhry Zaheer Mahmood of the People’s Party could only secure his own polling station. PTI also made significant strides in Choa Khalsa , where it emerged victorious. In while Kanoha, Sahot also witnessed PTI’s surge.

In Doberan, independent candidate Raja Nadeem Ahmed remained successful, while independent candidates Raja Tariq and Shehnaz Begum had to face a crushing defeat at their respective polling stations. Mahmood Shaukat Bhatti, an independent candidate of the Muslim League-N, failed to secure significant votes on any polling station apart from his own. Hafiz Muhammad Ehsan of the Pakistan Rah-e-Haq Party saw Colonel Shabir Awan of PTI, Colonel Wasim of the First TLB, Raja Saghir Ahmed of the Second Muslim League-N, and Chaudhry Zaheer of the PPP securing the first, second, third, and fourth positions respectively. Hafiz Muhammad Ehsan could only manage to secure 75 votes. Thus, according to initial unofficial results, PTI’s two endorsed candidates, Mujtaba Satti and Colonel Muhammad Shabir Awan, secured a clear lead in Tehsil Kallar Syedan.

Despite a visit to Kahuta by Asif Ali Zardari of the Pakistan People’s Party, the party failed to improve its position. Following the preliminary results, PTI workers in Kallar city celebrated by holding rallies and joyously disregarded electoral obstacles and restrictions.

 

Show More

Related Articles

Back to top button