کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،07, فروری,2024ء)—الیکشن مہم کے آخری روز مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 51،پی پی 6 پی پی 7 کے امیدواروں راجہ اسامہ سرور،بلال یامین ستی اور راجہ صغیر احمد کی بڑی ریلی۔کلرسیداں میں پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی، سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی امیدواروں نے پاور شو کرتے ہوئے انتخابی مہم کے آخری روز فیض آباد سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی جس کی قیادت راجہ اسامہ سرور،بلال یامین ستی اور راجہ صغیر احمد نے کی۔ریلی کوٹلی ستیاں کے بڑے قصبہ لہتراڑ سے ہوتی ہوئی کہوٹہ پہنچی جہاں مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور دیگر نے شرکا کا استقبال کیا۔پرجوش شرکا کہوٹہ سے بیور،نارہ،مٹور،تھوہا خالصہ کے راستے چوکپنڈوری پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،محمد ظریف راجا،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،شیخ ندیم احمد،شیخ شعور قدوس،شیخ تیمور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،خان عثمان یوسفزئی،شیخ ہادی،شیخ توقیر احمد،شیخ زین سمیت سینکڑوں کارکنوں نے استقبال کیا اور ریلی کو کلرسیداں لایا گیا جہاں اسامہ سرور نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور نواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ اس کے بعد اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد نے مقامی رہنماوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے ملاقات کی اور انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کیا جس پر لیگی امیدواروں و دیگر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, February 2024) – On the last day of the election campaign, the candidates of PML-N Constituency NA 51, PP 6 PP 7, Raja Osama Sarwar, Bilal Yamin Satti and Raja Sagheer. Ahmed’s held big rally. PTI’s wicket fell in Kallar Syedan, former chairman UC Nala Muslimana Chaudhary Shafqat Mehmood announced his support for PML-N candidates Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmad. On the last day of the election campaign, a rally consisting of hundreds of vehicles was taken out from Faizabad, led by Raja Osama Sarwar, Bilal Yamin Satti and Raja Sagheer Ahmad. Kahuta City President Dr. Muhammad Arif Qureshi and others welcomed the participants. The enthusiastic participants reached Chowk Pindori from Kahuta via Bior, Nara, Mattor, and Thoha Khalsa where PML-N Kallar City President Chaudhry Akhlaq Hussain, Sheikh Hasan Riaz, Chaudhry Zain Al-Abidin Abbas, Raja Zafar Mahmood, Muhammad Zarif Raja, Numbardar Asad Aziz, Sheikh Hassan Saraiki, Sardar Waseem Ahmed, Sheikh Nadeem Ahmed, Sheikh Zafit Quddus, Sheikh Taimur Qadoos, Sheikh Sulaiman Shamsi, Khan Usman Yousafzai, Sheikh Hadi, Sheikh Tauqir Ahmed, Hundreds of workers including Sheikh Zain welcomed and the rally was brought to Kallar Syedan where Osama Sarwar thanked the workers and said that Muslim League-N will win the election with a huge majority and Nawaz Sharif will be elected as the Prime Minister of the country for the fourth time. After that, Osama Sarwar, Raja Sagheer Ahmed along with local leaders met PTI leader and ex-chairman UC Nala Muslimana Ch Shafqat Mehmood and invited them to come along, which he accepted and the PML-N candidates in the elections. He announced the support of Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, for which the League candidates and others thanked him.
حلقہ این اے 51 سے آزاد امیدوار محمود شوکت بھٹی نے پولیس کی جانب سے انہیں انتخابی مہم سے روکنے کی شدید مذمت
Mahmood Shaukat Bhatti, an independent candidate from NA-51 constituency, strongly condemned the police for preventing him from campaigning
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،07, فروری,2024ء)—حلقہ این اے 51 سے آزاد امیدوار محمود شوکت بھٹی نے پولیس کی جانب سے انہیں انتخابی مہم سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں پہلے دستبردار ہونے کو کہا گیا پھر پیشکشیں کی گئیں اور اب پولیس کے ذریعے میری انتخابی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اجتماعات پر چھاپے مار کر میرے عزیز رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے لیڈی پولیس کی عدم موجودگی میں بغیر وارنٹ کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود الیکشن میں موجود ہوں مجھے پوری امید ہے کہ کلرسیداں کے لوگ میرے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،07, فروری,2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے آزاد امیدوار محمود شوکت بھٹی کی بھانجی نائید ظفر ایڈووکیٹ کے گھر پر پولیس چھاپوں کے خلاف کلرسیداں پولیس نے منگل کے روز ہڑتال کی اور وکلا احتجاجا ًعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔بار کی جاری پریس ریلیز میں پولیس ایکشن کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وکلا اپنی بار کی رکن نائید ظفر ایڈووکیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سہوٹ بدہال کی مختلف برادریوں نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کردیا
Different communities of Sahot Badhal have announced their support for PML-N candidates Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed in the elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،07, فروری,2024ء)—گاؤں سہوٹ بدہال کی مختلف برادریوں نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں ایک اجتماع منعقد ہوا جس میں راجہ ارشد راجہ امجد،عبدالحمید، ظفر اقبال عرف گڈو، چوہدری انور،چوھدری تنویر، راجہ فرخ،راجہ طارق، عاشر توقیر، ناصر فیصل وارثی، خلیل وارثی، ماسٹر منیر، سفیر وارثی،سہیل وارثی،چوہدری خرم،ماسٹر منیر، محمدفاروق،چوہدری رحمان اور دیگر نے شرکت کی اور نمبردار اسد عزیز کی یقین دھانیوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ نمبردار اسد عزیز نے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کی کنجی مسلم لیگ ن کے امیدواروں راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کے پاس ہے لہذہ ووٹ ضائع کرنے کی بجائے صرف مسلم لیگ ن کے امیدوروں کو دی جائے۔
عوام کل کی طرح آج بھی کرنل شبیر اعوان کے ساتھ کھڑی ہے
People are standing with Colonel Shabbir Awan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،07, فروری,2024ء)—پی ٹی آئی کے سرگرم رکن ولید وڑائچ نے کہا ہے کہ عوام کل کی طرح آج بھی کرنل شبیر اعوان کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک انصاف اور ترقی کے لیئے عمران خان کے نامزد امیدواروں کی کامیابی ضروی ہے اور جو انتقام کی سیاست کر رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔