DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Irfan Sarwar holds public rally in Thoa Khalsa and announces support for Raja Sagheer

راجہ عرفان سرور کے زیر انتظام راجہ صغیر احمد کی حمائت میں یونین کونسل مٹور کا تھوہا کے مقام پر جلسہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7فروری2024)
“فرزندتھوہا راجگان”راجہ عرفان سرور کے زیر انتظام راجہ صغیر احمد کی حمائت میں یونین کونسل مٹور کا تھوہا کے مقام پر جلسہ ہزاروں افراد کی شرکت، جلسہ گاہ آمدپر راجہ صغیر احمد، شوکت جنجوعہ،راجہ عامر مظہر اور عبد الحمید مغل کا پر تباک استقبال، حلقے کی عوام آٹھ فروری کو میرے سیاسی مخالفین کو سر پرائز دیں گے،تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت “فرزندتھوہا راجگان”راجہ عرفان سرورنے مسلم لیگ ن کے نامز د امیدوار برائے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی حمائت میں یونین کونسل مٹور کا ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کرایا جس میں یونین کونسل مٹور کے تمام گاؤں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی جنر ل سیکرٹری مسلم لیگ شوکت جنجوعہ،چیئرمین راجہ عامر مظہر، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،راجہ طارق سرور، راجہ خضر، راجہ مظہر، راجہ افتخار، راجہ ابرار، پاپا جاوید مارکیٹی،راجہ عبا س پپو، احمد نواز جنجوعہ،کامران کیانی، راجہ شعبان، راجہ اویس، عاشر طارق، راجہ رومان سمیت یوسی بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8فروری کا سورج ن لیگ کی کامیابی کی خبر لے کر طلوع ہو گا مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر عوام کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلائے گی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 7 February 2024)
According to the details, the young political and social figure “Farzand Toha Rajgan” Raja Irfan Sarwar has joined the union with the support of PML-N’s nominated candidate for MPA Raja Sagheer Ahmed. The council organized a big rally in which thousands of people from all the villages of the union council took part this occasion Raja Sarwar, Raja Khizar, Raja Mazhar, Raja Iftikhar, Raja Ibrar, Papa Javed Marketi, Raja Abbas Pappu, Ahmad Nawaz Janjua, Kamran Kayani, Raja Shaban, Raja Owais, Asher Tariq, Raja Roman and thousands of people from across UC participated. On this occasion, the speakers said in their address that the sun of February 8 will rise with the news of the success of the PML-N, and the PML-N will come to power and save the people from inflation and unemployment.

ملک و عوام کا اصل حقیقی محبت کرنے والا لیڈر عمران ہے

The real loving leader of the country and the people is Imran Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7فروری2024)
آٹھ فرروی ملک بھر کی عوام اپنے عظیم لیڈر عمران خان کے نام پرووٹ دے اپنی محبت کا ثبو ت پیش کرئے گئی کیونکہ ان کو پتہ ہے ملک و عوام کا اصل حقیقی محبت کرنے والا لیڈر عمران ہے جس کا ایک ایک سانس اپنے اور عوام کے لیے ہے ملک کی عوام آج بھی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عوام کے دلوں میں تحریک انصاف اور بانی چیئرمین کی محبت کوئی بھی نہیں نکال سکتا ا ن سے محبت آئے روزمزیدبڑھ رہی ہے، تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اور اس کا ثبوت 8فروری کو عوام بھاری اکثریت میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر دیں گے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام آٹھ فروری کو ہونیوالے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا جا سکے،نوجوان مستقبل کے معمار ہیں آٹھ فروری کوہونیوالے عام انتخابات میں ان کا کلیدی کردار ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی صورت میں غلامی کی زندگی منظور نہیں، پی ٹی آئی عام انتخابات میں ملک بھر سے دو انتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے مخالفین کو سرپرائز دیگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button