گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 05, فروری، 2024) —میں اگر کوئی کام کرتا ہوں، منصوبہ دیتا ہوں تو وہ سب کے لیے ہوتا ہے سب کا فائدہ ہوتا ہے لیکن جب ووٹ کی باری ہو تو آدھے مجھے دو اور آدھے نہ دو۔ اس کا نقصان آپ کو ہو گا۔فیصلہ آپ نے کرنا ہے کون اہل ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں 200 بیڈ کا ہاسپٹل ہو گا۔ ڈائلاسیز سینٹر ہو گا، گیس گھر گھر ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چنگا بنگیال میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی چنگا بنگیال کے رہنما راجہ زاہد خورشید،راجہ جاوید اور دیگر نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، راجہ خرم پرویز نے شرکت کی۔راجہ خرم پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصلہ صرف خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر کرنا ہے۔ فیصلے ٹھیک کریں گے تو نتیجہ ٹھیک آئے گا۔راجہ زاہد خورشید نے کہا کہ گھی اور پراٹھوں کا انتظام راجہ پرویز اشرف کرے اور چوری کھانے کوئی اور آ جائے، اب یہ نہیں ہو گا۔گرلز ڈگری کالج چنگا بنگیال،پاسپورٹ آفس،نادرا آفس، گھر گھر گیس،یہ سب منصوبے راجہ پرویز اشرف کے اور ووٹ کسی اور کو،نہیں اب یہ نہیں ھو گا۔اس اجتماع میں یو سی چنگا بنگیال کے افراد اور دیگر علاقوں کے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنانے کا عہد کیا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 05, February 2024) — If I do something, give a plan, it is for everyone, and everyone benefits, but when it is the turn of the vote, half of them vote for me and half dont. It will be your loss if that’s the case.
You have to decide who you should vote for. I promise there will be a 200-bed hospital. There will be a dialysis center, gas will be delivered from house to house.
These views were expressed by PPP leader and candidate for National Assembly, Raja Pervez Ashraf, in his address to a huge gathering in Changa Bangyal.
Raja Zahid and Raja Javed organized a meeting in which the leader of the Pakistan People’s Party, Raja Pervez Ashraf, Raja Khurram Pervez participated.
Raja Zahid Khurshid said that Raja Pervez Ashraf should manage the ghee and parathas and someone else will come to steal, now this will not happen. Girls Degree College Changa Bangyal, Passport Office, Nadra Office. , Ghar Ghar Gas, all these projects of Raja Pervez Ashraf and vote for someone else, no, it will not happen now. At this gathering, people from UC Changa Bangyal and people from other areas also participated in large numbers from the Pakistan People’s Party. Pledged to make PPP candidates successful.