DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: A mob of hundreds attacked and vandalized the provincial government’s Toll Tax Plaza on Rawat Kallar Dhuangali Road.
سینکڑوں لوگوں کے ہجوم نے حملہ کرکے روات کلر دھانگلی روڈ پر لگے صوبائی حکومت کے ٹال ٹیکس پلازہ کو توڑ ڈالا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،02, فروری,2024ء)—سرمنڈاتے ہی اولے پڑگئے،سینکڑوں لوگوں کے ہجوم نے حملہ کرکے روات کلر دھانگلی روڈ پر لگے صوبائی حکومت کے ٹال ٹیکس پلازہ کو توڑ ڈالا۔ہائی وے کے اہلکار جانیں بچا کر بھاگ نکلے قومی و صوبائی اسمبلی کے ازاد امیدوار محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد بھی موقع پر پہنچ گئے ہجوم نے ٹال ٹیکس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی عملے نے بھاگ کر جانیں بچائیں جس کے ساتھ ہی رات کو نصب ٹال پلازہ عملا ختم ہو گیا اور گاڑیاں بغیر کسی ادائیگی کے گزر رہی ہیں۔محمود شوکت بھٹی نے کہا کہ وہ کسی صورت ٹال ٹیکس نہیں لگنے دیں گے یہ عوام پر بوجھ ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،02, فروری,2024ء)—صوبائی اسمبلی کے ازاد امیدوار راجہ ندیم احمد نے اپنے اور شوکت بھٹی کے خلاف تھانہ روات میں درج مقدمے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کے لیئے بولنا بھی اب جرم ثھہرا ہے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،02, فروری,2024ء)—روات کلر دھانگلی روڈ پر قائم ٹال پلازہ کو توڑنے کے الزام میں روات پولیس نے این اے 51 اور پی پی 7 کے آزاد امیدواروں محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد سمیت 40 کے قریب افراد کے خلاف زیردفعات 147/149/427/341/186/189 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے روات پولیس کے ڈی ایف سی نے اپنی تحریری درخواست میں تحریر کیا کہ دن ساڑھے دس بجے میں ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مرزا محمد یاسین،انجینئر رضوان اور ہائی وے کا دیگر عملہ وہاں موجود تھا کہ محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم،نمبردار قاسم،راشد عمران،توصیف،دانیال رضا،نوید احمد بھٹی،علی،حسنین،چوہدری کامران،جہانگیر،جہانذیب،محمد پرویز،منصور،رحمان،عامر و دیگر نامعلوم بیس پچیس افراد نعرے بازی کرتے ہوئے ائے جنہیں ایس ڈی او ہائی وے نے نوٹیفیکیشن دکھایا جو انہوں نے پھاڑ دیا اور نعرے بازی کی اور دھمکیاں دیں کہ ٹال پلازہ کو فعال نہیں ہونے دیں گے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور حملہ کرکے بیریئر توڑ ڈالے روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, February 2024) – A mob of hundreds of people attacked and destroyed the toll tax plaza of the provincial government on Rawat Kallar Dhuangali Road. Highway officials. The crowd smashed the toll tax brick by brick. The vehicles are passing without any payment. Mahmoud Shaukat Bhatti said that he will not allow toll tax in any case, it is a burden on the public.
کلرسیداں میں شدید آندھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری
Severe wind, heavy rain and hailstorm in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،02, فروری,2024ء)—کلرسیداں میں شدید آندھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے بجلی کے ترسیلی نظام کے بخیئے ادھیڑ دیئے،آسمانی بجلی گرنے سے محو خواب ماں اور اس کی دو بیٹیاں جھلس گئیں گھریلو سامان جل کر خاکستر،کئی علاقوں میں اٹھارہ بیس گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شدید طوفان و موسلادھار بارش ژالہ باری کے ساتھ شدید گرج و چمک نے بستروں میں آرام کرنے والے سینکڑوں لوگوں کو استغفراللہ کا ورد کرنے پر مجبور کردیا شدید گرج و چمک نے ماحول کو خوفناک بنایا اس دوران کلرسیداں کے گاؤں برانڈی نزد سرصوبہ شاہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے وہاں بیڈ پر سوئی ہوئی 45 سالہ خاتون سفینہ بی بی زوجہ رقیب،اس کی 6 سالہ بیٹی صفہ مروا اور پانچ سالہ دعا نور جھلس گئیں جنہیں کلرسیداں سے پمز اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ آسمانی بجلی گرنے سے کمرے میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور بیڈ میں بھی سوراخ پڑ گیا۔ادہر موسمی شدت نے بجلی کے ترسیلی نظام کو تہس نہس کردیا بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے بعض علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔کلرسیداں کے شہری علاقے میں بارہ گھنٹوں بعد بجلی کا نظام بحال ہوا،اس دوران متاثرہ علاقوں میں لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی مارے مارے پھرتے رہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق نے سہوٹ میں ایک تقریب سے خطاب
PML-N National Assembly Constituency NA-51 Raja Osama Ashfaq addressed a function in Sahot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،02, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق نے کہا ہے کہ عوام تعمیر و ترقی و شرافت کی سیاست کے فروغ کے لیئے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں سہوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں پی ٹی آئی یوسی کنوہا کے نائب صدر عبدالرحمان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،نمبردار اسد عزیز بھی موجود تھے۔راجہ اسامہ اشفاق نے کہا کہ سوئی گیس سمیت دیگر تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی بھی کارکن شیر کے علاوہ کسی دوسرے نشان پر مہر لگا سکتا ہی نہیں شیر کے علاوہ کسی بھی دوسرے امیدوار کو ووٹ دینا اپنی جماعت مسلم لیگ ن اور نوازشریف سے غداری ہے کارکن ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔نمبردار اسد عزیز نے کہا کہ ہم نوزشریف کے نامزد امیدواروں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اوپر نیچے کسی اور کی سوچ رکھتے ہیں وہ ابن الوقت تو ہو سکتے ہیں مسلم لیگی نہیں ہو سکتے۔
مہرین انور راجہ نےموہڑہ وینس میں راجہ کامران کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب
Mehreen Anwar Raja addressed the election meeting held at the residence of Raja Kamran in Mohra Venice
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،02, فروری,2024ء)—پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار حلقہ این اے 51 مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں،سیاست کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہو گا۔الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی کسی سے انتقام نہیں لے گی،سابق صدر آصف علی زرداری کے کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد حلقہ کی سیاست کا رخ تبدیل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی جیت کی طرف جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں موہڑہ وینس میں راجہ کامران کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ پری پول دھاندلی کیلئے مسلم لیگ کے امیدواروں کا ساتھ دے رہی ہے،ایک سوال کے جواب میں مہرین انور راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج جس حال میں ہے اس کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں۔