DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: With the first snowfall of this season in Murree, the administration implemented the Murree Contigency Plan

مری میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مری کونٹی جینسی پلان کو سو فیصد نافذ کردیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01فروری2024ء)—مری میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مری کونٹی جینسی پلان کو سو فیصد نافذ کردیا۔سیاحوں کی رہنمائی و آگاہی کے ساتھ ساتھ 16 پوائنٹس پر برف ہٹانے کیلئے سنو بلورزاور دیگر مشینری تعینات ہیجبکہ سڑکوں اور راستوں پر برفباری کے باعث پھسلن کنٹرول کرنے کیلئے دس مختلف پوائنٹس پر نمک کا چھڑکاؤ شروع ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق مری کونٹیجنسی پلان میں انتظامی دفاتر کے ساتھ پی ڈی ایم اور 18مختلف محکمے سیاحوں کی سہولت اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مختلف شفٹوں میں24گھنٹے الرٹ اور فیلڈ میں ہیں۔سنو سیزن کیلئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے100ملین روپے جاری کئے۔کنٹرول روم کے علاوہ13سہولت مراکز آپریشنل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کوارڈنیٹر مری راجہ افتخار نے بتایا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے اوراس مقصد کیلئے26سی سی ٹی وی کیمرے بھی آپریشنل ہیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 1st Feburary 2024) – With the first snowfall of this season in Murree, the administration implemented the Murree Contingency Plan 100%.

Along with the guidance and awareness of tourists, snow is at 16 points. Snow blowers and other machinery have been deployed for removal, while salt has been sprinkled at ten different points to control slippage due to snowfall on the roads and paths.

18 different departments are on 24-hour alert and in the field in different shifts for the convenience of tourists and to deal with any emergency.

Secretary C&W has released 100 million rupees for the snow season. Apart from the control room, 13 facility centers are operational.

District Disaster Management Coordinator Murree Raja Iftikhar said that digital monitoring is also being done and 26 CCTV cameras are also operational for this purpose.

Show More

Related Articles

Back to top button