DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Asif Ali Zardari’s announcement to make Kahuta university, medical college and free heart treatment.
آصف علی زرداری کا کہوٹہ کو یونیورسٹی، میڈیکل کالج، گیس اور سڑکیں دل کے مفت علاج کے لیے ہسپتال بنانے کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،31جنوری2024)
سابق صدر پاکستان و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا دورہ کہوٹہ ورکرز کنونشن سے خطاب کہوٹہ کو یونیورسٹی، میڈیکل کالج، گیس اور سڑکیں دل کے مفت علاج کے لیے ہسپتال بنانے کا اعلان امیدوار برائے ایم این اے 51 مہرین انور راجہ، تحصیل صدر آصف ربانی قریشی نے آمد پر پرتباک استقبال کیا ورکرز کارکنان کی بڑی تعداد جلسہ گاہ موجود تھی سکیورٹی کے سخت انتظامات ایس ایس پی صدر، ایس پی انوسٹیگیشن، ڈی ایس پی کلر، کہوٹہ سمیت پنجاب و سند پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اس موقع پر مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلرسیداں سے قائدین راولپنڈی کی قیادت سمیت مقامی قیادت بھی ہمراہ تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے کہوٹہ سے پیار میں اس سے قبل بھی کئی بار آیا ہوں آپکی پریشانیوں کا اندازہ ہے جس سڑک سے آیا وہ بھی دیکھی انشااللہ سڑک بنائیں گے گھر گھر گیس پہنچائیں گے جبکہ دل کے مفت علاج کا ہسپتال یونیورسٹی سمیت میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتا ہوں آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ راجہ انور مرحوم مخلص شخصیت تھے انکا گھرانہ جس جرات اور دلیری سے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا انکو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس سے قبل مہرین انور راجہ امیدوار NA51 نے خطاب کیا انھوں نے آصف علی زرداری کی کہوٹہ آمد ر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا انھوں نے شرکائے جلسہ کا بھی شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب سے تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف ربانی قریشی و دیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا پنڈال آمد پر آصف علی زرداری کا پرتباک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں مہرین انور راجہ اپنے آصف علی زرداری کو روایتی پگڑی بھی پہنائی۔







