کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 29 جنوری2024ء)—ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام ضلعی سطع کے ایتھلیٹکس مقابلہ جات میں کلرسیداں کے نواحی گاؤں سکوٹ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنیں سمیٹ لیں۔فہد حسین غازی نے 800 میٹر دوڑ میں اول،سعد زریاب نے 400 میں اول،محمد افضال نے ڈسکس تھرو میں اول اور سعد زریاب نے 100 میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔جں کہ سکول ٹیم نے ریلے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی یسین خان بلوچ، ہیڈ ماسٹر ایسو سی ایشن کے صدر و چیف آرگنائزر ساجد مسعود عباسی، سپورٹس فوکل پرسن طاہر محمود راجہ،کنوینئر مشتاق سیال،رحمان علی باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔سی ای او یاسین خان بلوچ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھلیوں کا مقصد طلبہ کی جسمانی نشو و نما کو یقینی بنانا یے جن بچوں نے سپورٹس میں حصہ ان کو سپورٹس کٹ مہیا کی جائیں گی۔اد؎ھراہل علاقہ نے شاندار کامیابی پر سربراہ ادارہ اور ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجو کیشن استاد چو ہدری محمد ندیم کو مبارکباد دی جن کی وجہ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے کھلاڑیوں نے ضلعی سطع پرکامیابی حاصل کر کے ڈویژنل مقابلوں کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 29, 2024)- The students of the Government Higher Secondary School of Skot won prominent positions in the athletics competition of the District athletic games, organized by the Headmaster Association, District Rawalpindi. Hussain Ghazi won the first position in the 800-meter race, Saad Zaryab won the first position in the 400-meter race, Mohammad Afzal won the first position in the discus throw and Saad Zaryab won the second position in the 100-meter race. The school team won the third position in the relay race. The chief guest of the ceremony, CEO of Education Rawalpindi Yasin Khan Baloch, President and Chief Organizer of Headmaster Association Sajid Masood Abbasi, Sports Focal Person Tahir Mahmood Raja, Convener Mushtaq Siyal, Rehman Ali Bajwa distributed prizes among the players. Addressing the students, CEO Yasin Khan Baloch said that the purpose of the open house is to ensure the physical development of the students, and the children who participated in sports will be provided with sports kits and congratulated the Health and Physical Education teacher Ch Mohammad Nadeem, due to which the players of Government Higher Secondary School Skot qualified for the divisional competitions by achieving success in the district competition.
کراچی میں جاری نیشنل کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں تحصیل کلرسیداں کے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی
High performance of players of Tehsil Kallar Syedan in the ongoing National Karate Championship competitions in Karachi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 29 جنوری2024ء)—کراچی میں جاری نیشنل کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں تحصیل کلرسیداں کے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی مقامی نجی مدارس کے طالب محمد عبدالہادی نے گولڈ میڈل اور لاریب کامران نے گرلز میں براونز میڈل حاصل کیا۔یہ کراٹے کوچ پرویز اقبال وکی نے عبدالہادی پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری پرویزاقبال وکی کا فرزند ہے۔
بلدیہ کلرسیداں کی۔ وارڈ 23 میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور منہاس برادری نے مکمل طور پر حلقہ پی پی 7 کے آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد کی مکمل حمایت کا اعلان
Minhas community declared their full support for Raja Nadeem Ahmed in Ward 23, Jocha
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 29 جنوری2024ء)—بلدیہ کلرسیداں کی۔ وارڈ 23 میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور منہاس برادری نے مکمل طور پر حلقہ پی پی 7 کے آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اتوار کے روز جوچھہ میں زبیر منہاس کی رہائشگاہ پر بڑی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسں میں ناصر منہاس،جہانگیر منہاس،حسیب منہاس و دیگر نے بھی شرکت کی راجہ ندیم احمد نے کہا کہ الیکشن جیت کر نوجوانوں کے لئے تعلیمی اداروں اور دیگر بنیادی مسائل میری اولین ترجیح ہوگی کلرسیداں کی دو لاکھ سے زائد ووٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں میرے ووٹروں کو ڈریا دھماکایا جا رہا ہے مگر ہم ڈرنے والے نہیں الیکشن سے دستبردار ہونا دور کی بات ہے اور نہ ہی کوئی مجھے دستبردار کروا سکتا یہ کیسی جمہوریت ہیں کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے والوں کو اداروں کے ذریعہ دبایا جا رہا ہے
تمام جماعتوں میں اندرون خانہ دھڑے بندیاں جاری
Internal factionalism continues in all parties
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 29 جنوری2024ء)—8 فروری کے عام انتخابات میں جماعتی سیاست کی جگہ مفاداتی اور منافقت پر مبنی سیاست فروغ پاتی نظر آ رہی ہے تمام جماعتوں میں اندرون خانہ دھڑے بندیاں جاری ہیں بظاہر یہ سبھی ہی اپنی اپنی سیاسی جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں ان جماعتوں میں مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کے عہدیداران اور خود کو رہنما کہلوانے والے منافقت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں یہ لوگ مسلم لیگ ن کے اجتماعات میں جماعت کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے ہیں پوسٹر بھی لگاتے ہیں اور میٹنگ میں بھی شریک ہوتے ہیں مگر ان کی ووٹ شیر کو نہیں ملے گی جبکہ بعض ایسے بھی ہیں جو عہدہ رکھنے کے باوجود مسلم لیگ ن سے الگ بستی بنائے کھڑے ہیں یہ ان لوگوں سے بدرجہ بہتر ہیں جو منافقت نہیں کر رہے ورنہ کلرسیداں میں کئی تنظیمی عہدیداران سابق کونسلرز مسلم لیگ ن کے ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کے ساتھ نہیں ہیں کون کون سے لوگ اپنی ہی جماعت کی ناؤ ڈبونا چاہتے ہیں یہ اب کوئی سربستہ راز نہیں رھا اپنوں اور غیروں سب کے علم میں ہے اس طرح یہاں مسلم لیگ ن بدنصیب سیاسی جماعت ہے جس کے عہدے رکھنے والے بھی اس کے خیرخواہ نہیں اور نہ ہی یہ مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں یہ مسلم لیگ ن پر بوجھ ہیں جو کسی بھی وقت مسلم لیگ ن کے لیئے پورس کے ہاتھی ثابت ہو سکتے ہیں اس کے باوجود مسلم لیگ ن کے ذمہ داران خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار نہیں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں اور ضلعی ڈویزنل تنظیم کہیں بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے لیئے سرے سے موجود ہی نہیں راجہ اسامہ اشفاق بلاشبہ مضبوط اور باصلاحیت امیدوار ہیں مگر وہ پہلی بار بطور امیدوار سامنے آئے ہیں ان کا قبیلہ دن رات ان کی کامیابی کے لیئے کوشاں ہے یہ مخالفین کا تو مقابلہ کر ہی رہے ہیں یہ اپنے دائیں بائیں موجود لیگی منافقین کے گلے میں گھنٹی کیسے ڈالیں اس کی تدبیر ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
میری دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ,قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے آزاد امیدوار محمود شوکت بھٹی
There is no question of my withdrawal, Mahmood Shaukat Bhatti, an independent candidate from National Assembly Constituency NA-51
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 29 جنوری2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے آزاد امیدوار محمود شوکت بھٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے مارشل لائی حکومتوں کا سامنا کر رکھا ہے وہ الیکشن لڑنے کے لیئے امیدوار بنے ہیں بیٹھنا تو درکنار جھکوں گا بھی نہیں میری دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عوام بھی ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔