AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Muhammad Ayan Basharat wins first position in the speech competition among the students of Islamgarh Tehsil Schools

تحصیل اسلام گڑھ کے سکولز کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ میں محمدایان بشارت نے پہلی پوزیشن کااعزاز حاصل کی

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) — چودھری لعل حسین گورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بہادر کے طالب علم محمدایان بشارت نے مرزااطہرحسین گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں منعقدہ پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر اوراورہماری ذمہ داریاں کے حوالے سے تحصیل اسلام گڑھ کے سکولز کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن کااعزاز حاصل کیااس حوالے سے انچارج بزم ادب زعفران کبیرمدرس چودھری لعل حسین گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بہادر اورادارے کے دیگر اساتذہ مبارک بادکے مستحق ہیں جن کی بہترین راہنمائی اوربھرپور محنت سے طالب علم نے یہ اعزاز حاصل کیاعوام علاقہ نے ادارے کے صدر معلم ناصر محمودطاہر اساتذہ کرام اورطالب علم حیدر علی کواس شاندار کامیابی پرمبار کباد پیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہار کیاہے تعلیمی اداروں کے سربراہان اوراساتذہ کرام نے مرزااطہر حسین گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے صدرمعلم بشارت علی اورسٹاف کوتقریری مقابلہ کے کامیاب انعقاد پرمبار کبادپیش کی ہے اوران سے اظہارتشکرکیاہے۔ چکسوار ی پریس کلب کے سابق صدر اللہ دتہ بسمل نے صدرمعلم اساتذہ طالب علم محمدایان بشارت کے والدچودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ کودلی مبارک بادپیش کی ہے اوراس کامیابی پردلی مسرت کااظہار کیاہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. January 29, 2024) — Muhammad Ayan Basharat, a student of Chaudhry Lal Hussain Government Boys High School, Dhangri Bahadur, addressed the Kashmir Solidarity Day on February 5th held at Mirza Athar Hussain Government High School, Islamgarh, and about our responsibilities. In this regard, in-charge Bazm Adab Zaffar Kabir teacher Chaudhry Lal Hussain Government Boys High School Dhangri Bahadur and other teachers of the institution deserve congratulations for their excellent guidance and hard work. The people of the region have congratulated the president of the institution, Nasir Mahmood Tahir, teachers, and student Haider Ali for this wonderful achievement. The heads of educational institutions and teachers have expressed their happiness. The staff has been congratulated and thanked for the successful conduct of the speech competition. The former president of Chakswari Press Club, Allah Ditta Bismill, has congratulated Chaudhary Muhammad Basharat, the father of the Student, Muhammad Ayan Basharat, and expressed happiness on this success.

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) — صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے طالب علم حیدر علی جماعت نہم نے مرزااطہرحسین گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں منعقدہ پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر اوراورہماری ذمہ داریاں کے حوالے سے تحصیل اسلام گڑھ کے سکولز کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن کااعزاز حاصل کیااس حوالے سے انچارج بزم ادب حاجی چودھری محمدیاسین مدرس گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا اورادارے کے دیگر اساتذہ مبارک بادکے مستحق ہیں جن کی بہترین راہنمائی اوربھرپور محنت سے طالب علم نے یہ اعزاز حاصل کیاعوام علاقہ نے ادارے کے صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم اساتذہ کرام اورطالب علم حیدر علی کواس شاندار کامیابی پرمبار کباد پیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہار کیاہے تعلیمی اداروں کے سربراہان اوراساتذہ کرام نے مرزااطہر حسین گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے صدرمعلم بشارت علی اورسٹاف کوتقریری مقابلہ کے کامیاب انعقاد پرمبار کبادپیش کی ہے اوران سے اظہارتشکرکیاہے۔ صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا کی تعلیمی کمیٹی کے عہدیداروں نے صدرمعلم اساتذہ اورطالب علم کی اس شاندار کامیابی پرخوشی کااظہار کیاہے اورمبارک بادپیش کی ہے۔ صوفی محمدیعقوب شہیدفاؤنڈیشن رجسٹرڈ ضلع میرپور کے چیئرمین چودھری محمدخلیق الزمان سمیت فاؤنڈیشن کے جملہ عہدیداروں نے بھی صدرمعلم اساتذہ اورطالب علم کودلی مبارک بادپیش کی ہے
——————————————————————————
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) — نئی آبادی بوعہ سابق بوعہ موہڑہ ملاں کے سیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری محمدنثار چودھری محمدشہزادچودھری فیاض کی والدہ محترمہ کاختم چہلم شریف گزشتہ روز اداکیاگیامرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاگیا دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات صحافیوں معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں سے چودھری محمدنثار چودھری محمدشہزاد اورچودھری محمدفیاض نے اظہار تشکرکیا؎
——————————————————————————-

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) —وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ہاوسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ فروری میں رٹھوعہ چک ریام کا کام شروع ہونے جا رہا ہے اس پر حکومت آزاد کشمیر اور وفاق و واپڈا کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے رٹھوعہ چک ریام کے لیے تین ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔ پل کا ڈیزائن اسٹرکچرتیار ہے جبکہ اس کا ٹینڈر(Nespak)کمپنی کو ملا ہے بطور وزیر امور منگلا ڈیم میری ذمہ داری اور فرض ہے کہ میں اہلیان میرپور بالخصوص متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق کی جنگ لڑوں۔ مجھے پلاک سے میرپور تک وزیر ہونے کا طعنہ دیا گیا میں نے یہ محکمہ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا میرپور اسلام گڑھ چک سواری ڈڈیال نیوٹاؤنز میں آج بھی بے شمار مسائل ہیں اضافی کنبہ جات کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔نیو ٹاؤنز چک سواری میں جو بلڈنگ خالی ہیں وہاں پر ایک جدید ماڈل سکول کی بنیاد رکھیں گے تاکہ ہماری نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بے شمار چیلچنز کا سامنا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب چوہدری انوار الحق نے دلیری کے ساتھ وفاق حکومت کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کیا اور تقریبا دس نکاتی ایجنڈے کو وفاق سے ایک معاہدے کی صورت میں منظور کروایا۔جس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ریاست کا ایک عام شہری بھی ان ڈاکومنٹیڈ دستاویزات کی روشنی میں اپنا مقدمہ باآسانی سے لڑ سکے گا۔انھوں نے کہا کہ آزاد حکومت نے سب کمیٹی واٹر چارچز،نیلم جہلم ہائیڈررل پاور پر اجیکٹ،614 کیوسک واٹر یوسج،تھری جی/فورجی کی مددمیں ریاست جموں وکشمیر کا حق تسلیم کیا گیا اس کے علاوہ این جیو اوز فیڈرل بجٹ اور کشمیر کونسل کے بجٹ پر ہمارے تمام مطالبات کو مان لیا گیا ہے چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ میں روایتی سیاست سے ہٹ کر عوام کی فلاح و بہبود کرنا چاہتا ہوں مجھے کریڈٹ لینے کا کوئی شوق نہیں نہ ہی کبھی یہ میرا مطمع نظر رہاہے ان شاء اللہ کچھ پراجیکٹ پائپ لائن ہیں میں شور شرابہ نہیں کرنا چاہتا صحت تعلیم اور پانی عوام کے بنیادی حق ہیں یہاں پر میرے مخالفین پراجیکٹ پر اسٹے آرڈر لیتے ہیں میں عوام کے حقوق پر حکومت یا ہر اس شخص سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں جو میرا سیاسی مخالف ہو یا ووٹر سپورٹر ہو۔چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ گریٹر واٹر سپلائی کا منصوبہ بہت جلد فنکشنل ہوگا۔چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ میں ہر قسم کی تعمیری تنقید برداشت کرتا ہوں اہل علم قلم و دانش میری آنکھیں اور کان ہیں وہ مسائل کو سمجھتے ہیں اور جائز تنقید کرتے ہیں موجودہ حکومت تمام تر چیلنجز کے باوجود عوامی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے کوشاں ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار چکسواری پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے #
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) —اسسٹنٹ کمشنرتحصیل اسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی نے کہا ہے کہ گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔تمام تاجر کوشش کریں کہ عوام کو موجودہ مہنگائی کے دور میں ریلیف دے سکیں۔صفائی و ستھرائی کے نظام کو ہر صورت قائم کروائیں گے۔تمام دکاندار کوشش کریں کہ ایکسپائر اشیائے خورد و نوش نہ فروخت کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر یاسر آفتاب گردیزی نے چکسواری بازار کا دورہ کیا۔اشیائے خورد ونوش کی زائد المیعاد تاریخوں،قصابوں کی دکانوں،سبزی فروٹ اور دیگر دکانون پر ریٹ لسٹ چیک کیں۔ گراں فروشوں کو جرمانے کئے۔ قصابوں کو صفائی رکھنے اور ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت کرنے کی ہدایت کی۔عوام علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرادردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی نے گراں فروشی کی شکایات کی وجہ سے چکسواری بازار کا دورہ کیا۔مختلف دکانوں پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔ان کی ایکسپائری ڈیٹ بھی چیک کیں۔ جن سٹورز پر ایکسپائر اشیاء موجود تھیں انھیں جرمانے کئے۔فروٹ اور سبزی کی دکانوں پر فروٹ کی قیمتیں چیک کیں ایک دکاندار کو جرمانہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے قصابوں کی دکانیں بھی چیک کیں انھیں گوشت ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کرنے اور صفائی کا خیال رکھنے کا حکم بھی دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) —چودھری منیر اختر سابق سینئر نائب صدر پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین (رجسٹرڈ)آزاد کشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ شاہرات میں سروس رولز سے ہٹ کر کسی بھی ترقیابی کو قبول نہیں کریں گے۔حلقہ وائز سنیارٹی کی لسٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ڈویژن میرپور کے میٹ حضرات کی لسٹ مرتب کر کے ترقیابی کی جائے۔انھوں نے کہا کہ شاہرات ڈویژن میرپور میں ہائی وے انسپکٹر کی پوسٹ خالی ہوئی ہے۔جس کی تعیناتی کیلئے ڈویژن ہذا میں میٹ صاحبان کی سنیارٹی مرتب کر کے ان میں سے جو سینئر میٹ ہو اس کو محکمانہ کوٹہ 50فیصدی کے لحاظ سے ترقیاب کیا جانا ہوتا ہے جبکہ محکمہ اس کے خلاف ہر حلقہ کی سنیارٹی مرتب کر کے ایک مخصوص ملازم کو پروموٹ کرنے جا رہا ہے جو کہ سروس رولز کی خلاف ورزی ہے۔جبکہ سروس رولز کے مطابق اسی میٹ کا انتخاب ہو گا جو ڈویژن ہذا سے سینئر ترین میٹ ہو گا اسی کو 50فیصدی کوٹہ کے تحت ترقیاب کیا جائے گا۔اگر ایسا نہ ہوا اور حلقہ وائز سنیارٹی کو بنیاد بنا کر کسی میٹ کو پروموٹ کیا گیا تو یہ سینئر ترین میٹ سے زیادتی ہو گی۔ایسا اقدام ایک چھوٹے سکیل کے ملازم کے ساتھ ظلم کے مترادف ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ہم مہتمم و ناظم محکمہ شاہرات عامہ سے مطالبہ کرتے ہیں ہ سروس رولز کے تحت ہی ڈویژن ہذا کے تمام میٹ حضرات کی لسٹ بنا کر حقدار کو اس کا حق دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) —نو منتخب صدر انجمن تاجراں چکسواری چودھری شکور احمدکا ایک زبردست اقدام۔لاہور کے رہنے والے غریب ریڑھی بان محمد حبیب کے انتقال پر اس کے کفن دفن اور جسدخاکی لے جانے کیلئے گاڑی کا انتظام کردیا۔اہل علاقہ نے نو منتخب صدر اور ان کے دیگر عہدیداران کو اس نیکی کے کام پر خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں چکسواری کے صدر چودھری شکور احمد،سیکرٹری مالیات چودھری طاہر شہزاد،سبزی اینڈ فروٹ یونین کے صدر چودھری شبیر بشیر،چودھری فہیم،حاجی امجد حسین،چودھری زاہد حسین اور دیگر تاجرحبیب کی رہائش گاہ پر پہنچے اور غریب ریڑھی بان محمد حبیب کی میت کو غسل دیا اور ان کے کفن دفن کا انتظام کیا۔ مزید براں میت اور ان کی فیملی کو لاہور لے جانے کیلئے گاڑی کا بھی انتظام کر کے دیا۔ محمد حبیب کافی عرصہ سے چکسواری میں مونگ پھلی کی ریڑھی لگاتا تھا اور گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا تھا۔انجمن تاجراں کے نو منتخب صدر چودھری شکور احمد نے ان کاجسدخاکی ان کے آبائی علاقہ میں پہنچانے کیلئے اپنا فرض ادا کیا۔ جس پر تاجر برادری اور اہل علاقہ نے ان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 29 جنوری2024ء) —چکسواری سے تعلق رکھنے والے نوجوان باڈی بلڈر نے چکسواری کیلئے ایک اہم اعزاز جیت لیا۔سندھ پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والے بینچ پریس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔شعبان طوفانی نے اس مقابلے کو جیت کر چکسواری اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے۔چکسواری پہنچنے پر اولمپیا جم کی انتظامیہ اور اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شعبان طوفانی نے سندھ پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتما کراچ میں ہونے والے 83کلو گرام مقابلے میں 145کلو گرام وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور اہل علاقہ کے لئے ایک منفرد اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔چکسواری بازار کی تاجر برادری چودھری فہیم،انجمن تاجراں چکسواری کے صدر چودھری محمد شکور،سینئر نائب صدر چودھری شوکت حسین پاشا،ڈسٹرکٹ کونسلرچودھری فاروق زرگر،چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ،سیکرٹری جنرل عابد حسین چودھری،سیکرٹری اطلاعات معظم علی چودھری راجہ ابرار نثاراور دیگر نے شعبان طوفانی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اولمپیا جم میں اہل علاقہ کی طرف سے مبارکباد دنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button