Kallar Syedan: PML-N suffered a blow, Makk villagers announce to support Mahmood Shaukat Bhatti and Raja Nadeem Ahmed
مسلم لیگ ن کو کلرسیداں شہرمیں دھچکا،شہری وارڈ مک کی این اے 51 اور پی پی 7 میں ازاد امیدواروں محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان
Ikram Ul Haq QureshiJanuary 26, 2024
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 27 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کو کلرسیداں شہرمیں دھچکا،شہری وارڈ مک کے سابق مسلم لیگی رکن بلدیہ و مسلم لیگ ن کسان ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر صوفی ضابر حسین کی ساتھیوں سمیت این اے 51 اور پی پی 7 میں ازاد امیدواروں محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان۔اس سلسلے میں ایک اجتماع جمعہ کی شام کو صوفی ضابر حسین کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق نائب ناظم حاجی امجد،حفیظ بٹ،حاجی طارق و دیگر بھی شریک تھے آزاد امیدوار قومی اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 36 برس مسلم لیگ ن کو دیئے جیل کاٹی مگر قیادت نے اس کا خیال نہ رکھا اور ٹکٹ مری کہوٹہ میں دے دیئے اگر مری کے لوگ مری کے باہر ووٹ نہیں دیتے تو کلرسیداں کے لوگوں کو بھی اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ کلر کے نام پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ آزاد امیدوار حلقہ ہی پی7 راجہ ندیم احمد نے کہا کہ کلرسیداں ایم سی کے لوگ جسں طرح ہمارے ساتھ چل رہے ہیں ہم ان کا احسان نہیں بھولیں گے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کے لوگ ہمیشہ سے کہوٹہ اور مری کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں اس دفعہ ایسا نہیں ہو گا کلر کے لوگ سیاسی پارٹیوں سے وابستگیوں کوترک کر کے کلر سیداں کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ہم تھانہ کچہری اور رشوت کلچر کو ختم کریں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 27, 2024)- The Muslim League-N was dealt a blow in Kallar Syedan city, the former Muslim League member of the municipality of Urban Ward Mak and the associates of Sufi Zabir Hussain, president of the Muslim League-N’s Farmers Wing, Kallar Syedan City. announcement of support for independent candidates Mahmood Shaukat Bhatti and Raja Nadeem Ahmed in NA51 and PP7. In this regard, a gathering was held on Friday evening at the residence of Sufi Zabir Hussain in which former deputy nazim Haji Amjad, Hafeez Butt, Haji Tariq, and others were also participating. Mahmood Shaukat Bhatti, an independent candidate for the National Assembly, while speaking, said that I spent 36 years of my life in jail for the Muslim League-N, but the leadership did not take care of it and gave tickets in Murree Kahuta. If people don’t vote outside Murree, then the people of Kallar Syedan will also have to decide about it. Independent candidate from Constituency P7 Raja Nadeem Ahmed said that the people of Kallar Syedan MC who are walking with us, we will not forget their kindness. The people of Kallar will vote for the candidates of Kallar Syedan, leaving aside their affiliations with political parties. We will end the police station and bribery culture.
دو حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے
Two people die accidents in Barwala and Dhamali village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 27 جنوری2024ء)—دو حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے معروف شکاری شہباز کھانی گاڑی الٹ جانے سے جاں بحق ہو گئے دوسرے واقعہ میں 23 سالہ نوجوان توصیف گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا پہلے واقعہ میں چھینہ اعوان کلب کے سنیئر ممبر پوٹھوہار کے معروف شکاری شہباز کیانی گاڑی الٹ جانے سے انتقال کر گئے نمازہ جنازہ گاؤں بھروالہ میں ادا کی گئی جبکہ دوسرا واقعہ شام کو نئی آبادی دھمالی میں پیش آیا جہاں 23 سالہ نوجوان توصیف ولد حنیف گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ پستول صاف کر رہا تھا کہ گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق ابھی واقعہ کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
محترمہ نثار تنویر شیرازی کی رھائشگاہ پر منعقدہ خواتین کے اجتماع سے خطاب
PML-N women held meeting at the residence of Ms. Nisar Tanvir Shirazi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 27 جنوری2024ء)—امیدوار قومی اسمبلی این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق کے بھائی راجہ عبداللہ اشفاق نے کہا ہے کہ ہماری سیاست تقسیم اور تعصب کی نہیں ہم خدمت شرافت اور دیانت پر یقین رکھتے ہیں پوری قوم نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے قریب مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی سینئر نائب صدر محترمہ نثار تنویر شیرازی کی رھائشگاہ پر منعقدہ خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہم خواتین کو قومی ترقی میں شریک کرنا چاہتے ہیں خواتین انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔نثار تنویر شیرازی نے کہا کہ ہم سب کی کامیابی ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی سے مشروط ہے لہذہ خواتین انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔
آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر ملک کو روایتی سیاست دانوں سے نجات دلائیں
Maulana Qasimul Haq, the Khatib of Jamia Masjid Bilal, has urged the people to vote for Jamaat-e-Islami nominees
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 27 جنوری2024ء)—جامعہ مسجد بلال کے خطیب مولانا قاسم الحق نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر ملک کو روایتی سیاست دانوں سے نجات دلائیں انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ماضی میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو آزما چکے ہیں مگر اس سے محرومیوں مایوسیوں میں اضافہ ہوا ہے عوام ایک بار مولانا سراج الحق کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں یہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
دربار عالیہ چکڑالی بدہال کے سجادہ نشین سائیں محمد عباس کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
The sister of Sain Muhammad Abbas, the Sajjada Nasheen of Darbar Aliya Chakdali Badhal, passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 27 جنوری2024ء)—دربار عالیہ چکڑالی بدہال کے سجادہ نشین سائیں محمد عباس کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات،تاجروں اور شہریوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔