مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2024) امیدوار برائے حلقہ NA51 راجہ طارق عظیم کے مرکزی دفتر کہوٹہ کی افتتاحی تقریب، بڑی تعداد میں سپورٹرز ووٹرز کی شرکت،نوجوانوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑئے، راجہ طارق عظیم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،وکٹ کے نشان پر مہر لگا ک کامیاب کریں ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال، مرکز میں یونیورسٹی، کالجز، ہر تحصیل میں گراونڈ، سڑکوں کے جال اور دیگر میگا پراجیکٹس دونگا راجہ طارق عظیم کا خطاب عوام سے وعدہ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں راجہ طارق محمود المعروف راجہ طارق عظیم امیدوار برائے MNA حلقہ NA51 کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب عوام علاقہ ورکرز کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت پنڈال آمد پر راجہ طارق عظیم کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ طارق عظیم نے کہا کہ آپ 75 سالوں سے سب کو آزما چکے ہیں میں ملنگ بندہ ہوں آپ میں سے ہوں آپکے مسائل سے بخوبی واقف ہوں 8 فروری کو وکٹ کے نشان پر مہر لگائیں آپکی ہسماندگیوں محرومیوں کا ازالہ کر دونگا ہمارا حلقہ آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے آپ سے وعدہ کرتا ہوں مجھے کامیاب کریں ہسپتال، تعلیمی اداروں میں انقلابی اصلاحات، گراونڈ، نوجوانوں کو بے روزگاری کی فراہمی سمیت دیگر میگا پراجیکٹ دونگا پرانے چہروں کو بار بار نہ آزمائیں میرا مشن آپکی خدمت کا ہے خدانخواستہ کامیاب نہ بھی ہوا تب بھی آپکی خدمت جاری رکھونگا راجہ طارق عظیم نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جبکہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ اپنے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 January 2024) Candidate for Constituency NA51 Raja Tariq Azim’s headquarters inauguration ceremony, the participation of a large number of supporters and voters, youths danced to the beat of drums, and loud slogans of Raja Tariq Azim Zindabad. State-of-the-art hospitals in every tehsil, university in the center, colleges, ground in every tehsil, network of roads, and other mega projects will be given by Raja Tariq Azim. Inauguration ceremony of MNA Constituency NA51 Central Office, the public area, workers, and workers participated in large numbers, Raja Tariq Azim was welcomed on his arrival at the venue by the beat of the drum, and flower petals were showered. I have tried all of them. I will do revolutionary reforms in hospitals, educational institutions, ground, youth unemployment, and other mega projects. Do not try old faces again and again. My mission is to serve you. Raja Tariq Azeem thanked all his friends while cutting the ribbon and formally inaugurated his office.
راجہ عامر مظہرنے اپنے ووٹروں، سپورٹروں،دوستوں،عزیزوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے امیداروں کی حمائت کا اعلا ن کر دیا
Raja Amir Mazhar along with his voters, supporters, friends, and loved ones announced the support of Muslim League-N candidates
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2024) حلقے کی سیاست میں تبدیلی، چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے اپنے ووٹروں، سپورٹروں،دوستوں،عزیزوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے امیداروں کی حمائت کا اعلا ن کر دیا، یوسی کی صورتحال تبدیل،گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی نمبردار ملک قمر الزمان کے زیر انتظام پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، راجہ صغیر احمد کی یونین کونسل ہوتھلہ میں بڑا جلسہ ہوا جس میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت راجہ عامر مظہر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ کی دوست احباب برادری سمیت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان، راجہ عامر مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست احباب کے بھرپور اسرار اور علاقہ کی بہتری کیلیے مسلم لیگ ن کے نمائندوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا میرا نامزد نمائندوں سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ جو لوگ آج آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ ان کو اچھی طرح پہچان لیں اور منتخب ہونے کے بعد ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد علاقہ میں ترقی و خوشحالی ہے اس وقت لوگ بڑی مشکل سے گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں ہمیں مل کر ان کی زندگیوں میں سکون لانا ہو گا، راجہ صغیراحمد نے کہا کہ میں اپنے بھتیجے مرحوم راجہ مظہر حسین سابق ضلعی نائب ناظم کے بیٹے راجہ عامر مظہر چیئرمین یوسی ہوتھلہ کا دوست احباب اور برادری سمیت ہماری حمائت کرنے پر تہہ دل سے مشکور و ممنون رہوں گا، انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان سے مشاورت کے ساتھ تعمیر ترقی کیلیے کام کرونگا، راجہ اسامہ اشفاق سرور نے راجہ عامر مظہر کو ویلکم کہا اور انہیں یقین دلایا کہ بھائیوں کی طرح مل کر اس علاقہ میں تعمیرترقی کا نیا باب شروع کریں گے اس موقع پر چیئرمین راجہ شوکت، وائس چیئرمین عبدالحمیدمغل، معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری، ٹھیکدار راجہ طالب، سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
سی پی او راولپنڈی نے بھون اعوان کے لیے پولیس چوکی منظور کر لی
CPO Rawalpindi approved police post for Bhoon Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2024) بھون اعوان، لونہ اور دکھالی کی عوام کی دعاہیں، سید کرار حسین شاہ نے حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر دیا، سی پی او راولپنڈی نے بھون اعوان کے لیے پولیس چوکی منظور کر لی، اہلیان کا سید کرار حسین شاہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرار حسین شاہ کی بڑی کامیابی حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا۔چندروز قبل بھون نزد آڑی سیداں میں ہونے والی ڈکیتی کے بعد عوامی خدمت کا جذبہ لیے ہوئے کرار حسین شاہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد آڑی سیداں سے لنک روڈ جو موضع بھون،لونہ،دکھالی اور دیگر دیہاتوں سے منسلک ہے اس روڈ پر ایک عدد پولیس چوکی منظور کروائی ہے جس پر معمول کا گشت 8 فروری تک جاری رہے گا اور 8 فروری کے بعد پرمننٹ چوکی کا قیام عمل لایا جائے گا تاکہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر کرار حسین شاہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 نے اور متاثرین میں حاجی ملک نصیر و برادران اور پورے علاقے نے سی پی او راولپنڈی سید خالد عباس ہمدانی،ایس ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
کہوٹہ کی بزرگ سیاسی شخصیت شیخ لطیف رضائے الہی سے وفات پاگے
Sheikh Latif, the senior political personality of Kahuta, passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2024) شیخ شاہد عرف شیدی،شیخ ساجد عرف شیخ ساجی اسٹام فروش والے اور شیخ ٹیپوکے والدکہوٹہ کی بزرگ سیاسی شخصیت شیخ لطیف رضائے الہی سے وفات پاگے ہیں ان کی نمازے جنازہ سخی سبزواری بادشاہؒ کے قبرستان میں ادا کیا،ان کی نمازے جنازہ ممتاز عالم دین قاری عثمانی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی،محمود شوکت بھٹی امیدوار برائے قومی اسمبلی، ایس پی سردار طیفور اختر،خرم وحید بھٹی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پی پی پی آصف ربانی قریشی، عبد القدوس عباسی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبد القیوم، عبد الحمید قریشی،سابق چیئرمین عنائت اللہ ستی، نوجوان قانون ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔