DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PML-N’s National Assembly candidate Raja Osama Ashfaq’s speech at the opening ceremony of his election offices in Kallar and Shah Bagh.

مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق کی کلرسیداں اور شاہ باغ میں اپنے انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقاریب سے خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 25 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق نے کہا ہے کہ غیور باشعور عوام 8 فروری کو میاں نوازشریف کے نامزد امیدواروں کے حق میں فیصلہ دے کر نوازشریف کو اقتدار میں واپس لا ئیں گے اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے اسے روکا گیا تھا۔میں کارکنوں کا تحفظ کروں گا علاقائی تعصب پر یقین نہیں رکھتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں اور شاہ باغ میں اپنے انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دادا نے یہاں سے منتخب ہو کر لوگوں کی خدمت کی میرے والد نصف درجن سے زائد بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے میں سیاست میں نووارد نہیں ہوں میرا تعلق اس سیاسی گھرانے سے ہے جو قیام پاکستان سے قبل بھی مسلم لیگی تھا۔انہوں نے تاریخی استقبال پر اہالیان کلرسیداں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے لوگوں نے والہانہ استقبال کرکے مری اور کہوٹہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا میں اپ کی اس کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کروں گا آج عوام نے ثابت کردیا کہ کلرسیداں نوازشریف کے شیروں کا شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی حمایت سے انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرے گی اور عوام ملکی مفاد میں صرف نوازشریف کے نامزد لوگوں کو ہی ووٹ دیں گے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کلرسیداں کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا جس طرح ساتھ دیا ہم اس پر آپ سب کے مشکور ہیں اس سے قبل مہمانوں کی کلر سیداں آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا انہیں کلرسیداں اسپورٹس سے چوآروڈ تک مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،پرویز اختر منہاس،ملک محمد زبیر،چوہدری مشتاق حسین،محمد حنیف،شاہد جمیل عباسی،ملک اکمل اسحاق،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری نعیم بنارس،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری طارق تاج،سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس دوران کارکنوں اور تاجروں کی جانب سے ان پر زبردست گلپاشی کی گئی،اس سے قبل شاہ باغ میں بھی سابق نائب ناظم غزن آباد سید مدا ح حسین شاہ کی قیادت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری صداقت،توفیق کیانی، طارق کیانی،ظفر عباس مغل، امیر امجد،توقیر کیانی، محمد شریف،ماسٹر عبدالمجید، خان عثمان خان، امین کیانی،ملک یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 25, 2024)- PML-N candidate for National Assembly Raja Osama Ashfaq has said that the conscientious people will vote in favor of Mian Nawaz Sharif’s nominees on February 8 and put Nawaz Sharif in power. He will bring back and start the journey of development from where it was stopped. While addressing, he said that my grandfather was elected from here and served the people. My father was elected as a member of the Punjab Assembly more than half a dozen times. I am not a newcomer in politics. He was also a member of the Muslim League before. He thanked the people of Kallar Syedan for the historic reception and said that the people of Kallar Syedan broke the records of Murree and Kahuta by giving a warm welcome. I will never forget your love. He said that Muslim League-N will achieve huge success in the elections with public support and the people will vote only for Nawaz Sharif’s nominated people in the interest of the country. He said that we are thankful to all of you for the way the people of Kallar Syedan supported the candidates of Muslim League-N. Akhlaq Hussain, General Secretary Chaudhry Zainul Abdin Abbas, Junaid Bhatti, Haji Muhammad Ishaq, Abid Hussain Zahidi, Parvez Akhtar Minhas, Malik Muhammad Zubair, Chaudhry Mushtaq Hussain, Muhammad Hanif, Shahid Jamil Abbasi, Malik Akmal Ishaq, Chaudhry Faisal Hafeez, Chaudhry Naeem. Banaras, Subedar Ghulam Rabbani, Sheikh Hasan Saraiki, Chaudhry Tariq Taj, a large number of workers were present. During this time, they were heavily showered with flowers by the workers and businessmen. Before that, a ceremony was organized in Shah Bagh under the leadership of former Deputy Nazim of Ghaznabad, Syed Mudah Hussain Shah, in which Chaudhry Sadaqat, Taufiq Kayani, Tariq Kayani were present. Zaffar Abbas Mughal, Ameer Amjad, Tauqir Kayani, Muhammad Sharif, Master Abdul Majeed, Khan Usman Khan, Amin Kayani, Malik Yusuf and others participated.

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52میں راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن سب سے بہتر اور نمایاں ہے

Raja Pervez Ashraf’s position is the best and prominent in National Assembly Constituency NA-52

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 25 جنوری2024ء)—پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شاہ رخ پرویز نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52میں راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن سب سے بہتر اور نمایاں ہے،قانونگو ساگری میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ان کے تمام ووٹر و سپورٹر ہماری حمایت کے لیے مصروف جدو جہد ہیں۔پاکستان عوامی تحریک نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار صوبائی اسمبلی نوید بھٹی نے بھی قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے ہماری سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

محمد زبیر کیانی کا جواں سال بھانجھا صدام کیانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

Mohammad Zubair Kayani’s nephew Saddam Kayani died of cardiac arrest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 25 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کا جواں سال بھانجھا صدام کیانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا،نماز جنازہ میں راجہ اسامہ سرور، محمود شوکت بھٹی، راجہ ندیم احمد،شاہ رخ پرویز، راجہ محمد فیاض، شیخ ساجد الرحمان، راجہ شہزاد یونس، چوہدری صداقت حسین، ظفر عباس مغل، یاسین کیانی، توفیق تاج کیانی،حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، شیخ حسن ریاض،زین العابدین عباس، چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی، شیخ ندیم احمد، مسعود احمد بھٹی، محمد ظریف راجا، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، مرزا جاوید، راجہ قمر مسعود، عاطف اعجاز بٹ، چوہدری تصور حسین، یاسر بشیر راجہ،عابد زاہدی، نعیم بنارس، مداح حسین شاہ، ماسٹر عبدالمجید،ناصر ولایت،محمد فیاض کیانی، چوہدری فیصل حفیظ،سردار محمد آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button