Kahuta: TLP candidate for PP7 Colonel (retd) Waseem Ahmed Janjua’s visit to various union councils
تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کے حلقہ کی مختلف یونین کونسلز کے ہنگامی دورے کارنر میٹنگز،
Kabir Ahmed JanjuaJanuary 23, 2024
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 24جنوری2024) تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار برائے PP7 کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کے حلقہ کی مختلف یونین کونسلز کے ہنگامی دورے کارنر میٹنگز، جنازوں عوام کی خوشی غمی میں شرکت عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے نڑھ اور مٹور جنازوں میں شرکت کی جبکہ چوا خالصہ،تھوہا خالصہ، پنجاڑ، و دیگر علاقوں میں میٹنگز عوام کی جانب سے حمایت کا اعلان چوا خالصہ میں بہت جلد گرینڈ میٹنگ کر کے بھرپور حمایت کا اعلان کیا جائے گا اس موقع امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 کرنل نے کہا کہ عوام سب کو آزما چکے ہیں تحریک لبیک پاکستان کو آزمائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دین تخت پر آئے گا ہی تو انقلاب آئے گا عوام ذاتی مفادات سے باہر نکل کر اجتماعیت اور آنے والی نسل کا سوچ کر فیصلہ کریں کرین پر مہر لگائیں اور حلقے کی تقدیر بدلیں میرا مشن اس حلقے کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے اس حلقہ میں ہسپتال تعلیم واٹر سپلائی کے مسائل ہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرونگا میرے ساتھ ایسی ٹیم اور ایسے منصوبے ہیں انشائاللہ ان کو عملی جامع پہناتے ہوئے باب کشمیر ایٹمی تحصیل کو اسکا حق دونگا اس شہر اور اس علاقے کا رہنے والا ہوں آپ میں سے ہوں آپکے دکھ درد سے واقف ہوں اس الیکشن میں آپ سیٹس دیکھنے کو ملیں گے مخالفین لبیک پاکستان پارٹی سے خوفزدہ ہیں انشااللہ ہر طرف یا رسول اللہ کا نعرہ گونجھے گا آئیں سب ہمارے قافلے میں شامل ہوں اور اللہ اور اسکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام پر TLP کو ووٹ دیں تا کہ سود سے پاک ملک ہو اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ہو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو چلایا جا سکے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 24 January 2024) Nominated candidate of Tehreek-e-Labaik Pakistan for PP7 Colonel (retd) Waseem Ahmad Janjua Constituency emergency visits to various union councils, corner meetings, participation in funerals, people’s joys and sorrows Great reception from the people Candidate for Member Provincial Assembly Colonel (retd) Waseem Ahmed Janjua participated in the funerals in Narh and Mator, while meetings in Choa Khalsa, Thoa Khalsa, Pinjhar, and other areas announced the support of the people by holding a grand meeting in Choa Khalsa very soon. For Member Provincial Assembly PP7 Colonel said that the people have tried everything, try Tehreek Labak Pakistan, when the religion of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) will come to the throne, then the revolution will come. Think and decide, seal the crane and change the destiny of the constituency. My mission is to provide employment to the people of this constituency, especially the youth. There are problems with hospitals, education, and water supply in this constituency. I will solve them on an emergency basis. By putting them into practice. I am a resident of this city and this area. I am one of you. The slogan of Rasoolullah will be echoed from all sides. Let’s all join our caravan and vote for TLP in the name of Allah and His Messenger (PBUH) so that the country will be free of usury and corruption will be eradicated from the institutions based on Islamic teachings.
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرار بخاری المعروف سید حاکم علی شاہ کی حمایت کا سلسلہ زور و شور سے جاری
The support of Syed Hakim Ali Shah, the candidate for Provincial Assembly Constituency PP-7 is continuing
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 24جنوری2024) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرار بخاری المعروف سید حاکم علی شاہ کی حمایت کا سلسلہ زور و شور سے جاری دورہ کلرسیداں یوسی دوبیرن بائیں سیداں سے سید افتخار حسین شاہ،سید خالد حسین شاہ اور یوسی غزن آباد پیر گراٹہ سے سید ضیاء حسین شاہ نے کرار بخاری کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعلان کیا اس کے ساتھ اپنے علاقے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مل کر ساتھ چلنے کا عزم کیا بعد ازاں ہمراہ باوا سید سبطین شاہ دربار عالیہ بابا شیر علی شاہ بادشاہ سرکار پر حاضری دی اور فاتحہ کی۔
راہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ عمران ستار جنجوعہ کے زیر اہتمام پاکستان تحریک انصاف کی میٹنگ پرچم کشائی تقریب
Leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf Raja Imran Sattar Janjua organized the meeting of Pakistan Tehreek-e-Insaf flag hoisting ceremony
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 24جنوری2024) راہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ عمران ستار جنجوعہ کے زیر اہتمام پاکستان تحریک انصاف کی میٹنگ پرچم کشائی تقریب جبکہ کہوٹہ بازار میں پمفلٹ تقسیم کیے اور تاجروں اور عوام سے ووٹ سپورٹ کی اپیل PTI کا منشور بتایا اسو موقع پر پی ٹی آئی یوتھ کارکنان ورکرز کی بڑی تعداد انکے ہمراہ ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے اور عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے گے تحصیل صدر ویمن ونگ میڈم نعیمہ گل، صوبیدار فاروق، راجہ تنویر احمد، راجہ ہاشم تصور ایڈووکیٹ، صہیب ظفر بھٹی ایڈووکیٹ,ملک جمیل اعوان، عدیل افضل، نوید ستی، سردار ارشد مجید،چوہدری قاسم جندران سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں ورکرز کارکنان نے شرکت کی پی ٹی آئی کے دفتر میں پارٹی پرچم نصب کیا گیا اور بعدازاں ہاتھوں میں پرچم اٹھائے کہوٹہ بازار میں ریلی کی شکل میں گئے اور تاجروں عوام کو پمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پر راہنما پی ٹی آئی راجہ عمران ستار جنجوعہ نے کہا کہ عمران خان ہماری ضد ہے خان کے نامزد کردہ نمائندگان کو بھرپور ووٹ دیں گے جیٹ پی ٹی آئی کی ہو گی نوجوان خوف کے بت توڑ دیں عمران خان اس قوم کے لیے پابند سلاسل ہے خان کا قرض چکانے کا وقت آ گیا ہے میجر لطاسب ستی اور کرنل شبیر اعوان خان کے نامزد کردہ نمائندگان ہیں ڈور ٹو ڈور ورک کریں تا کہ انکا کامیاب کیا جا سکے آج سے بھرپور کمپین شروع کر رہے ہیں خان نے قوم کو شعور دیا ہے قوم اب با شعور ہو چکی ہے غلامی کی زندگی اب قبول نہیں اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ میڈم نعیمہ گل دوران گفتگو رو پڑی اور کہا کہ خان ہماری اور اس قوم کے روشن مستقبل کی وجہ سے آج قیدی ہے ہم نے اس پر کیے گئے ظلم کا حساب لینا ہے پر امن رہیں گے اور بھرپور ووٹ دیکر خان کو کامیاب کریں گے اس موقع پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور مٹور چول سے کلر چوک پیدل مارچ کی گئی پارٹی پمفلٹ اور جھنڈے تقسیم کیے گئے۔
ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے
The solution to the problems faced by the country and the nation lies solely with Chairman People’s Party Bilawal Bhutto Zardari
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 24جنوری2024) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد خورشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے وہ وزیر اعظم بن کر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے اور غریب عوام کی زندگی کو آسان بنائیں گے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری قوم کے حقیقی نمائندوں کی کامیابی کا دن ہو گا قوم نے سب کو آزما لیاانہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کا خاتمہ صرف بلاول بھٹو ہی ممکن بنا سکتے ہیں۔ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں تو تیر پر مہر لگائیں۔ کسانوں کی خوشحالی چاہتے ہیں تو پی پی کا ساتھ دیں۔ مفت علاج اور تین سو یونٹ تک بجلی مفت چاہتے ہیں تو تیر پر مہر لگائیں۔