مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 23جنوری2024) پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا وفاقی محکمہ آثار قدیمہ کے ہمراہ باغ جوگیاں اور قلعہ پھروالہ کا دورہ مقبرہ سلطان مقرب خان، مسجد مائی قمرو (قلعہ پھروالہ) میں جاری تعمیر نو کا جائزہ لیا قلعہ پھروالہ پوٹھوھار میں گکھڑ قبیے کی ساڑھے سات سو سالہ حکومت میں بطور دارلاخلافہ ایک مرکزی مقام رکھتا ھے۔ گکھڑوں کا یہ ھیڈکوارٹر قلعہ پھروالہ زمانے کے حوادث کی بناء ٹوٹ پوٹھ کا شکار رھا۔پہلے یہ تاریخی مقامات پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پاس تھے لیکن جب ان مقامات کو وفاق کے حوالے کیا گیا تو ان تاریخی مقامات کی تعمیر نو کے سلسلے میں سنجیدگی دیکھنے میں آئی۔ اور ادارے نے وفاق میں موجود آثار قدیمہ کی ساییٹس کو محفوظ کرنے کیلے پلاننگ اور فنڈز کی دستیابی وغیرہ کے امور پہ توجہ دیتے ھوے عملی کام کا آغاز کر دیا۔ باغ جوگیاں میں موجود مقبرہ سلطان مقرب خان، مسجد مائی قمرو وغیرہ کی بحالی شامل ھے۔ گکھڑ آثار قدیمہ کے حوالے سے گکھڑ قبیلے کی نماہیندہ تنظیم وفاقی محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ رابطے میں رھتی ھے۔ تاکہ محکمہ اور برادری کے درمیان گکھڑ آثار قدیمہ کے حوالے سے موجود رابطے کو مربوط کیا جاسکے۔ پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے چیرمین کرنل راجہ طارق کمال کیانی کی قیادت میں باغ جوگیاں (مسجد مائی قمرو، مقبرہ سلطان مقرب خان) اور قلعہ پھروالہ کا دورہ کیا کہ اس وزٹ میں چیف آرگنائیر فاہز اختر کیانی، راجہ خالد محمود کیانی، محمد عمر افضل کیانی، راجہ امجد کیانی (ایڈوکیٹ) راجہ عبید کیانی آف فیض آباد، راجہ شمعون کیانی آف شکرپڑیاں، جناب سجاد اظہر (مصنف / تاریخ دان) ارسلان کیانی (ایڈوکیٹ) کہوٹہ سے راجہ عنایت اللہ ستی، راجہ فاران اسلم ستی، راجہ حسنات کیانی، راجہ اخلاق اور راجہ حفیظ کیانی شامل تھے وفاقی محکمہ آثار قدیمہ کے پروجیکٹ ڈاہیرکٹر ڈاکٹر عبدالغفور لون نے وفد کیلے ایک مفصل بریفینگ کا انتظام کر رکھا تھا۔ اور آثار قدیمہ کی بحالی سے متعلق انکی اپروچ انتہائی متاثر کن تھی۔ اسکے بعد ھم نے دریاے سواں کو عبور کیا اور قلعہ پھروالہ کا رخ کیا کہ جہاں مقامی گکھڑوں نے پرتپاک انداز میں وفد کا خیر مقدم کیا۔ قلعہ پھروالہ میں مختلف مقامات کو دیکھنے کے بعد راجہ عبید کیانی نے تمام مہمانوں کیلے ایک پرتکلف ظہرانے کا انتظام کیا ھوا تھا۔ جس پر پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے تہہ دل سے انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پہ محکمہ آثار قدیمہ اور مقامی آبادی کا آپس میں مزید اتفاق راے بھی پیدا ہوا اور بھائی چارے کی اس فضاء نے اس عزم کا ایعیادہ کیا کہ إنشائاللّٰہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری کردہ یہ پروجیکٹس بااحسن طریقے سے آگے بڑھیں گے۔ اور اس سے ٹورازم کو فروغ حاصل ھو گا کہ جسکے ثمرات مقامی آبادی تک بھی پہنچیں گے۔
The Federal Department of Archaeology, in collaboration with the Pakistan Gakhar Federation, undertook a survey of the restoration project at the historical sites of Jugian Gardens and Pharwala Fort. Pharwala, situated in the heart of Pothwar, has served as a central hub for the Gakhar tribe for over seven centuries, acting as a significant stronghold throughout various historical events.
Initially under the possession of the Punjab Archaeology Department, these historical sites gained renewed attention when they were transferred to the federal jurisdiction. The Department of Archaeology, with a focus on preserving ancient artifacts and sites within the federal domain, initiated practical efforts involving planning, funding allocation, and collaboration to safeguard these historical treasures.
The restoration project includes efforts to revive Jugian Gardens and features like the mausoleum of Sultan Muqaran Khan and the Mai Qamro Mosque located within Pharwala Fort. The Gakhar community in the region actively engages with the Federal Department of Archaeology, fostering communication for mutual understanding and collaboration.
The Pakistan Gakhar Federation, under the leadership of Colonel Raja Tariq Kamal Kayani, organized a visit to Jugian Gardens (Mai Qamro Mosque, Sultan Muqarab Khan’s Mausoleum) and Pharwala Fort. The delegation, including Chief Organizer Faheez Akhtar Kayani, Raja Khalid Mahmood Kayani, Muhammad Umar Aziz Kayani, Raja Amjad Kayani (Advocate), Raja Abid Kayani of Faisalabad, Raja Shamaun Kayani of Shakarparian, Sajjad Azhar (Author/Historian), Arsalan Kayani (Advocate) from Kahuta, Raja Enayatullah Satti, Raja Faran Islam Satti, Raja Hasnat Kayani, Raja Ikhlaq, and Raja Hafeez Kayani, was given a detailed briefing by Project Director Dr. Abdul Ghafoor Loon.
Afterwards, the delegation crossed the Soan River and proceeded towards Pharwala Fort, where they received a warm welcome from the local Gakhar community. Raja Abid Kayani hosted a gracious luncheon, expressing gratitude on behalf of the Pakistan Gakhar Federation. The occasion facilitated further dialogue between the Department of Archaeology and the local population, fostering a shared commitment to advancing these projects with a positive impact on tourism and the well-being of the local community.”
یوسی ہوتھلہ کے بڑھے سیاسی گروپوں نے غلام مرتضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان
Major political groups of UC Hothla announced their support for Ghulam Murtaza Satti
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 23جنوری2024) سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کے چیف سپورٹر “شہزادہ پوٹھوہار”سردا ر منیب سدوزئی نے الیکشن کمپین کا سلسلہ تیز کر دیا، سردا ر منیب سدوزئی کی کوششوں سے یوسی ہوتھلہ کے بڑھے سیاسی گروپوں نے غلام مرتضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان کر دیا، سینکڑوں افراد کا غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون کے حق میں دعائے خیر،تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “شہزادہ پوٹھوہار”سردا ر منیب سدوزئی کی کوششوں سے یونین کونسل ہوتھلہ کی سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری ریاض، حوالدار عدالت،چوہدری مان، راجہ سفیر عرف شیرو، چوہدری ندیم، راجہ اظہر، راجہ نثار، راجہ خضر، چوہدری ناصر، ممبر خالد، راجہ عاصم، راجہ عمران، حاجی سعید، راجہ تصور، راجہ زیب خالد، بھٹی جاوید، راجہ یاصم، عبدالرحمن نے “شہزادہ پوٹھوہار”سردا ر منیب سدوزئی کی موجودگی میں غلام مرتضی ستی کی حماہت کی اور ان کے حق میں دعاے خیر کی اس موقع پر سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کے چیف سپورٹر “شہزادہ پوٹھوہار”سردا ر منیب سدوزئی نے اپنے خطاب تمام معززین علاقہ کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آپ بھائیوں کے تعاون سے انشاء اللہ 8فروری2024کا سورج غلام مرتضیٰ ستی کی خوشخبر ی کی اطلاع کے ساتھ طلوع ہو گا۔
محمود شوکت بھٹی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون اور راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں ایک بڑھی کارنر میٹنگ کا اہتمام
A grand corner meeting was organized in honor of Mahmood Shaukat Bhatti and Raja Nadeem Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 23جنوری2024) راجہ ندیم احمد اور محمود شوکت بھٹی کی مقبولیت کا گراف بڑھنے لگا،جوق در جوق عوام ان کے قافلے میں شامل ہونے لگے،اصل ٹکٹ عوام کے پاس ہے جسے (ووٹ کی پرچی) کہتے ہیں عوام جسے یہ ٹکٹ دے گئی وہی کانیڈیٹ اسمبلی میں پہنچے گا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی شخصیات راجہ شفیق کیانی، چوہدری حنیف کلر سیداں، بھٹی جہانگیر اور دیگر دوستوں نے محمود شوکت بھٹی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون اور راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں ایک بڑھی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد سمیت بڑھی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی،اس موقع پر راجہ ندیم احمد اور محمود شوکت بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چار تحصیلوں پر یہ حلقہ مشتمل ہے ایک تحصیل میں ایم این اے، دوسری میں ایم پی اے، تیسری میں بھی ایم پی اے اور چوتھی تحصیل کو مخصوص نشست دے دیتے ہوئے یہ منصفانہ فیصلہ ہوتا مگر ایک ہی تحصیل میں دو ایم پی اے اور دوسری دو کو ایم این اے اور ایم پی اے دینا ہم کلر سیداں والوں کے ساتھ بڑھی نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کلر سیداں کی عوام کے حققوق کی جنگ لڑھ رہے ہیں اس لیے عوام علاقہ ہمارا ساتھ دیں انشاء اللہ خادم بن کر خدمت کریں گے۔
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور گرد و نواح میں الیکشن مہم میں تیزی آ گی
The election campaign accelerate in Dera Mushtaq Shah City and its surroundings
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 23جنوری2024) ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور گرد و نواح میں الیکشن مہم میں تیزی آ گی، ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکے ہوٹل سیاسی بیٹھک بن گے، ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیداروں اور آزاد امیدواروں کے پوٹریٹ اور جنڈھے لگ گے، ڈیرہ مشتاق شاہ کے گر د و نواح کے علاقوں، کھرانگ کلاں، کھرانگ سیداں،پیکاں، کلاہنہ، ٹیری، دکھالی، ساعی، بملوٹ لونہ سے عوام ڈیرہ مشتاق شاہ بازار خریداری کے لیے آتے ہیں وہاں میں موجود ہوٹلوں پر بیٹھ کر اپنے اپنے کانیڈیوں کے حوالے گفتگو کرتے رہتے ہیں۔