DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Huge progress on establishment of Al-Khidmat Lab in Kallar Syedan equipped with affordable and quality medical facilities to the public

عوام کو ارزاں اور معیاری طبی سہولتوں سے مزین کلرسیداں میں الخدمت لیب کے قیام پر بھاری پیشرفت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 19 جنوری2024ء)—کلرسیداں میں مقامی صحافی و الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر اکرام الحق قریشی کے خوابوں کو ملی تعبیر،عوام کو ارزاں اور معیاری طبی سہولتوں سے مزین کلرسیداں میں الخدمت لیب کے قیام پر بھاری پیشرفت،یہ لیب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے باالمقابل قرطبہ مسجد میں قائم کی جا رہی ہے جس کے لیئے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے 5 لاکھ کے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید بھی مالی مدد کریں گے جبکہ پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے چیئرمین قمر زمان منہاس نے ایک ایسی بھاری مالیت کی جدید مشین عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 53 امراض کے علاج کے لیئے ٹیسٹ کی شکل میں بہترین معاونت مہیا کرتی ہے جس میں دل کے امراض،ٹیومر،شوگر، انفنکشن مارکر،تھائیرائیڈ،فرٹیلیٹی، خون کا جمنا،کرونا،بلڈ گیسزشامل ہیں۔قمر زمان منہاس نے الخدمت لیب کلرسیداں کے لیئے ڈیلائسز مشین کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے۔ادھر اکرام الحق قریشی نے بتایا کہ انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان کے ہمراہ گزشتہ برس ملتان میں الخدمت لیب کے دورے کے بعد کلرسیداں میں بھی عوام کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے الخدمت لیب کے قیام کی عملی کوششیں شروع کی تھیں جس کے لیئے محمد اعجاز بٹ کی مالی مدد اور قمر زمان منہاس کی جانب سے بھی جدید مشینوں کی فراہمی کے اعلان کے بعد کلرسیداں میں بھی الخدمت فاونڈیشن لیب کے قیام کے خواب کی عملی تعبیر ہونے جارہی ہے جس کے قیام کے بعد تمام ٹیسٹ مارکیٹ نرخوں سے پچاس فیصد کم پر کیئے جائیں گے جس سے عوام کو بھاری ادائیگیوں سے نجات ملے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, January 19, 2024) – The dreams of local journalist Ikram Haq Qureshi and Al Khidmat Foundation Tehsil Kallar Syedan, have come true, the Al Khidmat Lab in Kallar Syedan, equipped with cheap and quality medical facilities for the public.

Huge progress is being made on the establishment, this lab is being established in the Cordoba Mosque, opposite Tehsil Headquarters Hospital, Kallar Syedan, for which President of People’s Party Tehsil Kallar Syedan,, announced a donation of 5 lakhs and said that he would provide even more financial support.

Mohammad Ijaz Butt

The Chairman of Pakistan Community Hong Kong, Qamar Zaman Minhas, has announced the donation of a modern machine of huge value that provides the best support in the form of tests for the treatment of 53 diseases, including heart diseases, tumors, Sugar, infection markers, thyroid, fertility, blood clotting, corona, blood gases are included.

Qamar Zaman Minhas

Qamar Zaman Minhas has also promised to supply a dialysis machine for Al-Khidmat Lab Kallar Syedan. After the visit of Al-Khidmat Lab in Multan last year along with President Muhammad Tauqir Awan, practical efforts were started to establish Al-Khidmat Lab in Kallar Syedan to provide better treatment facilities to the people, for which the financial support of Muhammad Ijaz Butt and Qamar Zaman Minhas.

The dream of establishing the Al-Khidmat Foundation Lab in Kallar Syedan is also going to be realized. After its establishment, all the tests will be done at 50% less than the market rates, which will save the people from heavy payments.

محکمہ صحت نے تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز کومحکمہ صحت حکومت پنجاب کی ایس او پیز کے مطابق صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے ہیلتھ انسپکٹروں کو ٹاسک دے دیا گیا

The health department has given the task to the health inspectors to improve the cleanliness of all the barber shops and beauty parlors as per the SOPs of the Punjab government

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 19 جنوری2024ء)—پروگرام ڈائریکٹر ہیپا ٹائٹس اینڈ انفکشن کنٹرول پروگرام حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت نے تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز کومحکمہ صحت حکومت پنجاب کی ایس او پیز کے مطابق صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے ہیلتھ انسپکٹروں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک جاری مراسلے میں یہ ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کسی باربر شاپ کا بیوٹی پارلر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔محکمہ صحت کلر سیداں نے تمام باربرشاپس اور بیوٹی پارلرز کو فوری طور پر اپنے زیر استعمال اوزاروں کو سٹیئرلائیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ ہفتہ اتوار کو سہی راجگان میں منعقد ہو رہا ہے

The shooting volleyball tournament is being held on Saturday and Sunday at Sahi Rajgaan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 19 جنوری2024ء)— لٹوال سیداں کلب بھلاکھر کے زیر اہتمام دو روزہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ ہفتہ اتوار کو سہی راجگان میں منعقد ہو رہا ہے جس میں درجنوں ٹیمیں شرکت کریں گی۔

حبیب الرحمان قریشی کو آبائی گاؤں پنڈمیرگالہ میں سپرد خاک کردیا گیا

Namaz e janaza of Habib Ur Rehman Qureshi held in Pind Mirgala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 19 جنوری2024ء)—پریس کلب چوآخالصہ کے سابق صدر حبیب الرحمان قریشی کو آبائی گاؤں پنڈمیرگالہ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ صغیر احمد،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،راجہ ندیم احمد،الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان،کلربار کے صدر یاسر بشیر راجہ،محمد ظریف راجا،چوہدری صداقت حسین،تاج کیانی،شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین،زین۔العابدین عباس،حاجی محمد سعید،ماسٹر محمد آزاد،عثمان شاہد،حکیم مشتاق،ظفراقبال قریشی،چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،چوہدری بابر ضمیر،تنویر ناز بھٹی،ڈاکٹر علی اصغر،ماسٹر طارق منہاس،حاجی راجہ اورنگزیب،بابو ظفراقبال،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،حاجی محمد اسحاق،پریس کلب کلرسیداں کے صدر دل نواز فیصل،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،شیخ شبیر ثانی،عابدزاہدی،چوہدری الفت حسین،اکرام الحق قریشی،پریس کلب چوآخالصہ سے منیر چشتی،راجہ انوار الحق، ظفر اقبال مغل،سید مبارک حسین شاہ،محمد توقیر،مقصود علی،پریس کلب روات سے چوہدری عبدالخطییب، سید اصف شاہ،راجہ طیب محمود،اسلام پورہ جبر سے ممراز شیخ،بیول سے جہانگیر افضل ہاشمی،پریس کلب چکسواری آزاد کشمیر سے نے شرکت کی۔مرحوم نے صحافت کا آغاز پوٹھوار ڈاٹ کام سے کیا وہ روزنامہ اذکار سے وابستہ رہے اور آج کل چواخالصہ سے روزنامہ جنگ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button