DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Huge progress on establishment of Al-Khidmat Lab in Kallar Syedan equipped with affordable and quality medical facilities to the public
عوام کو ارزاں اور معیاری طبی سہولتوں سے مزین کلرسیداں میں الخدمت لیب کے قیام پر بھاری پیشرفت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 19 جنوری2024ء)—کلرسیداں میں مقامی صحافی و الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر اکرام الحق قریشی کے خوابوں کو ملی تعبیر،عوام کو ارزاں اور معیاری طبی سہولتوں سے مزین کلرسیداں میں الخدمت لیب کے قیام پر بھاری پیشرفت،یہ لیب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے باالمقابل قرطبہ مسجد میں قائم کی جا رہی ہے جس کے لیئے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے 5 لاکھ کے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید بھی مالی مدد کریں گے جبکہ پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے چیئرمین قمر زمان منہاس نے ایک ایسی بھاری مالیت کی جدید مشین عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 53 امراض کے علاج کے لیئے ٹیسٹ کی شکل میں بہترین معاونت مہیا کرتی ہے جس میں دل کے امراض،ٹیومر،شوگر، انفنکشن مارکر،تھائیرائیڈ،فرٹیلیٹی، خون کا جمنا،کرونا،بلڈ گیسزشامل ہیں۔قمر زمان منہاس نے الخدمت لیب کلرسیداں کے لیئے ڈیلائسز مشین کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے۔ادھر اکرام الحق قریشی نے بتایا کہ انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان کے ہمراہ گزشتہ برس ملتان میں الخدمت لیب کے دورے کے بعد کلرسیداں میں بھی عوام کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے الخدمت لیب کے قیام کی عملی کوششیں شروع کی تھیں جس کے لیئے محمد اعجاز بٹ کی مالی مدد اور قمر زمان منہاس کی جانب سے بھی جدید مشینوں کی فراہمی کے اعلان کے بعد کلرسیداں میں بھی الخدمت فاونڈیشن لیب کے قیام کے خواب کی عملی تعبیر ہونے جارہی ہے جس کے قیام کے بعد تمام ٹیسٹ مارکیٹ نرخوں سے پچاس فیصد کم پر کیئے جائیں گے جس سے عوام کو بھاری ادائیگیوں سے نجات ملے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, January 19, 2024) – The dreams of local journalist Ikram Haq Qureshi and Al Khidmat Foundation Tehsil Kallar Syedan, have come true, the Al Khidmat Lab in Kallar Syedan, equipped with cheap and quality medical facilities for the public.
Huge progress is being made on the establishment, this lab is being established in the Cordoba Mosque, opposite Tehsil Headquarters Hospital, Kallar Syedan, for which President of People’s Party Tehsil Kallar Syedan,, announced a donation of 5 lakhs and said that he would provide even more financial support.

The Chairman of Pakistan Community Hong Kong, Qamar Zaman Minhas, has announced the donation of a modern machine of huge value that provides the best support in the form of tests for the treatment of 53 diseases, including heart diseases, tumors, Sugar, infection markers, thyroid, fertility, blood clotting, corona, blood gases are included.
