DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Inauguration of election office of PML-N nominated candidates for National and Provincial Assembly Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed.

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے الیکشن آفس کا افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جنوری2024)
مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے الیکشن آفس کا افتتاح، مری، کوٹلی، کہوٹہ اور کلر سیداں کے بڑھی کے تعداد میں ن لیگی رہنماوں نے شرکت کی،اس موقع پر سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمدعارف قریشی، راجہ وحید احمد خان، دفتر عباسی مری،شوکت جنجوعہ، عبد القدوس عباسی،سردار تیمور اسلم، رفاقت جنجوعہ، راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ، راجہ عبد اللہ ابراہیم سمیت بڑھی تعداد ن لگی کارکنوں، ورکروں نے شرکت کی اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی ترقی ہوئی مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوئی ہے میاں نوازشریف کی وزارت عظمی میں ہرطرف خوشحالی تھی ن لیگ نے دہشتگردی کو شکست دے کر امن قائم کیا پھر ایک لاڈلہ آگیااور ترقی کاسفر وہیں پر ختم ہوگیا اب میاں نوازشریف واپس آچکے ہیں 8 فروری کو شیر پر مہرلگاکر دوبارہ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو روشن اور ترقی یافتہ بناکر دکھایا ہے۔ قائد عوام میاں نواز شریف ملک و قوم کا درد دل رکھنے والے عظیم لیڈر ہیں 8فروری کو پورے پاکستان میں (ن) لیگ ہی واضح اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ میاں نوازشریف ہی اس مشکل وقت میں عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 19 January 2024)
PML-N nominated candidates for National and Provincial Assembly, Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, inaugurated the election office. Dr. Mohammad Arif Qureshi, Raja Waheed Ahmed Khan, Daftar Abbasi Murree, Shaukat Janjua, Abdul Qadoos Abbasi, Sardar Taimur Aslam, Rafaqat Janjua, Raja Afshar Mehboob Advocate, Raja Abdullah Ibrahim and a large number of workers participated in this event. But the speakers said in their address that whenever there was development, it happened during the PML-N era, there was prosperity everywhere in the Prime Ministership of Mian Nawaz Sharif, PML-N established peace by defeating terrorism, then there was a lull and the journey of development ended there. Now Mian Nawaz Sharif is back and will start the journey of development and prosperity again on February 8. Leader of the People Mian Nawaz Sharif is the great leader of the country and the nation, on February 8, the League (N) will get a clear majority in the whole of Pakistan because Mian Nawaz Sharif is the last ray of hope of the people in this difficult time.

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا (الخلیل فلائی تنظیم) سنٹرگرڈ اسٹیشن کے دورہ1لاکھ روپہ نقد ویلفیئر سوسائٹی کے لیے دیے،

Prominent political and social personality Dr. Muhammad Arif Qureshi (Al-Khalil Fly Organization) visited Centergaard Station and gave 1 lakh rupees in cash to the Welfare Society

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جنوری2024)
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا (الخلیل فلائی تنظیم) سنٹرگرڈ اسٹیشن کے دورہ1لاکھ روپہ نقد ویلفیئر سوسائٹی کے لیے دیے، صاحبزادہ فرید احمد، صاحبزادہ صغیراحمد،صحافی کبیر جنجوعہ کے فلائی کاموں کی تعریف کی،آفس پہنچنے پرمعززین علاقہ نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا فقیدالمثال استقبال کیا گیااور ان کی صحت یابی، دراز عمری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ نیکی کے کاموں اللہ نے اپنے بندوں کا انتخاب کیا ہوتا ہے،ایک ایک قطرے سے سمندر بنتا ہے ہمیں چاہے کہ اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ خرچ کریں فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایسے (شہادت کی انگلی اور بیچ والی انگلی کی طرح)اکھٹے ہوں گے۔‘اس لیے ہمیں چاہے کہ غربا یتیموں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں مگر افسوس کہ آج کل صَدَقہ و خَیْرات کے ذریعے غریبوں کی مَدَد کرنے اور نیکی کے کاموں میں مال خرچ کرنے کے بجائے فضول اور غیر ضروری کاموں کے لیے تو اپنے خزانے کے مُنہ کھول دئیے جاتے ہیں، مگر اس بات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی کہ ہمارے اِرْد گرد مُعاشرے کے ٹھکرائے ہوئے بہت سے ایسے لوگ بھی موجود ہیں، جن کے پاس نہ تو سر چُھپانے کے لیے مُناسب جگہ ہیانہوں نے الخلیل ویلفیئر سوسائٹی کے لیے 1لاکھ روپہ نقد دیا تنظیم ممبران نے ان کا شکر یہ ادا کیا۔

آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے اکاون راجہ تنویر احمدکا حلقے کا دورہ

Independent candidate for NA 51 Constituency Raja Tanveer Ahmad visited the Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جنوری2024)
آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے اکاون راجہ تنویر احمدکا حلقے کا دورہ،موضع پنیالی، کہوٹہ شہر، نارہ موڑ، منیند، سلامبڑ اور نتھوٹ میں کارنر میٹنگ،بڑھی تعداد میں عوام نے ان کی حمائت کا اعلان مختلف مقامات میں ہونے والی کارنر میٹنگ کے دوران راجہ تنویر احمد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 51-NA نے کہا کہ حلقہ 51-NA کی تعمیر و ترقی اور روایتی سیاست کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اس امر پر زور دیا کہ وہ آپکی ووٹ کی طاقت سے منتحب ہو کر حلقے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، حلقے کو روایتی سیاست سے آزادی دلائیں گے تا کہ حلقے کا ہر فرد اپنی استعداد کے مطابق اس رفاعی و فلاحی کاموں میں بھرپور طریقے سے شرکت کر سکے۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حلقے کی عوام 8 فروری کو اپنے روایتی انتخابی نشان حقے پر مہر لگا کر مجھے کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

جماعت اسلامی ملک و عوام کی خیر خواہ جماعت اس پر کرپشن قرضہ معاف کروانے اور بھتہ خوری کا الزام نہیں لگا

Jamaat-e-Islami, the benevolent party of the country and the people, never accused of corruption, debt forgiveness and extortion

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جنوری2024)
جماعت اسلامی ملک و عوام کی خیر خواہ جماعت اس پر کرپشن قرضہ معاف کروانے اور بھتہ خوری کا الزام نہیں لگا ہم صاف دامن کیساتھ قوم کے سامنے کھڑی ہے اور ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ عوام ترازو کے نشان پر مہر لگا کر جماعت کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ابرار حسین عباسی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہ اقتدار پر مسلط کی گئی پارٹیاں پریشان ہیں، ان کے پاس عوام سے کہنے کو کچھ نہیں‘عوام سوال کررہے ہیں کہ قرضوں کے انبار، کرپشن کے کیسز، بدانتظامی سے ملک و ملت کی بدنامی، سیاست، پارلیمنٹ اور سماجی نظام کی تباہی کرنے والی جماعتیں کس منہ سے ووٹ مانگ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایکشن پلان بنا چکی ہے پاکستان کو اسلامی، خوشحال، مستحکم، کرپشن فری ملک بنانا ھمارا قومی مشن ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button