کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 18 جنوری2024ء)—پاکستان راہ حق پارٹی نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے آزاد امیدوار محمود شوکت بھٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں گھڑیال اور پنجاب اسمبلی میں استری کو ووٹ دیں اس سلسلے میں ایک اجتماع کلرسیداں کے قریب گاوں بمہ گنگال میں پاکستان راہ حق پارٹی حلقہ پی پی 7 کے امیدوارحافظ محمد احسان کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں نظامت کے فرائض پریس کلب کلرسیداں کے سینئر نائب صدر شیخ قمراسلام نے سرانجام دیئے۔آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 محمود شوکت بھٹی نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ پر شدید مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عینی شاہد ہیں کہ مسلم لیگ ن نے دس دس کروڑ وصول کرکے ٹکٹ جاری کیئے۔میں نے مسلم لیگ ن کو اپنے 36 برس دیئے اس نے کلرسیداں کو نظرانداز کیا میں نے اس کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے میں خریدار ہوں نہ بک سکتا ہوں نہ جھک سکتا ہوں، عوام کروڑوں کے عوض ٹکٹ لینے والوں کو ووٹ دینے سے قبل ان کے کردار کا جائزہ لیں انہیں فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔مسلم لیگ نے جاوید ہاشمی،چوہدری نثارعلی خان،اعجاز الحق کی طرح شاہد عباسی کے تحفظات دور نہ کیئے اب وقت آ گیا ہے کہ کلرو کہوٹہ کے لوگ بیدار ہو کر اپنے حق کے لیئے اٹھ کھڑے ہوں۔امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ محمد احسان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے کلرسیداں سے امیدوار کو نامزد کرکے اسے عزت نہ دی ہم لاوارث نہیں۔پاکستان راہ حق پارٹی قومی اسمبلی میں شوکت بھٹی کی غیر مشروط حمایت کرے گی مولانا قاسم چلاسی نے کہا کہ عوام حرمت صحابہ و اہلیبیت کے لیئے شوکت بھٹی اور حافظ محمد احسان کو ووٹ دیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, January 18, 2024) – The Pakistan Rah-e-Haq Party has announced its support for the independent candidate Mahmood Shaukat Bhatti from the Muslim League N in the National Assembly. Addressing party workers, they urged them to vote for the crocodile symbol in the National Assembly and the woman symbol in the Punjab Assembly. In this regard, a gathering was held in the village of Bima Gangal at the residence of Hafiz Muhammad Ehsan, the Pakistan Rah-e-Haq Party candidate for PP-7, where senior vice president of the Press Club Kallar Syedan, Sheikh Qamar Islam, presided over the proceedings.
Independent candidate for National Assembly constituency NA-51, Mahmood Shaukat Bhatti, accused the parliamentary board of the Muslim League N of severe financial misconduct, claiming that they had received ten crore rupees and issued tickets. He stated that he has been with the Muslim League N for 36 years, but they ignored Kallar Syedan. He raised allegations of academic bribery against them and declared that he could not be bought or intimidated. He urged the public not to vote for those who take tickets in exchange for millions. Before casting their votes, the people should evaluate their roles; it will be easier for them to make decisions.
The Muslim League N did not address the reservations of figures like Javed Hashmi, Chaudhry Nisar Ali Khan, and Shahid Abbasi. Now, the time has come for the people of Kallar Syedan to stand up and fight for their rights. Provincial Assembly candidate Hafiz Muhammad Ehsan expressed that any political party that nominates a candidate from Kallar Syedan without giving him due respect is not worthy of their legacy.
The Pakistan Rah-e-Haq Party will unconditionally support Shaukat Bhatti in the National Assembly, announced Maulana Qasim Chilasi, emphasizing that the people should vote for Shaukat Bhatti and Hafiz Muhammad Ehsan.
مسلم لیگ ن ایم سی کلر سیداں کی مسلم لیگ ن کے خلاف چارج شیٹ،کلرسیداں کو نظرانداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار
The charge sheet against PML-N MC Kallar Syedan expressed serious concern over neglecting Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 18 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن ایم سی کلر سیداں کی مسلم لیگ ن کے خلاف چارج شیٹ،کلرسیداں کو نظرانداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان نہ ہوسکا اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کلرسٹی کے تنظیمی ارکان اور لیگی ورکروں کا مشاورتی اجلاس زیر صدار ت حاجی اخلاق حسین منعقد ہوا جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر،حاجی محمد اسحاق،عابد زاہدی،پرویز منہاس،محمد حنیف،حاجی غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی، تنویر اختر شیرازی،راجہ وحید جنجوعہ،شیخ توقیر،شاہد جمیل عباسی ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل کلر سیداں کو حق نمائندگی سے محروم رکھنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا اور جاری پریس ریلیز میں کہا کہ خواتین کی مخصوصی نشستوں کیلئے کلر سیداں تحصیل سے صرف ایک خاتون نے ممبر اسمبلی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر لیگی قیادت نے ہماری اس خواہش پر بھی پانی پھیر دیا جس کی وجہ سے لیگی ورکروں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے ان مطالبات پر نظر ثانی کرے اور کلر سیداں کو کسی ایک حلقے سے نمائند گی کا حق دے کر ان کے تحفظات کا ازالہ کرے۔
پٹرول کے نرخوں میں اب تک 72روپے کی کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے
Despite the reduction of 72 rupees in petrol prices, passenger vehicle fares could not be reduced
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 18 جنوری2024ء)—سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی اور سر دمہری کے باعث پٹرول کے نرخوں میں اب تک 72روپے کی کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے۔آر ٹی اے کا دفتر ٹرانسپورٹ مافیہ کا سب سے بڑا سہولت کار ہے جو محض جرمانے کر کے شلغموں سے مٹی اتارنے کا کام کرتا ہے۔کلر سیداں سے راولپنڈی 47کلو میٹر کا کرایہ آ ج بھی تین سو روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ پنڈی گھیب سے راولپنڈی 80کلو میٹر کا کرایہ بھی تین سو روپے ہی وصول کیا جارہا ہے۔ راولپنڈی سے کلر سیداں کا کرایہ راولپنڈی سے حضرو اور صوابی سے بھی زیادہ ہے۔کلر سیداں سے چوآخالصہ آٹھ کلو میٹر جس میں چھ کلو میٹر سڑک کارپٹ ہو چکی ہے اس کا کرایہ سو روپے،کلر سیداں سے دوبیرن کلاں سو روپے،بھلاکھر ستر روپے،کلر سیداں سے تین کلو میٹر دور پنڈ اور موہڑہ پھڈیال کا کرایہ ساٹھ روپے وصول کیا جا رہا ہے۔اس کے باوجود سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کلر سیداں سٹی ٹریفک پولیس،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور تحصیل انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی،ان کی ترجیح قانون کی حکمرانی،عوامی مفاد نہیں بلکہ مافیہ کے مفادات کا تحفظ ہے۔
پوٹھوار ڈاٹ کام کے سابق رپورٹر حبیب الرحمان قریشی انتقال کر گئے۔
Ex-Pothwar.com reporter Habib Ur Rehman Qureshi passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 18 جنوری2024ء)—سینئر صحافی حبیب الرحمان قریشی انتقال کر گئے انہیں دل کا دورہ پڑا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ان کی نمازجنازہ جمعرات دن ساڑھے بارہ بجے سرصوبہ شاہ سموٹ روڈ پر واقع گاؤں پنڈ میرگالہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم انتہائی شریف ملنسار اور محبتیں تقسیم کرنے والی باوقار شخصیت تھے۔پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت دلنواز فیصل خان منعقد ہوا جس میں مرحوم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
معروف علمی شخصیت قاضی منصور احمد شاہ انتقال کر گئے
Renowned scholar Qazi Mansoor Ahmad Shah passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 18 جنوری2024ء)—معروف علمی شخصیت قاضی منصور احمد شاہ انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ صغیر احمد کے علاوہ محمد زبیر کیانی،ماسٹر عبدالمجید،ظفر عباس مغل،حاجی محمد شعیب، چوہدری نعیم اکمل،جواد مجید اور دیگر نے شرکت کی