DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: PPP women’s meeting under the management of Tehsil President Pakistan People’s Party Asif Rabbani Qureshi, Mehreen Anwar Raja’s election campaign continues.

تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف ربانی قریشی کے زیر انتظام پی پی پی کی خواتین کی میٹنگ،مہرین انور راجہ کی انتخابی مہم جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2024)
تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف ربانی قریشی کے زیر انتظام پی پی پی کی خواتین کی میٹنگ،مہرین انور راجہ کی انتخابی مہم جاری امبرین انور راجہ ایڈووکیٹ کہ نوجوان خواتین سے میٹنگ منشور بتایا نوجوانوں اسٹوڈنٹس اور خواتین کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف ربانی قریشی کی کاوشوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار  مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور امیدوار  چوہدری ظہیر احمد کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں نوجوان خواتین کی میٹنگ کا انعقاد امبرین انور راجہ ایڈووکیٹ کی خصوصی شرکت اس موقع پر امبرین انور راجہ نے پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ کا الیکشن لڑنے اور انکے منشور کے حوالے سے بتایا انکا کہنا تھا کہ مہرین انور راجہ اس علاقے سے اور علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی جدوجہد کرتی رہی ہیں مہرین انور راجہ کی جیت کوٹہ کی جیت اور خصوصا ماوں بیٹیوں کی جیت ہو گی اپنے ضمیر کا فیصلہ سن کر مہرین انور راجہ کو کامیاب کروائیں انشائاللہ انکا منشور تعلیم، صحت، واٹر سپلائی، بے روزگاری کا خاتمہ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس ہیں اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف ربانی قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی، راجہ انور ایڈووکیٹ مرحوم، مہرین انور راجہ کی خدمات کے حوالے سے خواتین کو بتایا خواتین کی بڑی تعداد نے مہرین انور راجہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا

“Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, January 18, 2024) – Under the supervision of Asif Rabbani Qureshi, the Tehsil President of the Pakistan Peoples Party (PPP), a meeting of PPP’s women was held to continue the electoral campaign of the Mahreen Anwar Raja. Ambreen Anwar Raja, a young women’s meeting convener, outlined the purpose of the gathering, stating that a significant number of students and women have declared their strong support for the PPP’s nominated candidates.

According to details, the efforts of Asif Rabbani Qureshi, Tehsil President of PPP, have garnered substantial support for the PPP’s nominated candidate for NA-51, Mahreen Anwar Raja, and the candidate for PP-7, Chaudhry Zaheer Ahmed, among the youth and women. In the context of the ongoing election campaign, a meeting of young women was organized, attended by Ambreen Anwar Raja, advocate, who shared her insights. She emphasized the special participation of Imbereen Anwar Raja, advocate, in this event.

During the occasion, Imbereen Anwar Raja, advocate, highlighted the election candidacy of Mehreen Anwar Raja, advocate, with a specific focus on her commitment to resolving the issues of the region and safeguarding women’s rights. She expressed that Mehreen Anwar Raja has been actively working towards addressing the problems of the area and has been consistently advocating for women’s rights. Ambreen Anwar Raja predicted that Mehreen Anwar Raja’s victory would not only be the victory of Kahuta but particularly the victory of mothers and daughters. She urged the conscience of the people to make Mehreen Anwar Raja successful.

Ambreen Anwar Raja, advocate, outlined Mehreen Anwar Raja’s manifesto, which includes initiatives in education, healthcare, water supply, and the eradication of unemployment, among other mega projects. On this occasion, Asif Rabbani Qureshi, Tehsil President of PPP, acknowledged the services of the late advocate Raja Anwar, Mehreen Anwar Raja, and apprised the women of the substantial support garnered by Mehreen Anwar Raja from a large number of women.

عوام سب کو آزما چکے ہیں تحریک لبیک پاکستان کو آزمائیں , کرنل(ر) محمد وسیم احمد جنجوعہ

The people have tried everything, try Tehreek Labak Pakistan, Colonel (R) Muhammad Wasim Ahmed Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2024)
عوام سب کو آزما چکے ہیں تحریک لبیک پاکستان کو آزمائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دین تخت پر آئے گا ہی تو انقلاب آئے گا عوام ذاتی مفادات سے باہر نکل کر اجتماعیت اور آنے والی نسل کا سوچ کر فیصلہ کریں کرین پر مہر لگائیں اور حلقے کی تقدیر بدلیں میرا مشن اس حلقے کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے اس حلقہ میں ہسپتال تعلیم واٹر سپلائی کے مسائل ہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرونگا میرے ساتھ ایسی ٹیم اور ایسے منصوبے ہیں انشائاللہ ان کو عملی جامع پہناتے ہوئے باب کشمیر ایٹمی تحصیل کو اسکا حق دونگا اس شہر اور اس علاقے کا رہنے والا ہوں آپ میں سے ہوں آپکے دکھ درد سے واقف ہوں ان خیالات امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی صدر پاکستان تائیوان فیڈریشن کرنل(ر) محمد وسیم احمد جنجوعہ نے کیا انھوں نے کہا کہ اس الیکشن میں آپ سیٹس دیکھنے کو ملیں گے مخالفین لبیک پاکستان پارٹی سے خوفزدہ ہیں انشااللہ ہر طرف یا رسول اللہ کا نعرہ گونجھے گا آئیں سب ہمارے قافلے میں شامل ہوں اور اللہ اور اسکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام پر TLP کو ووٹ دیں تا کہ سود سے پاک ملک ہو اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ہو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو چلایا جا سکے ختم نبوت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے 8 فروری کو کریں پے مہر لگائیں عوام علاقہ کی خدمت میں ہے جاری رکھونگا۔

 انجنئیر سعید اقبال بھٹی رشتہ ازواج میں منسلک

Wedding of Engineer Saeed Iqbal Bhatti celebrted

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2024)
ایم ایس THQ ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور انور اقبال بھٹی کے صاحبزادے انجنئیر سعید اقبال بھٹی رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، وزیر صحت کے کوآرڈنیٹر طاہر اشرف مغل، سٹی صدر PMLn. ڈاکٹر محمد عارف قریشی,ڈاکٹر ضیاء اللہ خان ایم ایس ٹیکسلا ڈاکٹر نبیلہ، AMS ڈاکٹر آصف، راجہ انور ستی، ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی، جنرل سیکرٹری ہومین رائٹس کمیٹی ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صداقت، ڈاکٹر بشرا انور، سنئیر و جنئیر ڈاکٹرز، کنسلٹنیٹس، NMA، ہیڈ نرسز، چارج نرسز، سیاسی سماجی شخصیات محکمہ صحت کے افسران وکلاء صحافیوں پیرامیڈکس، نرسز ہیلتھ سپروائزر سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی اس موقع پر تمام احباب نے ایم ایس THQ ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور انور اقبال بھٹی کو انکے صاحبزادے انجنئیر سعید اقبال بھٹی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ایم ایس THQ ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور انور اقبال بھٹی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام رجسٹرڈ حکما اور ہومیو پیتھ ڈاکٹرز کے ساتھ پری میریٹل سیشن کا انعقاد کیا گیا

A pre-marital session was organized with registered and homeopathic doctors under the auspices of the Population Welfare Department

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2024)
کہوٹہ میں ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی ضلع راولپنڈی میڈم شیریں سخن کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام رجسٹرڈ حکما اور ہومیو پیتھ ڈاکٹرز کے ساتھ پری میریٹل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی طبیبوں اور ہومیو پیتھ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ آس موقع پرشرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے تحصیل آفیسر باصر علی اور انچارج ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف نیشرکا کو بتایا کہ شادی انسانی نسل کو اگے بڑھانے کا ذریعہ ہے ہر پیدا ہونے والے بچے کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ ایک صحت مندانہ اور بھرپور زندگی گزارے پری میریٹلل کونسلنگ محکمہ بہبود ابادی حکومت پنجاب کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کی مدد سے ہم نوجوانوں کو رشتوں کا احترام، میاں بیوی کے حقوق و فرائض، زچہ بچہ کیہ صحت اور جسمانی وذہنی مسائل، جذبات کے کنٹرول کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ایسی بیماریاں جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں یا ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتی ہیں ان کے لیے سکریننگ ٹیسٹ اور ان سے بچنے کے لیے اگہی دیتے ہیں۔ ان میں تھیلاسیمیا، ایڈز،ہیپاٹائٹس وغیرہ شامل ہیں۔تمام شرکا نے محکمہ کی جانب سے سیشن کے انعقاد کو سراہا اور محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کی آبادی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا

Show More

Related Articles

Back to top button