مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جنوری2024) جماعت اسلامی حلقہ PP7 کے نامزد امیدوار راجہ تنویر احمد کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے حمایت کا اعلان مختلف یونین کونسل کے دورے سرکردہ سیاسی سماجی شخصیات نے ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا اس موقع پر کہوٹہ شہر میں میٹنگ کے دوران راجہ تنویر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سودی ملک بنانے والوں کو کبھی معاف نہ کریں جب تک سود کا خاتمہ ملک سے نہ ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو صاف شفاف قیادت فراہم کر سکتی ہے اور اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نظام کو ملک میں رائج کر سکتی ہے راجہ تنویر احمد نے کہا کہ حلقہ PP7 کے عوام نے 75 سالوں سے سب کو آزمایا جماعت اسلامی کو موقع دیں دیکھیں کس طرح ہک ہر ادارے کو درست کریں گے اگر آپ دنیا اور آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کو ووٹ دیں کیوں کہ ہمارا منشور اللہ اور اسکے نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کا بتایا ہوا منشور ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی PP7 ابرار حسین عباسی، مبشر حسین ستی، اور دیگر بھی موجود تھے راجہ تنویر احمد نے کہا کہ عوام موقع دیں انشااللہ حلقہ کی تقدیر بدلونگا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 January 2024) The election campaign of Jamaat-e-Islami Constituency PP7 nominee Raja Tanveer Ahmed is going on loudly and the public has announced support in large numbers. During the meeting, Raja Tanveer Ahmed while talking to the journalists said that never forgive those who made Pakistan a usurious country, until usury is eliminated from the country, the country cannot develop. It can provide transparent leadership and implement the system of Allah and His Messenger (PBUH) in the country. Raja Tanveer Ahmed said that the people of PP7 constituency have tested everyone for 75 years. Give Jamaat-e-Islami a chance and see how. Haq will correct every institution. If you want success in this world and hereafter, then vote for Jamaat-e-Islami because our manifesto is the manifesto told by Allah and His Holy Prophet, may God bless him and grant him peace. Abbasi, Mubasher Hussain Satti, and others were also present. Raja Tanveer Ahmed said that the people will be given a chance, and God willing, the destiny of the constituency will change.
منتخب ہونے والوں نے مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا
Those elected have given nothing but disappointment to the people of Murree Kahuta Kotli Sattian and Kallar Syedan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جنوری2024) حلقہ NA 51 میں مخالفین کو بھاری شکست دونگا عوام کا جم غفیر میرے قافلے میں شامل ہو رہا ہے وہ دن دور نہیں جب حلقہ سے محرومیوں اور پسماندگیوں کو دور کر کے ترقی یافتہ بنائیں گے تمام تحصیلوں میں سپورٹس سٹیڈیم کا قیام، سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا قیام، یونیورسٹی کمپیسز، سڑکیں، روزگاری کی فراہمی سمیت دیگر کام کرونگا ٹورازم ہائی وے میرا منصوبہ ہے، واٹر سپلائی سکیم بھی میں نے منظور کروائی ہے جھوٹے کریڈٹ لینے والے باز رہیں راجہ طارق عظیم نے کہا کہ اللہ نے کامیابی دی تو ہر تحصیل میں پریس کلب کی بلڈنگ بار ایسوسی ایشن کی آپ گریڈیشن سمیت دیگر کام کروانگا فصلی بٹیروں سے باز رہیں 76 سالوں سے انھوں نے عوام کو دھوکہ دینے کے بجائے کچھ نہ کیا انشااللہ عوام علاقہ کی خدمت میرا مشن ہے جاری رکھونگا راجہ طارق عظیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور اور حلقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے اس وقت تک میں نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں کہوٹہ کلرسیداں، مری اور کوٹلی ستیاں میں عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور باشعور سیاسی سماجی حلقوں کی طرف سے الیکشن کمپین بھی چلائی جارہی مری میں مری کے باشعور سیاسی سماجی حلقوں سے امید کرتا ہوں کے وہ میری جنرل الیکشن میں غیر مشروط ووٹ اور سپورٹ سے کامیاب کرواہیں تاکہ حلقے میں تعمیر وترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوسکے کیونکہ چالیس سال سے منتخب ہونے والوں نے مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے حلقہ این اے 51 مسائل کاگڑھ بن چُکا ہے۔
پارٹی کا وفادار ہوں غلام نہیں ہو ں کہ کسی کے کہنے پر سٹ سٹینڈکر وں
I am loyal to the party and not a slave to stand by anyone’s orders, Raja Nadeem
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جنوری2024) پارٹی کا وفادار ہوں غلام نہیں ہو ں کہ کسی کے کہنے پر سٹ سٹینڈکر وں،تھانہ کچہری کی سیاست،ٹاؤٹ مافیااور لینڈ مافیا کا خاتمہ کروں گا، عوام اپنے علاقے کی بہتری کے لیے میرے انتخابی نشان (گھڑیال) پر مہر لگا کر حلقے میں حقیقی تبدیلی لاہیں،تعلیم اور صحت کے لیے ترجہی بنیادوں پر کام کروں گا ان خیالات کا اظہار مراجہ ندیم احمد امیدوار برائےMPAحلقہ پی پی سیون ایک بڑھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریف کو بتا دیا تھا کہ کلرسیداں کی آبادی اور ووٹ مری سے زیادہ ہیں اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہ کریں ورنہ کلرسیداں سے سخت ردعمل آئے گا۔ہم کئی دھائیوں سے کہوٹہ کو بھی ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں اب وقت ہے کہ یہ ہمارے اس احسان کا بدلہ ہمیں ووٹ کی صورت میں دیں ہم سیاست میں بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں گے تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی ٹی ایل پی و دیگر کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے،انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج کلرسیداں سے تعلق رکھنے والوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا حلقے کی میرے انتخابی نشان (گھڑیال) کو یاد رکھیں انشاء اللہ بہتری آئے گئی۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤئنڈ میں بارش کے لیے نمازے اِستقاء ادا کی جائے گئی
Prayers for rain will be offered at the ground of Government Boys High School Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جنوری2024) جنرل سیکرٹر ی جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ و سابق ممبرایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف کے زیر اہتمام آج مورخہ 16جنوری2024 بروز منگل صبح 11بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤئنڈ میں بارش کے لیے نمازے اِستقاء ادا کی جائے گئی، آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ باوضو ہو کر پابندی وقت کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں پہنچ جاہیں تاکہ سب مل کر اللہ پاک کی پاک بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور مالک کائینات سے رحمت کی بارش کی دعا مانگیں۔