DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
USA: Fozia Janjua: Breaking Barriers as the First Pakistani Pothwari-American Mayor of Mount Laurel, New Jersey
فوزیہ جنجوعہ: ماؤنٹ لوریل، نیو جرسی کی پہلی پاکستانی پوٹھواری-امریکی میئر

واشنگٹن: (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 15، جنوری2024ء) – پاکستان پوٹھواری نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ نے امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے میئر منتخب ہو کرکے نئی تاریخ قائم کردی۔ ہاتھ میں قرآن کریم اُٹھا کر انہوں نے نیو جرسی کے قصبے ماؤنٹ لارل کے ٹاؤن شپ ہال میں اپنے شوہر اور چار بیٹوں کے ساتھ تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ نیوجرسی سٹیٹ کی خاتون رکن اسمبلی و امیدوار برائے کانگریس کیرول مرفی نے فوزیہ جنجوعہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔فوزیہ جنجوعہ کا تعلق پاکستان کے چھوٹے سے شہر چکوال سے ہے۔

Washington: (Pothwar.com, Muhammad Naseer Raja, January 15, 2024) – Fauzia Janjua, a Pakistani-American woman of Pothwari descent, has made history by being elected as the mayor of Mount Laurel, a town in the state of New Jersey, USA. Holding the Quran in her hands, she took the oath of office at the Township Hall in Mount Laurel, accompanied by her husband and four sons.




