DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: The journalism organization organized the Potohar National Award ceremony at the Rawalpindi Arts Council

حافتی تنظیم نے پوٹھوہار نیشنل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل میں انعقاد کیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 15 جنوری2024ء)—خطہ پوٹھوہار کے علاقائی صحافیوں کی تنظیم پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام انجمن احباب معاصر اور فیری لینڈ پپٹ اسلام آباد کے اشتراک سے خطہ پوٹھوہار کے عظیم شہداء محمد محفوظ شہید (پنڈملکاں) محمد سوار حسین شہید دیوی داتا اور محمد سرور شہید سنگھوئی نشان حیدر کے نام سے منسوب صحافتی تنظیم نے پوٹھوہار نیشنل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل میں انعقاد کیا تقریب کا آغاز انجمن احباب معاصر یوکے رجسٹرڈ کے چئیرمین عبدالروف قاضی کی تحقیقی کتاب سیاحت الارض حصہ پنجم کی تقریب رونمائی تھی جس کی صدارت معروف شاعر ادیب اور پوٹھوہار کے معتبر نام پروفیسر سید ثاقب امام رضوی نے کی تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ راجہ طاہر محمود نے حاصل کی نعتیہ کلام معروف و مقبول نعت خوان عرفان الحق کیانی سیفی برادران نے مدح رسول مقبول صلعم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جس میں مصنف عبدالروف قاضی نے اپنی سیاحت اور لکھت و تحقیق کے لسانی حوالے سے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی مہمانان گرامی اور بعد میں صدر تقریب کتاب پروفیسر سید ثاقب امام رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی تقریب کی دوسری نشست جس میں نیشنل پوٹھوہار ایوارڈز کی صدارت پی یو جے کے چئیرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد نے کی تقریب کے مہمانان خصوصی عظیم شہداء کے ورثا اسد معروف،منور محمد تھے مہمانان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تابندہ سلیم،ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی چوہدری وقار،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا چئیرمین انجمن احباب معاصر عبدالروف قاضی اور فیری لینڈپپٹ کی سی ای او میڈم عظمی بشارت ،معروف شاعر ادیب پروفیسر سید ثاقب امام رضوی تھے تقریب میں خطہ پوٹھوہار اٹک جہلم چکوال راولپنڈی اسلام آباد کے علاقائی صحافیوں کو انکی پیشہ ورانہ خدمات پر خصوصی طور پر میڈل اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے اس موقع پر معروف و مقبول نعت خواں عرفان الحق کیانی سیفی برادران نے پوٹھوہاری نعتیہ کلام سے سماں باندھ دیا تقریب میں خصوصی شرکت معروف پوٹھوہاری لوک گلوکار اظہر محمود اعوان پنڈی وال نے اپنے آواز کا جادو جگایا،پروگرام کی نقابت سیکرٹری جنرل پی یوجے راجہ طاہر محمود خطبہ استقبالیہ مرکزی صدر پی یوجے معروف اینکرپرسن پی ٹی وی اور براڈکاسٹر سید منتظرامام رضوی میں تمام مہمانوں اور خطہ پوٹھوہار کے علاقائی صحافیوں کا چئیرمین پی یو جے ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد نے شکریہ ادا کیا صحافتی خدمات پر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں اٹک سے ندیم رضا،کلرسیداں سے اکرام الحق قریشی،روات ست چوہدری عبدالخطیب،گوجرخان سے محمد نواز کھوکھر مرحوم اور ملک وزیر محمد مرحوم کے ایوارڈ ان کے عزیزوں نے وصول کیئے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 15, 2024)—Under the auspices of the Potowar Union of Journalists, the Association of Friends of Contemporary Thought and Free Land Pit, a ceremony was organized to honor the region’s great martyrs: Muhammad Mahfooz (Pind Malkan), Muhammad Sawaar Hussain (Dewi Data), and Muhammad Sarwar (Singhoi), posthumously named under the banner of Hyder Medal.

The journalistic organization associated with their names conducted the Potowar National Awards Ceremony, held at the Islamabad Arts Council on January 15, 2024. This event was organized by the Potowar Union of Journalists and brought together regional journalists to recognize and celebrate outstanding contributions to journalism.

Arts Council Rawalpindi Chaudhry Waqar, President of National Press Club Anwar Raza, Chairman of Anjuman Ahbab Maasari Abdul Rauf Qazi and CEO of Fairy Land Puppet Madam Uzmi Basharat, famous poet and writer Professor Syed Saqib Imam Rizvi from Pothohar Attock Jhelum Chakwal Rawalpindi Islamabad were present in the ceremony. Special medals and certificates were given to regional journalists for their professional services

Show More

Related Articles

Back to top button