کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 15 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے تین امیدواروں نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں گھڑیال کے نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔این اے 51 سے محمود شوکت بھٹی،پی پی 6 سے راجہ عتیق سرور اور پی پی 7 سے راجہ ندیم احمد امیدوار ہوں گے۔ اس سلسلے میں پہلا انتخابی جلسہ اتوار کو راجہ ندیم احمد کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق بلدیاتی ارکان راجہ پرویزاختر قادری،الحاج غلام ظہیر،ٹھیکیدار محمد بشارت اعوان،چوہدری شاہد گجر،صوبیدار نعمت اللہ،محمد فیاض کے علاوہ تنویر ناز بھٹی، شہزاد مالک مغل و دیگر بھی موجود تھے۔سابق رکن اسمبلی و امیدوار قومی اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی ترجیح صرف منڈی ہے جس نے چڑھاوا نذرانہ دیا جس نے بولی لگائی وہ ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گیا مسلم لیگی قیادت نے کلرسیداں کو اپنے حق سے محروم کیا ساٹھ برسوں سے مری والوں کو ووٹ دے رہے ہیں مری کو تین اسپیشل نشستوں کے علاوہ قومی اسمبلی کی بھی نشست دی گئی اگر مری میں خطہ پرستی ہے تو ایسی ہی غیرت کا مظاہرہ کلرسیداں میں بھی ہوسکتا ہے یہ تعصب ہم نے شروع نہیں کیا مگر ہمیں بھی آج کلرسیداں کے نام پر متحد ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی مسلم لیگ ن سے وابستگی 36 برسوں پر محیط ہے 1988 سے سیاست کا آغاز مسلم لیگ سے کیا اور میری ضلع کونسل کے ضمنی الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ ن کی پہلی فتح تھی میں دو بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے 240 ارکان تھے بیشتر ارکان راتوں رات منظور وٹو سے جا ملے تھے مگر میرے سمیت صرف 22 ارکان نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے جن میں میں بھی شامل تھا۔ مشرف دور میں جیل کاٹی ٹرین مارچ میں اپنا کردار ادا کیا 27 برس تک الیکشن لڑنا ضروری نہ سمجھا مگر اس دوران میرا دفتر کھلا رھا میں اپنے لوگوں میں موجود رھا اب جب شاہد خاقان عباسی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا تو میں اس خلا کو پر کرنے کے لیئے میدان میں اترا مسلم لیگی قیادت کو باور کروایا کہ ہم کلرسیداں سے پانچ امیدوار ہیں اپ کسی ایک کو نامزد کردیں باقی ہم سب اس کی حمایت کریں گے مگر مسلم لیگ ن نے نظرانداز کیا۔ انہیں اب ہم سب مل کر بتائیں گے کہ کلرسیداں کی مائیں بانجھ ہیں نہ یہاں کی زمینیں بنجر ہیں یہاں مرد جنم لیتے ہیں اور زمینیں بھی بڑی زرخیز ہیں۔امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کو بتا دیا تھا کہ کلرسیداں کی آبادی اور ووٹ مری سے زیادہ ہیں اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہ کریں ورنہ کلرسیداں سے سخت ردعمل آئے گا۔ہم کئی دھائیوں سے کہوٹہ کو بھی ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں اب وقت ہے کہ یہ ہمارے اس احسان کا بدلہ ہمیں ووٹ کی صورت میں دیں ہم سیاست میں بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں گے تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ کریں گے۔ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی ٹی ایل پی و دیگر کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے،انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج کلرسیداں سے تعلق رکھنے والوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا عوام این اے 51 پی پی 6/7 میں انتخابی نشان گھڑیال کو یاد رکھیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 15, 2024) – Three candidates of the Muslim League-N have announced to contest the elections as independents on the Clock (Gharial) symbol after not getting tickets. Mahmood Shaukat Bhatti from NA-51, PP 6 Raja Atiq Sarwar from PP7 and Raja Nadeem Ahmed from PP7 will be candidates. In this regard, the first election meeting was held on Sunday at the residence of Raja Nadeem Ahmed, in which ex-municipal members Raja Parvez Akhtar Qadri, Al Haj Ghulam Zaheer, Contractor Muhammad Basharat Awan, Chaudhry Shahid Gujjar, Subedar Nimatullah, Muhammad Fayaz and Tanveer Naz Bhatti, Shahzad Malik Mughal and others were also present. Former Member of Assembly and National Assembly candidate Mahmood Shaukat Bhatti while addressing the first election meeting said that the only priority of the PML-N leadership is the market. The Muslim League leadership deprived Kallar Syedan of his right. He said that his association with Muslim League-N spans 36 years. And my victory in the district council by-election was the first victory of the Muslim League-N. I was elected as a member of the Punjab Assembly twice. Only 22 members stood with Nawaz Sharif including me. During the Musharraf era, I played my role in the Jail Kati Train March. Candidate Provincial Assembly Raja Nadeem Ahmed said that we had told Nawaz Sharif that Kallar Syedan The population and votes are more than Murree, not to impose the minority on the majority, otherwise there will be a strong reaction from the Kallar Syedan. We will promote brotherhood and tolerance in politics and end the police station culture.
ریٹرننگ آفیسر اویس منظور تارڑ نے 29 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے
Returning Officer Owais Manzoor Tarar allotted election symbols to 29 candidates
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 15 جنوری2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 کے ریٹرننگ آفیسر اویس منظور تارڑ نے 29 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور کو ٹائیگر،پی پی پی پی کی مہرین انور راجہ کو تیر،ٹی ایل پی کے جاوید اختر عباسی کو کرین،پاکستان عوامی تحریک کے امجد ارباب عباسی کو موٹرسائیکل،جے یو آئی کے محمد زبیر عباسی کو کتاب،جماعت اسلامی کے محمد سفیان کو ترازو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد عثمان کو کرسی،تحریک نوجوانان پاکستان کے نوید اقبال کو سورج مکھی جبکہ آزاد امیدواروں محمود شوکت کو گھڑیال،اسمار احمد عباسی کو ریکٹ،آصف شفیق ستی کو ٹاور،ثاقب امتیاز کو چمچ،جاوید اقبال عباسی کو اسکریو ڈرائیو،راجہ تنویر احمد کو حقہ،راجہ خرم زمان کو رباب،راجہ طارق محمود جنجوعہ کو کرکٹ اسٹمپ،سردار محسن اختر عباسی کو کمپیوٹر،سہیل عرفان عباسی کو فریم،سیف الرحمان کو اسٹیبلائزر،طارق محمود مرتضی کو چائے دان،محمد نوید ستی کو نیل کٹر،غلام مرتضی ستی کو کریٹ،ساجد عباسی کو بیٹری،محمد قاسم ستی کو سوٹ کیس،محمد لطاسب ستی کو وائلن،داؤد عباسی کو ٹرالی،نعمان عباسی کو گیزر، یمنی اشفاق کو اسٹیتھو اسکوپ الاٹ کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں تحصیل کلرسیداں سے بھی لیگی شخصیات نے شرکت کی
PML-N’s nominated candidate for Constituency NA-51 Raja Osama Ashfaq’s office was also attended by League personalities from Tehsil Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 15 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق کے فیض آباد میں قائم مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب میں تحصیل کلرسیداں سے بھی لیگی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں محمد زبیر کیانی،محمد تاج کیانی،توفیق تاج کیانی،چوہدری فیصل حفیظ،نمبردار وعصمت اللہ،مرزا عبدالرحمان،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،خان عثمان یوسفزئی،کریم ناز،چوہدری شبیر گجر و دیگر نے شرکت کی جبکہ محمد ظریف راجا نے اجتماع سے خطاب کر کے کلرسیداں کی نمائندگی کی۔
کرنل محمد شبیر اعوان کے فرزند ملک شاہ زیب کی گرفتاری و رہائی
Arrest and release of Colonel Muhammad Shabbir Awan’s son Malik Shahzeb
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 15 جنوری2024ء)—پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان کے فرزند ملک شاہ زیب کی گرفتاری و رہائی،وہ گزشتہ شام اپنے والد کرنل شبیر اعوان کا پارٹی ٹکٹ جمع کروانے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر گئے تھے کہ راستے سے ہی انہیں پولیس اٹھا کر کہوٹہ تھانے لے گئی جہاں سے مزید کسی کاروائی کے بغیر انہیں شب آٹھ بجے چھوڑ دیا گیا۔