کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 14 جنوری2024ء)—ملک کی تینوں بڑی جماعتوں نے آمدہ انتخابات کے لیئے اپنے اپنے امیدوار نامزد کردیئے مگر داخلی انتشار بدستور موجود ہے۔این اے 51 سے مسلم لیگ ن نے سابق رکن اسمبلی راجہ اشفاق سرور مرحوم کے جوانسال فرزند راجہ اسامہ اشفاق کو پی پی 6 میں سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کے فرزند بلال یامین ستی اور پی پی 7 میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں پی ٹی ائی نے این اے اکاون سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ریٹائرڈ میجر لطاسب ستی پی پی سات سے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیراعوان کو ٹکٹ جاری کردیئے پیپلز پارٹی نے این اے اکاون سے سابق وزیرمملکت مہرین انور راجہ اور پی پی سات سے پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کو پارٹی ٹکٹ دیئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محمود شوکت بھٹی،راجہ عتیق سرور، حافظ عثمان عباسی،سردار محسن عباسی،شاہد رہاض ستی،راجہ محمد علی،راجہ ندیم احمد ٹکٹ حاصل نہ کرسکے پی ٹی ائی میں بھی سابق رکن اسمبلی غلام مرتضی ستی، راجہ طارق محمود مرتضی پیپلز پارٹی میں آصف شفیق ستی ٹکٹ کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 14, 2024) – The three major parties of the country have nominated their candidates for the upcoming elections, but internal chaos still exists. PTI has issued party tickets to Raja Usama Ashfaq, son of late Ashfaq Sarwar, Bilal Yamin Satti, son of former provincial minister Colonel Muhammad Yamin Satti, and Raja Sagheer Ahmed and Former Member of Punjab Assembly PTI issued tickets to Retired Major Latasab Satti from PP-7and former Member of Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan. From NA-51, former Minister of State Mehreen Anwar Raja from NA-51 and district president of the party Chaudhry Zaheer Mehmood from PP-7. The tickets have been given while Mahmood Shaukat Bhatti of PML-N, Raja Atiq Sarwar, Hafiz Usman Abbasi, Sardar Mohsin Abbasi, Shahid Riaz Satti, Raja Muhammad Ali, Raja Nadeem Ahmed could not get tickets. Raja Tariq Mehmood Murtaza and Asif Shafiq Satti failed to get tickets in the People’s Party.
ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7 نے 23 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے
The Returning Officer of Constituency PP-7 allotted election symbols to 23 candidates
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 14 جنوری2024ء)— ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7 نے 23 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل محمد شبیراعوان کو ڈرل مشین کا نشان دیا گیا مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کو ٹائیگر،ٹی ایل پی کے راجہ وسیم احمد کو کرین،پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود کو تیر،جماعت اسلامی کے تنویر احمد کو ترازو،پاکستان عوامی تحریک کےامجد ارباب عباسی کو موٹرسائیکل،جے یو آئی کے حافظ محمد ہارون کو کتاب،پاکستان راہ حق پارٹی کے محمد احسان کو استری،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے راجہ آفتاب حسین کو دف،طارق محمود مرتضی کو چمچ،راجہ عمران ستار کو مور،آزاد امیدوار سردار طیفور اختر کو پھول،راجہ ندیم احمد کو گھڑیال،شعیب صادق کیانی کو بیڈ،شہنازبیگم کو کیتلی،طارق محمود کو واٹرٹینک،ظہور احمد کو دروازہ،کرار حسین شاہ کو دوتلوار،محمد سعید کو ریکٹ،محمد فیاض کو فریم،ناصر نزیر کو بے بی کوٹ،نوید اقبال کو سن فلاور اور یمنہ اشفاق کو ٹارچ کا نشان الاٹ کردیا گیا۔
کلر بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے انتخاب میں یاسر بشیر راجہ گروپ کے چوہدری اسد قیوم بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے
Chaudhry Asad Qayyum of Yasir Bashir Raja Group was declared successful in the election of the Secretary of Kallar Bar Association
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 14 جنوری2024ء)—کلر بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے انتخاب میں یاسر بشیر راجہ گروپ کے چوہدری اسد قیوم بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے انتخاب میں کل 67 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا دو ووٹ مسترد ہوئے جبکہ چوہدری اسد قیوم 40 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل راجہ قمر علی سلطان نے 25 ووٹ حاصل کیئے جبکہ بار کے دیگر تمام ارکان صدر یاسر بشیر راجہ کی قیادت میں پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں صرف سیکرٹری کی نشست پر مقابلہ ہوا جس میں صدر یاسر بشیر راجہ گروپ کے ہی چوہدری اسد قیوم کامیاب قرار پائے۔اس طرح یاسر بشیر راجہ ایک بار پھر اپنے گروپ سمیت بار میں فاتح قرار پائے۔
تھانہ کلرسیداں میں کھلی کچہری
Open Court session held at Kallar police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 14 جنوری2024ء)— ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے تا کہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کر کے ان کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے تھانہ کلرسیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کھلی کچہری گزشتہ دنوں ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرا اظفر کی جانب سے کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری کا فالو اپ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس میں دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقدمات کی تفتیش کو مکمل شفافیت اور غیر جانبداری کیساتھ جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو فوری انصاف فراہم کریں۔اس موقع پر کھلی کچہری میں موجود شرکاء نے ایس ایچ او سید سبطین الحسنین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ تھانہ میں تعینات ہوئے ہیں جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ایس پی صدر نے اس موقع پر سائلین کے مسائل سنیں اور فوری دادرسی کے احکامات جاری کئے۔ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل چوہدری اثر علی اور ایس ایچ او سید سبطین الحسنین سمیت تفتیشی آفسران بھی موجود تھے۔
مولانا طلحہ رحمانی نے کلرسیداں کے دورے کے بعد کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو
Maulana Talha Rahmani talks to journalists in a visit to Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 14 جنوری2024ء)—وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیا کو آرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے کہاھے دینی مدارس تعلیم و تربیت کی معیاری درسگاہیں ھیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان عالمی دینی خدمات کی معیاری درسگاہ کی حیثیت اختیار کرچکاھے اس سے ملحق چھبیس ہزارمدارس کیساتھ 35لاکھ طلباء وطالبات منسلک ھیں ان مدارس میں خدمات سر انجام دینے والے علماء کرام کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی اور جامعہ ربانیہ کلرسیداں کے دورے کے بعد کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس اس سال ایک لاکھ دوہزار حفاظ کرام تیار کرے گا وفاق المدارس نیانیس سو بیاسی میں درجہ حفظ قرآن کا باضابطہ آغاز کیا اور اس وقت تک ہمارے ادارے کے تحت امتحان دینے والیاٹھارہ لاکھ خوش قسمت حفاظ کرام سے تجاوز کر چکی ھے،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کافیض پوری دنیا میں اسوقت جاری وساری ھے۔انھوں نیجامعہ کی ملحقہ شاخوں اور درجنوں مکاتب قرآنیہ کی کارگزاری رپورٹ دیکھنے کے بعد بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوے مزید کہا کہ جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان چکیالوی،اور سرپرست یادگار اسلاف مولانا عبد الرشید ربانی کی دینی تعلیمی،سماجی اور رفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں۔
ڈی ڈی ایچ او کے آفس سمیت تین کمرے تاریخی میں ڈوب گئے
Three rooms including the office of DDHO were submerged in the historic
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 14 جنوری2024ء)—ڈی ڈی ایچ او بلڈنگ میں بجلی کی سپلائی کیلئے بچھائی گئی بجلی کی کیبل جل جانے سے ڈی ڈی ایچ او کے آفس سمیت تین کمرے تاریخی میں ڈوب گئے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری امور کی انجام دہی میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دلنواز فیصل خان کی نانی انتقال کر گئیں
Dilnawaz Faisal Khan’s maternal grandmother passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 14 جنوری2024ء)— پریس کلب کلرسیداں کے صدر دلنواز فیصل خان کی نانی انتقال کر گئیں نمازِ جنازہ ہری پور میں ادا کیا گیا ادہر پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس سینئر نائب صدر شیخ قمراسلام کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرحومہ کے لیئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلنواز فیصل و دیگر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔