DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Interexchange at Banth abolished on Kharian Rawalpindi motorway plans

کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کے پہلے آٹھ انٹرچینج تھے،اب راولپنڈی میں بانٹھ والا ختم کردیا گیا ہے

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,14 جنوری2024ء)— کھاریاں راولپنڈی موٹروے میں راولپنڈی کی حدود میں ایک انٹرچینج کم ہوگیا جبکہ گوجرخان میں لینڈ ایکوزیشن کیلئے این ایچ اے نے ایک ارب روپے میں سے16کروڑ کی پہلی قسط لینڈ ایکوزیشن کلکٹر گوجرخان کے پاس جمع کرادی ۔باخبر ذرائع کے مطابق کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کے پہلے آٹھ انٹرچینج تھے،اب راولپنڈی میں بانٹھ والا ختم کردیا گیا ہے۔ منصوبہ میں گوجرخان کے22اور راولپنڈی کے دس گاؤں آرہے ہیں۔جن میں اراضی لی جائے گی۔راولپنڈی کی ایکوزیشن کیلئے این ایچ اے میں ڈیمانڈ تیار کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق چار رویہ موٹروے 117اعشاریہ 2کلو میٹر لمبی ہےجو کھاریاں تا روات تک ہوگی۔ کھاریاں تا سیالکوٹ موٹروے کو کھاریاں راولپنڈی موٹروے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

Gujar Khan (Pothwar.com, January 14, 2024) – An interchange has been reduced in the Kharian Rawalpindi Motorway within the limits of Rawalpindi, while NHA has submitted the first installment of Rs 16 crore to Land Acquisition Collector Gujar Khan for land acquisition in Gujar Khan.

According to informed sources, Kharian had the first eight interchanges of the Rawalpindi Motorway project, now Banth interexchange has been abolished in Rawalpindi. In the plan, 22 villages of Gujar Khan and 10 villages of Rawalpindi are in plans. In which land will be taken. Demand is being prepared in NHA for the acquisition of Rawalpindi. According to sources, the Four Way Motorway is 117.2 km long which will be from Kharian to Rawat. Kharian to Sialkot Motorway will be connected with Kharian Rawalpindi Motorway.

Show More

Related Articles

Back to top button