DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Ghulam Murtaza Satti, visited the house of the family affected by the robbery incident
غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاوان کا بھون اعوان کا دورہ،گذشتہ روز ڈکیتی واردات سے متاثرہ خاندان کے گھر آمد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 13جنوری2024)
غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاوان کا بھون اعوان کا دورہ،گذشتہ روز ڈکیتی واردات سے متاثرہ خاندان کے گھر آمد، حاجی ملک نصیر کی عیادت کی اور ان کی داد رسی کی،مجھے اس واقع کا شدید دکھ ہے اس کی شدید مذمت کر تا ہوں،غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون نے میڈیا کے ذریعے آئی جی پنجاب پولیس، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس تھانہ کہوٹہ نفری بڑھاہیں اور ان کو اسلحہ اور گاڑیاں بھی مزید مہیا کر یں تاکہ گشت کا نظام بہتر ہوں اور اس علاقے میں پولیس چوکی کا قیام عمل میں لایا ئے تاکہ اس طرع کے جرائم رونماء نہ سکیں انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی کا جو واقع پیش آیا ہے پولیس اس کیس کی تفشیش جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کی جائے تاکہ اصل ملز م پکڑ ئے جاہیں،حاجی ملک نصیراعوان نے غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاوان کا شکر یہ ادا کیا۔




