AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Government flour is being distributed equally according to the quota. Raja Abdul Aziz

چکسواری میں سرکاری آٹا کوٹہ کے مطابق برابر تقسیم ہو رہا ہے۔ راجہ عبدالعزیز

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) — مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ چکسواری میں سرکاری آٹا کوٹہ کے مطابق برابر تقسیم ہو رہا ہے۔فوڈ انسپکٹر چودھری ساجد حسین کو ماہانہ جو کوٹہ ملتا ہے وہ اپنے ڈیلرز کو دیتے ہیں۔ چکسواری میں رجسٹرڈ ڈیلرز کو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ڈیلرز بھی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ سبسڈی والا آٹا حقداروں تک پہنچ سکے۔ اوور آل چکسواری میں آٹے کی ترسیل و تقسیم منصفانہ ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر لگنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا اور ٹچ موبائیل کی وجہ سے ہر شخص صحافی بنا ہوا ہے۔ چکسواری میں جو آٹا آ رہا ہے وہ اہل علاقہ میں برابر تقسیم ہو رہا ہے۔ پیر اور جمعرات کو آٹا آتا ہے اور ڈپو میں آتے ہی تمام ڈیلروں کو باری باری بھیج دیا جاتا ہے۔محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران اورفوڈ انسپکٹر چودھری ساجد حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بلا تخصیص و تفریق ہر ڈیلر کو آٹا فراہم کرتے ہیں اور اگر عوامی شکایت آئے تو خود موقع پر جا کر ملاحضہ بھی کرتے ہیں۔ ہوٹلوں کو کوئی بھی ڈیلر آٹا نہیں دیتا لیکن اگر کوئی ہوٹل والا کسی عام شہری یا اپنے مالزم کے ذریعہ آٹا خرید کر لے جاتا ہے تو اس میں ڈیلر یا کسی بھی دکاندار کا قصور نہیں۔ اگر کسی بھی عام آدمی کو آٹا نہ ملے تو بھی شکایت کی جاتی ہے اور اگر اسے دے دیا جائے اور وہ بازار میں کسی ہوٹل والے کو فروخت کر دے تو اس میں محخمہ خوراک یا دکاندار کا کوئی قصور نہیں۔محکمہ خوراک کی طرف سے بہترین انداز میں آٹے کی ترسیل جاری ہے۔ہم محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران سمیت چودھری ساجد حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. January 12, 2024) — Raja Abdul Aziz, Senior Vice President of Central Association of Traders, Chakswari, has said that government flour is being distributed equally in Chakswari as per the quota. Food Inspector Chaudhry Sajid Hussain said They give the monthly quota they get to their dealers. Flour is being supplied to the registered dealers in Chakswari. The dealers are also trying their best to ensure that the subsidized flour reaches the beneficiaries. The delivery and distribution of flour is getting fair in Chakswari. There is no truth in the news on social media. Everyone has become a journalist because of social media and touch mobiles. The flour that is coming from Chakswari is being distributed equally among the people of the area. Flour arrives on Monday and Thursday and as soon as it arrives at the depot, it is sent to all the dealers in turn. The food department pays tribute to the senior officers and Food Inspector Chaudhary Sajid Hussain who supplies flour to every dealer without any discrimination. And if there is a public complaint, they go to the spot and discuss it. No dealer gives flour to hotels, but if a hotel owner buys flour through a common citizen or his employee, it is not the fault of the dealer or any shopkeeper. Even if any common man does not get flour, a complaint is made and if he is given it and he sells it to a hotelier in the market, there is no fault of the Food dept or the shopkeeper. Delivery of flour continues in style. We pay tribute to Chaudhry Sajid Hussain along with senior officers of the Food Department.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) — الفلاح سوسائٹی کے سابق صدر ذوالفقار احمد متیالوی نے کہا ہے کہ الفلاح سوسائٹی کی ایمبولینس ایمرجنسی کے لئے فری ڈیوٹی دے رہی ہیں۔اگر میت کسی دوسرے علاقہ میں لے کر جانی ہو تو پھر صاحب حیثیت افراد سے کرایہ لیا جاتا ہے بسا اوقات اس میں بھی غریبوں کو ریلیف دیا جاتا ہے۔ ہمارے ڈرائیورز کسی بھی شخص سے چارجز نہیں لیتے۔ الفلاح سوسائٹی بنیادی طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں غریبوں کی مدد کیلئے بنائی گئی تھی۔ بعد میں ایکسیڈنٹ کی صورت میں ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ فری ایمبولینس سروس شروع کی جائے جو کامیابی سے جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد فلاح انسانیت ہے اور اسی مشن کے تحت فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد شعبہ صحت میں عوام علاقہ کو ایک بہترین تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ ہمارے ہیلتھ سنٹر کا کام آخری مراحل میں ہے بہت جلد افتتاح کریں گے اور عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جو الفلاح سوسائٹی کے ساتھ دامے درمے سخنے اور قدمے تعاون کر رہے ہیں۔ یہی ہمارے محسنین ہیں جن کی وجہ سے آج الفلاح سوسائٹی چکسواری کی سب سے بہترینا ور منظم فلاحی تنظیم بن چکی ہے۔عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) —صرافہ یونین چکسواری کے صدر شوکت حسین پاشا نے کہا ہے کہ میرپور میں ائیر پورٹ کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ جس طرح اوور سیز کشمیریوں کو پچھلے کچھ عرصہ سے وطن واپس آتے ہوئے مین شاہراہوں پر لوٹا جا رہا ہے اور ان سے بد تمیزی کی جا رہی ہے اس کے برے نتائج برآمد ہوں گے۔ائیر پورٹ بنایا جائے یا پھر اوور سیز کشمیری واپس آنا ہی چھوڑ دیں گے۔ ضلع میرپور میں ائیر پورٹ کا قیام بے حد ضروری ہو چکا ہے۔ دس سے پندرہ لاکھ کشمیری برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں آباد ہیں ان کیلئے اپنا ائیر وپرٹ ہونا ضروری ہے۔چودھری تصرف حسین کا قتل اور وہ بھی پولیس کی وردیوں میں معمولی واقعہ نہیں ہے اور اگر اس واقعہ کے ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو اوور سیز کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی پولیس اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کشمیری نوجوانوں کے قتل جیسے واقعات کی روک تھام بے حد ضروری ہے۔پچھلے دو ہفتوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں چار پانچ کشمیری نوجوان قتل کئے گئے ہیں۔ان واقعات کی روک تھام بھی ضروری ہے۔ایسے واقعات سے کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کے حوالہ سے خدشات سر اٹھا رہے ہیں جن کی روک تھام نہ کی گئی تو نتائج بھیانک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) —سینئر صحافی تحصیل پریس کلب ڈڈیال وحید ثانی کے بھائی چودھری تصرف حسین کے راولپنڈی شر میں قتل پر چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ،سرپرست اعلیٰ عنصر محمود غزالی،چئیرمین سپریم کونسل اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر نوید یونس چودھری،نائب صدر الطاف احمد چودھری،نائب صدر عبدالخالق چودھری،سیکرٹری جنرل عابد حسین چودھری،ڈپٹی سیکرٹری محمد اسحاق خواجہ،ایڈیشنل سیکرٹری محمد تاج جالب،سیکرٹری مالیات چودھری ثاقب ظفر،سیکرٹری نشر واشاعت معظم علی چودھری اور دیگر عہدیداران نے وحید ثانی اور دیگر ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے۔چکسواری پریس کلب کے ایک ہنگامی اجلاس میں اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیری نوجوانوں کے قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) — چودھری شبیر نگیال صدر انجمن تاجراں حمید آباد چکسواری نے کہا ہے کہ چودھری تصرف حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔چودھری تصرف کے قتل پر ضلع میرپور کے عوام افسردہ ہیں۔پاکستان کے دارلحکومت اور راولپنڈی میں کشمیریون کی نسل کشی ہو رہی ہے۔پچھلے پندرہ دنوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں پانچ نوجوان قتل ہو چکے ہیں۔کشمیری نوجوانوں کے قتل پر شدید تشویش ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ جس کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چودھری تصرف کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وفاق پر دباؤ ڈالا جائے۔ہم چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چودھری تصرف حسین کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی بے شمار کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ اسی لئے رک نہیں رہا کہ قاتلوں کو گرفتار ہی نہیں کیا جا رہا۔ کشمیریوں کو خون اتنا سستا نہیں کہ جب جی چاہے بہا دیا جائے۔ اگر چودھری تصرف کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے اور ان کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو تاجر برادری شدید احتجاج کرے گی۔ ہم مرکزی انجمن تاجراں آزاد کشمیر سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔ اوور سیز کشمیری ہمارے لئے قیمتی زرمبادلہ بھی لاتے ہیں اور ان کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں انویسٹ منٹ بھی ہو رہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے اوورسیز کشمیریوں کو لوٹا جا رہا تھا لیکن اب ان کی جانیں لی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) — سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر چودھری ظفر انور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت مسائل کے حل میں سنجید ہ ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ نے آزاد کشمیر کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے لیکن اگرحکمران سنجیدہ نہ ہوں تو پھر عوامی مسائل ہی بڑھتے ہیں۔آزاد کشمیر کو آزادی کا بیس کیمپ بنایا گیا تھا لیکن ہمارے موجود ہ حکمرانوں نے آزاد کشمیر کو اقتدار کے حصول کا ذریعہ بنا لیا ہے۔تحریک آزادیء کشمیر کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ اگر کشمیریوں کی شناخت کو بچانے کیلئے سنجیدہ اور عملی کوششیں نہ کی گئیں تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ یہ دور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے۔جس بھی بندے کے پاس موبائل فون ہے وہ صحافی بھی ہے تجزیہ نگار بھی ہے۔ آزاد کشمیر میں دوبارہ 2009والا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس سے عوام کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں وہ رہا ہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امید ہے کہ رٹھوعہ ہریام پل پر اگلے ماہ کام شروع ہو جائے گا۔یہ وہی ڈیزائن ہے جس کو میں نے منظور کروایا تھا اور آج اسی پر ایک سال بعد کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہمیں کریڈٹ اور ڈس کریڈٹ کے چکر سے باہر نکل کر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ تحصیل بن چکی ہے اس سے چھ سات سو مزید نوکریاں پیدا ہوں گی۔ تحصیل کے ذیلی ادارے آئیں گے جس سے عوام کو روزگار بھی ملے گا اور ان کے مسائل حل ہو سکیں گے۔پاکستان تحریک انصاف متحد و منظم ہے اور آمدہ الیکشن میں بھرپور قوت سے حصہ لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) — چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے کہا ہے کہ چکسواری شہرکے بڑے بڑے مسائل حل کر دئیے ہیں۔سب سے بڑا مسئلہ صفائی کا تھا جسے ترجیح بنیادوں پر حل کیا ہے۔ گریٹر واٹر سپلائی پر کام جاری ہے۔بڑوٹیاں،باررواں،چکسواری بازار کے کچھ حصوں میں پانی کی سپلائی بحال ہو چکی ہے جبکہ محمود آباد،صادق آؓباد،نئی آباد ی بڑوٹیاں اور دیگر علاقوں میں پائپ لائنیں ڈالی جا رہی ہیں۔ ان شاء بہت جلد ان علاقوں میں بھی واٹر سپلائی فعال ہو جائے گی۔ میری بھرپور کوشش ہے کہ محمود آباد میں پانی کی سپلائی بحال ہو سکے۔ وہاں کی آؓادی کے بیشتر حصہ غریب عوام پر مشتمل ہے مزدور دار طبقہ کیلئے ٹینکروں سے پانی ڈلوانے انتہائی مشکل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ چکسواری کے عوام سے گزارش ہے کہ بلدیہ ملازمین کے ساتھ تعاون کریں تا کہ آپ کے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔چکسواری کے مسائل سے آگاہ ہیں اور جیسے ہی وسائل میسر آتے ہیں تو مسائل کے حل کی کوشش کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ حمید آباد کالونی کی گلیوں کی مرمت کروا دی ہے۔ واٹر سپلائی بحال ہے سیوریج کا نظام بھی بہتر ہو چکا ہے۔عوام علاقہ ڈسٹ بن سروس لیں ا ور اپنا علاقہ صاف ستھرا رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 12 جنوری2024ء) —پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا چکسواری نے حافظ ظہیر احمد سب انسپکٹر محکمہ پولیس آزاد کشمیر کو عمرے کی سعادت حاصل کر نے پر مبارک باد پیش کی ہے اورکہاہے کہ حافظ ظہیر احمد خوش قسمت انسان ہیں جنہیں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے گھر خانہ کعبہ اور اپنے پیارے محبوب نبی کریم ﷺ کے روضہ مبارک کی زیارت نصیب فرمائی

Show More

Related Articles

Back to top button