کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 11 جنوری2024ء)—ٹریفک حادثے میں پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں روات روڈ پر ڈھوک میجر کے قریب پیش آیا جہاں ویگو گاڑی کے رشید نامی ڈرائیور نے اپنی تیز رفتار گاڑی کو اچانک یوٹرن کرنے سے پیچھے سے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور حافظ محمد سعید اور شہزور گاڑی کا ڈرائیور حاجی محمد عنصر سکنہ موہڑہ کھو چوکپنڈوری شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے بیٹ انچارج راجہ سہیل صابر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حادثے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 11, 2024) — In a severe traffic accident today, five vehicles collided, resulting in two individuals sustaining injuries, who were subsequently transferred to Rawalpindi for medical treatment. The incident occurred on Kallar Syeydan Rawat Road near Dhok Major, where a Vigo vehicle driven by Rashid suddenly turned to take a U-turn, causing a collision with vehicles coming from behind.
As a result of the collision, the driver of a carry vehicle, Hafiz Muhammad Saeed, and the driver of a Shahzor vehicle, Haji Muhammad Anas from Mohra Khoo Pindori, suffered severe injuries. Upon receiving information about the accident, City Traffic Police Kallar Syedan, under the command of Incharge Raja Sahil Sabir, promptly arrived at the scene and facilitated the transfer of the injured to the hospital.
The incident has also caused damage to the vehicles involved. Incharge Raja Sahil Sabir emphasized the importance of cautious driving and adherence to traffic rules to prevent such accidents. An investigation into the circumstances surrounding the collision is underway to determine any potential negligence or violations that may have led to the unfortunate incident.
جنگل سے چھ مسلح افراد اچانک میری گاڑی کے سامنے آ گئے اور گن پوائنٹ پر روپے اور موبائل فونزچھین لئے,تصور نذیر سکنہ دودھلی
Six armed men from the forest suddenly came in front of my car and snatched away cash and mobile phones at gunpoint, Tasawar Nazir, Dodilli
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 11 جنوری2024ء)—تصور نذیر سکنہ دودھلی نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شام چھ بجے کے قریب فراز احمد کے ہمراہ اپنی سوزوکی گاڑی میں سبزی فروخت کر کے واپس گھر جا رہا تھا۔ہماری گاڑی کے پیچھے محمد بلال،ذوہیب افضال بھی سبزی فروٹ کی پھیری کا کام ختم کر کے اپنے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے جبکہ ان کی گاڑی کے پیچھے ولید حسن ہمراہ محمد فیضان بھی ہمارے پیچھے پیچھے آ رہے تھے جب ہم گاؤں کے قریب کچے راستے پر پہنچے تو اسی اثناء میں قریبی جنگل سے چھ مسلح افراد اچانک میری گاڑی کے سامنے آ گئے اور ڈرائیونگ سائیڈ کا شیشہ بٹ مار کر توڑا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے مبلغ رقم 65000،میرے ساتھی فراز سے پانچ ہزار روپے اور موبائل فونزچھین لئے جس کے بعد انہوں نے دوسری گاڑی میں موجود محمد بلال سے 62000روپے کی رقم اور موبائل فون،اس کے ساتھی ذوہیب افضال سے 7500روپے جبکہ ولید حسین سے 55000روپے کی رقم،محمد فیضاد سے 7500اور موبائل فون چھین لئے اور قریب جنگل میں روپوش ہو گئے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
قومی سیاسی جماعتیں ابھی تک اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان نہیں کر پائی
National political parties are yet to officially announce their candidates
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 11 جنوری2024ء)—کاغذات نامزدگی کی واپسی اور انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ کے لیئے دو دن باقی ہیں مگر قومی سیاسی جماعتیں ابھی تک اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان نہیں کر پائی ہیں جبکہ مذہبی جماعتوں جماعت اسلامی،جمعیت علمائے اسلام،پاکستان عوامی تحریک اور ٹی ایل پی اور پاکستان راہ حق پارٹی اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہیں۔سب سے زیادہ امیدوار مسلم لیگ ن کے ہیں، این اے 51 میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد سے دس کے قریب امیدوار ہیں جن میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،عتیق سرور، شاہد ریاض ستی اور راجہ محمد علی کے علاوہ حافظ عثمان عباسی،،راجہ اسامہ اشفاق،سردار محسن عباسی،راجہ ندیم احمد،بلال یامین ستی و دیگر شامل ہیں مگر قرائن بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی جانب سابق رکن اسمبلی راجہ اشفاق سرور مرحوم کے فرزند کی نامزدگی کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کا رسمی اعلان باقی ہے۔اسی نشست پر پیپلز پارٹی کی آصف شفیق ستی اور مہرین انور راجہ بھی امیدوار ہیں،مہرین انور راجہ گزشتہ انتخابات میں یہاں سے امیدوار تھیں وہ مسلسل پانچ برس تک حلقہ سے باہر رہیں اور اس بار پھر پارٹی قیادت سے قریبی تعلقات کی بنیاد پر امیدوار بنی ہیں یہ سولہ ماہ کی پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی منظر عام سے آوٹ رہیں۔پی ٹی آئی میں اسی نشت پر سابق رکن اسمبلی غلام مرتضی ستی،راجہ طارق محمود مرتضی و دیگر بھی امیدوار ہیں مگر تینوں قومی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی ہونی باقی ہے۔
چوآخالصہ کے محمد ایاز گجر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔
Muhammad Ayaz Gujjar of Choa Khalsa returned home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 11 جنوری2024ء)—پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 7 حافظ محمد احسان،پاکستان پیپلز پارٹی درکالی کے صدر حاجی شوکت علی،محمد ناصر اور چوآخالصہ کے محمد ایاز گجر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔
کرنل محمد شبیر اعوان نے ریٹائرڈ جنرل جمشید کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا
Colonel Muhammad Shabbir Awan visited retired General Jamshaid’s house and inquired about his welfare and prayed for his speedy recovery
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 11 جنوری2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان نے ازادکشمیر کے معروف سیاسی رہنما سابق وزیر چوہدری محمد یاسین کے ہمراہ ریٹائرڈ جنرل جمشید کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کے ساتھ ساتھ انہیں پھول بھی پیش کیئے۔